زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zanan, Aurten, Women dekhny ki tabeer
زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا ہے اور اس جہاں کا شغل ہے اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف معلوم ہو اور معلوم عورت روزی کی فراخی ہے اور بدصورت اور لاغر عورت قحط اور تنگی ہے، اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہاں دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندگی نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ہے جیسا کہ مردوں کا ہوتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو فرزند ہو گا اور فرزند قوم اور خاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے تو تو خیر اور دین و ودنیا دنیا کی کی صلاح پر دلیل ہے اور اور اگر عورت دیکھے دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کم ہے اور جماع کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے اور وہ عورت پار سا ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل صلاح کے لئے علم ہے اور غریب عورت کی تاویل آشنا سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کی عورت پر کوئی شخص دست درازی کرتا ہے دلیل ہے کہ اُس عورت کے اہل مالدار ہوں گے، اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت فساد کے لئے بیگانے کے پاس گئی ہے دلیل ہے کہ وہ لڑکا جنے گی اور خیر اور منفعت پائے گی۔ لڑکا بنے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے (۱) شادی (۲) دنیا (۳) اس جہان کا شعر شغل (۴) نعمت کی فراخی (۵) تحط (۶) تو انگری |

Comments
Post a Comment