وعل ( پہاڑی بکرا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت کسی خارجی آدمی پر ہوتی ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کو کسی پہاڑ پر پہاڑی بکرا مینڈ حا مل گیا تو یہ کسی مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ پہاڑ کی تعبیر سخت بادشاہ ہے۔ اور وحشی جانوروں کا شکار کرنے کی تعبیر غنیمت ہے۔ (۲) کبھی پہاڑ پر پہاڑی بکرا دیکھنا بادشاہ کے متصل شخص پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔ اور کبھی پہاڑی بکر املنا کسی نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور پہاڑی بکرے کا گوشت تناول کر ناسخت مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال ملنے کی دلیل ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
وعل ( پہاڑی بکرا) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ The Silent Message of the Mountain Goat, Wael, Pahari Bakra in Dreams
زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zanan, Aurten, Women dekhny ki tabeer
زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا ہے اور اس جہاں کا شغل ہے اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف معلوم ہو اور معلوم عورت روزی کی فراخی ہے اور بدصورت اور لاغر عورت قحط اور تنگی ہے، اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہاں دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندگی نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ہے جیسا کہ مردوں کا ہوتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو فرزند ہو گا اور فرزند قوم اور خاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے تو تو خیر اور دین و ودنیا دنیا کی کی صلاح پر دلیل ہے اور اور اگر عورت دیکھے دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کم ہے اور جماع کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے اور وہ عورت پار سا ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل صلاح کے لئے علم ہے اور غریب عورت کی تاویل آشنا سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کی عورت پر کوئی شخص دست درازی کرتا ہے دلیل ہے کہ اُس عورت کے اہل مالدار ہوں گے، اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت فساد کے لئے بیگانے کے پاس گئی ہے دلیل ہے کہ وہ لڑکا جنے گی اور خیر اور منفعت پائے گی۔ لڑکا بنے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے (۱) شادی (۲) دنیا (۳) اس جہان کا شعر شغل (۴) نعمت کی فراخی (۵) تحط (۶) تو انگری |
المراة (عورت) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Almiraa, Aurat, woman dekhny ki tabeer
المراة (عورت) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں خوبصورت عورت خیر و راحت کے ساتھ آنے والا سال کی علامت ہے عورت صندوق، خزانہ یا قید خانہ اور شراکت دار پر بھی دلالت کرتی ہے اس لئے کہ یہ چیزیں مال ولذت میں انسان کے شریک ہیں، عورت کی تعبیر پھلدار درخت اور اس کی سواری اور میٹھنے کی جگہ سے بھی کی جاتی ہے۔ (۲) خواب میں خوبصورت عورت کو گھر میں داخل ہوتے دیکھنا سرور اور خوشی نصیب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) اور خوبروعورت کی تعبیر عارضی مال و دولت ہے ۔ (۴) خواب میں نامعلوم عربی نوجوان اور مزین عورت کی تعبیر وصفِ خیر کی کثرت سے کی جاتی ہے۔ (۵) موٹی عورت سال کی خوشحالی اور لاغر عورت خشک سالی ہے۔ (۶) عربی اور نامعلوم عورتیں تعبیر کے لحاظ سے افضل ہیں۔ (۷) اگر عورت خواب میں جوان عورت دیکھے تو وہ اس کی دشمن ہے۔ (۸) اور بوڑھی عورت کی تعبیر دنیا ہے ۔ (۹) جو عورت کو دیکھے کہ وہ لوگوں کو اللہ کے لئے حکم دیتی ہے اور منع کرتی ہے۔ تو وہ دین کا اچھا حکم ہے۔ (۱۰) جو شخص خواب میں آزاد سیاہ فام عورت دیکھے تو اس میں کوئی خیر نہیں ہے مگر یہ کہ وہ عورت باندی ہو ۔ (۱۱) جو دیکھے کہ عورت کی بیچ ہو رہی ہے تو اس کی قوت زوال پزیر ہو گی پھر حالت درست ہو جائے گی ۔ (۱۲) جو دیکھے کہ اس کی بیوی نے اسے اُٹھایا ہوا ہو تو اس شخص کو کوئی عیب لگے گا، بعض کہتے ہیں که مالداری حاصل ہوگی ۔ (۱۳) جو دیکھے کہ اس نے عورت کو قتل کیا ہے تو اس کے مال کا ایک حصہ جاتا رہے گا۔ (۱۴) اور جو دیکھے کہ اس کی بیوی کسی دوسرے کو ہدیہ بھیجتی ہے کسی اور خاوند کی بیوی دیکھے تو اس کا دین ختم ہوگا۔ |
معصم المرأة ( عورت کا کلائی ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Aurat ki klai, Muassm-almira, Woman Wrist dekhny ki tabeeer
معصم المرأة ( عورت کا کلائی ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں عورت کے لئے کلائی اس کے شوہر کی دلیل ہے یا وہ کنگن وغیرہ ہے جو وہ کلائی میں پہنتی ہے۔ |
وزیر خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab mian Wazeer, Wazir, Minister ko dekhny ki tabeer
