خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر - Khwab main bagair mundair ke, Well without temple kinwan dekhna
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر غم تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے۔ (۲) غم یا تکلیف میں مبتلا
شخص یا کوئی قیدی خواب میں بغیر منڈیر کے کنواں دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا
حاصل کرے گا۔ (۳) یہی خواب اگر کوئی اہل
علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی
بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کرے گا خصوصاً علم تعبیر کے ذریعے۔ (۴) کبھی بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت
نصیب ہوگی۔ (۵) کبھی یہ خواب اس کے
رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کی طرف سے اس کے
ساتھ غدر کرنے پھر ان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۶) کبھی اس خواب سے صاحب
خواب کے ناکردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) کبھی اس کی دلالت غم کے
دور ہونے اور ضروریات کے پورا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۸) کبھی اس خواب سے اشارہ
سفر کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر وہ لوگ اور اشیاء ہیں جن پر منڈیر والا
کنواں دلالت کرتا ہے۔ (۹) کبھی اس کی دلالت آلہ
تناسل کے بیکار ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
|
Comments
Post a Comment