Posts

Showing posts from June, 2025

خواب میں ظہار، زہار (ناف کے نیچے بالوں کی جگہ) کی تعبیر - Khwab main Zahar, Zahaar, Hairy area below the Navel dekhny ki tabeer

Image
خواب میں  ظہار،   زہار  (ناف کے  نیچے بالوں کی جگہ)   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے موئے زہار نہیں ہیں دلیل ہے کہ اُس کا کام رک جائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کی ناف کے نیچے بیماری یا درد ہے دلیل ہے کہ رنج کے مطابق صاحب خواب کو زحمت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زیر ناف کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱) عورت (۲) مال اور جو کمی بیشی زیر ناف میں ہو گی اُس کی تاویل عورت اور اُس کے مال پر رجوع (۲۷۵) کرتی ہے۔ ظہار ( بیوی سے ظہار کرنا) (۱) خواب میں بیوی سے ظہار کرنا موجب تکلیف اور رازوں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے۔  (۲) بھی بیوی کے ساتھ ظہار کرنا قسم کھانے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی دبر میں دلچسپی لینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت میدان جنگ سے بھاگنے اور کبھی عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع کرنے پر ہوتی ہے۔

خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer

Image
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا)   دیکھنے کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھ...

خواب میں ظلم دیکھنا - Khwab main Zulam , Cruelty dekhny ki tabeer

Image
خواب میں ظلم دیکھنا   خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) صاحب اقتدار لوگوں کا خواب میں ظلم کرنا لوگوں کو بلاک کرنے اور گھروں کو برباد کرنے میں تعمیل کرنے کی علامت ہے۔ (۲) ابل علم ابل قرآن کا خواب میں ظلم کرنا اللہ تعالی کی طرف سے گناہوں کے معاف ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کا کہنا ہے کہ خواب میں خود کو ظالم پانا محتاجی کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں اپنے نفس کے ظلم کا اعتراف کرنا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی دلیل ہے۔ (۵) خواب دیکھا کہ وہ شخص اس کے لئے بددعا کر رہا ہے جس پر اس نے ظلم کیا ہے تو صاحب خواب کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ (۶) خواب دیکھا کہ وہ مظلوم ہے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر بددعا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظالم پر غلبہ پائے گا۔ (۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس پر ظلم کرنے والا شخص اس کے لئے بددعا کر رہا ہے تو یہ صاحب خواب کے لئے بشارت ہے اس لئے کہ بددعا خود اس پر لوٹ جائے گی۔  

خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer

Image
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام)   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت  تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت...

خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر - Khwab main bagair mundair ke, Well without temple kinwan dekhna

Image
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں  دیکھنے کی تعبیر   خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) بغیر منڈیر کے کنویں کی تعبیر غم تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے۔   ( ۲) غم یا تکلیف میں مبتلا شخص یا کوئی قیدی خواب میں بغیر منڈیر کے کنواں دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا حاصل کرے گا۔   ( ۳) یہی خواب اگر کوئی اہل علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کرے گا خصوصاً علم تعبیر کے ذریعے۔   ( ۴) کبھی بغیر منڈیر کے کنویں کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت نصیب ہوگی۔   ( ۵) کبھی یہ خواب اس کے رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کی طرف سے اس کے ساتھ غدر کرنے پھر ان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔   ( ۶) کبھی اس خواب سے صاحب خواب کے ناکردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔   ( ۷) کبھی اس کی دلالت غم کے دو...

خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبير- Khwab main Kunwan Saf krny waly , Well Cleaner ko dekhny ki tabeer

Image
خواب میں کنواں صاف کرنے والے  کو دیکھنے کی تعبير   خـوابــوں کـی ســر زمین     ( ۱) خواب میں اس کی رؤیت سفر میں احوال کے معتدل رہنے اور حصول مقام کی دلیل ہے۔   ( ۲) مریض کے لئے دلیل موت ہے اور تندرست کے لئے تکلیف کی طرف اشارہ ہے۔   ( ۳) اس کی رؤیت قید خانہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔  

خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Baby Deer, Hiran ka bacha dekhny ki tabeer

Image
خواب میں  ہرن کا بچہ  دیکھنے   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔ (۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیر کثیر حاصل ہو گی۔ (۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی...

خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Shied, Dhal, Sipar dekhny ki tabeer

Image
خواب میں سپر، ڈھال،  ترس   دیکھنے کی تعبیر  خـوابــوں کـی ســر زمین   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اُس کو پناہ ہوگی۔ اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اُس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ ! رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) بھائی (۲) دوست (۳) قوت (۴) فرزند (۵) امن (۶) ڈھال کی بزرگی کے مطابق پشت و پناہ  ترس ( ڈھال ) خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے۔  (۱) کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ( الصَّوْمُ جُنَّة ) روزہ ڈھال ہے۔  (۲) کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے۔  (۳) بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس، ادیب، شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات فاظت ...

خواب میں ہرنی دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Hirni, Deer dekhny ki tabeer

Image
خواب میں  ہرنی دیکھنے   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) خواب میں اس کو دیکھنے کی دلالت عربی نژاد خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔ (۲) خواب دیکھا کہ شکار کے ذریعہ ہرنی کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی باندی یالڑکی کے ساتھ سازش کرے گا یا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب میں  برنی  کو پتھر مارنا کسی لڑکی کے ساتھ جماع کرنے یا عورت کو طلاق دینے اور مارنے کے معاملے میں غلطی کرنے کی علامت ہے۔ (۴) شکار کی غرض سے برنی کو مارنا مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) تیر سے اس کو مارنا کسی لڑکی پر تہمت لگانے کی دلیل ہے۔ (۶) اس طرح اس کو ذبح کرنا اور اس سے خون بہنا کسی لڑکی کی بکارت کو چاک کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) خواب دیکھا کہ وہ برنی بن گیا تو تعبیر ہے کہ دنیا کے مزے چکھے گا۔ (۸) اگر دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑ لیا ہے تو تعبیر ہے کہ خیر کثیر پائے گا اور ہرن پکڑنا بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) ہرنی کا خواب میں گھر کے اندر داخل ہونا بچے کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۰) خواب میں ہرنی کی کھال اتارنا کسی عربی عورت سے زنا کرنے کی علا...

خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا - Khwab main Kurta, Qameez, Kameez, Shirt dekhna

Image
خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا   خـوابــوں کـی ســر زمین   ( ۱) خواب میں قمیص دیکھنا آدمی کی دینداری کی علامت ہے یا اس کی زندگی اور اس کے تقوی یا علم کی دلیل ہے، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (اذببوا بقميصي بذا "میرا یہ قمیص لے کر میرے والد کے پاس جاؤ"۔   ( ۲) اگر مرد نے دیکھا کہ وہ قمیص پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا، اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے قمیص پہنی ہے تو دلیل ہے وہ کسی مرد سے شادی کرے گی، لقوله تعالی بن لباس لكم وانتم لباس لہن) وہ (عورتیں) تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے۔   ( ۳) اگر کسی آدمی نے قمیص پہنی اور وہ پھٹ گئی تو وہ عورت سے مستغنی ہو گا اگر وہ قمیص سلائی سے جدا ہوئی تو اپنی بیوی کو اپنے سے جدا کر دے گا یا دلیل ہے کہ وہ اپنے شریک کو جدا کرے گا۔   ( ۴) قمیص آدمی کی دین ودنیا کے لحاظ سے شان وشوکت ہے۔   ( ۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بغیر بازؤوں کے قمیص پہن رکھی ہے تو اس کی تعبیر بغیر مال و دولت دینداری ہے۔   ( ۶) کسی نے دیکھا...