خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Shied, Dhal, Sipar dekhny ki tabeer
خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنے کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اُس کو پناہ ہوگی۔ اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اُس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ ! رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) بھائی (۲) دوست (۳) قوت (۴) فرزند (۵) امن (۶) ڈھال کی بزرگی کے مطابق پشت و پناہ ترس ( ڈھال ) خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے۔ (۱) کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ( الصَّوْمُ جُنَّة ) روزہ ڈھال ہے۔ (۲) کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے۔ (۳) بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس، ادیب، شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات فاظت ...