وزیر خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس دریر کا کام نیک ہو گیا اور اس کی دولت زیادہ ہوگی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے، اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اورنعمت اور رزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہوگی اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے، اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ ایک یہ کہ اگر دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب کی آنکھ ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ وہ دجلہ یا فرات ہوا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پا اس کی کمر پر باندھا ہے۔ چوتھے یہ ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں۔ وزیر (۱) خواب میں وزیر کو دیکھنا بھی عزت وقوت اور نفاذ حکم پر اور کبھی اقتدار والوں سے اپنی ضروریات پوری کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ وزیر بنا تو دلیل ہے وہ اپنے ماتحتوں پر حکم چلائے گا اور اس کو عزت و رفعت اور حکومت ملیگی اور گمراہی کے بعد ہدایت پائے گا اور اس کی توبہ قبول ہوگی ۔ (۳) اگر صاحب خواب صفات مذکورہ کا حامل نہ ہو تو وہ اپنے اقارب اور قوم والوں سے تکلیف پایگا اور گناہوں کا بوجھ اپنے سر لیگا اور اگر وزارت کا خواہشمند ہو تو اس پر کامیابی نہیں ہو گی فرمان الہی ہے ﴿كَلَّا لَا وَزَرَ الایۃ ) یا تعبیر ہے والدین میں سے کسی ایک یا استاذ یا شریک کار میں سے کسی ایک یا سربراہ کے ساتھ بد تمیزی کریگا ۔ (۴) خواب میں خود کو حکومت وقت میں وزیر بنتا دیکھنا حکومت کے باقی رہنے حکومت کے مطابق کام کرنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں ضیاع, ضائع ہونا کی تعبیر- Khwab main Zeya krny, Zaya Hony, Wste Krny, Wasted Hony ki tabeeer
خواب میں ضیاع (ضائع ہونا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں لوگوں کے درمیان سے کسی اہل علم کا ضائع ہونا اسکے علم سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اور اسکے علم کے پھیلنے اور اسکی شہرت کی دلیل ہے ۔ (۲) بھی کسی چیز کا ہونا حصہمیں واقع ہونے سے مقیم ہوتا ہے (۳) کسی نے کہ شہرت کی دلیل ہے ۔ (۴) کبھی کسی چیز کا ضائع ہونا حصہ میں کمی واقع ہونے سے بھی معتبر ہوتا ہے۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ اسکے کچھ کپڑے یا زے یا اس کا گھر ضائع ہوا تو بعض ماتحت میں کمی ہوگی، مکمل ختم نہیں ہوں گے ۔ (۶) خواب دیکھا کہ اسکے سار نے کپڑے چھین لئے گئے تو دلیل ہے کہ جو تکلیف اس کو پہنچنے والی ہے وہ ختم ہو جائے گی۔ |
خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر - Khwab main Zaeef, Oldman, Weak man dekhny ki tabeer
خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کا سر ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت یا خادمہ بیمار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کی گردن ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ امانت ادا نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے میرے کمزو ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے دلیل ہے کہ اُس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی تدبیر اور رائے بیکار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیما ہوگی اور اگر دیکھے کہ اُس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہو ہے دلیل ہے کہ اُس کے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کا جسم ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ |
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔ |
خواب میں وحش, وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wehash, Wehshi Janwar, Wild Animals Dekhny ki tabeer
خواب میں وحش, وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اس کی رویت پہاڑی لوگوں، دیہاتیوں اور مسلمان کی جماعت سے جدا بدعت میں مبتلا قوموں کی علامت ہے۔ |
خواب میں حشيش، گھاس دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Weed, Greenry, Grass dekhny ki tabeer
خواب میں حشيش (گھاس) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں سبزہ دیکھنا دینی درسگی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۲) خواب میں اپنی ہتھیلی پر گھاس اگنا اپنی بیوی کو کسی دوسرے کے ساتھ دیکھنے کا اشارہ ہے۔ (۳) ہاتھ کے پشت پر گھاس اگنا اس کے مرنے اور اس کی قبر پر گھاس اگنے کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں غیر مناسب جگہ مثلاً مسجد گھر وغیرہ ہیں گھاس اگنا دلیل دامادی ہے ۔ (۵) کسی کے بدن پر سبزا اگنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے اگر اس کے تمام بدن کان اور آنکھ وغیرہ کو حاوی نہ ہو ۔ (۶) لوگوں کے ہاتھوں پر یا جہاں نالے گذر یا رہے ہیں گھاس دیکھنا اسی سال کے خوشحال ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) کبھی جسم پر گھاس اگنا غناء پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) ایسی جگہ میں سبزہ اگنا جو اس کے لئے ضرر رساں ہے، تعبیر کے لحاظ سے ناپسندیدہ ہے ۔ (۹) مریض کے بدن پر سبزہ ہے سے ۔ بدن اگنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی گھاس کی دلالت معاش، چوپائے اور دنیا کے اموال جس کے اندر اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے رزق مقرر کیا ہے پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ یہی گھاس گوشت، دودھ مکھن، گھی، شہد اون بال کھاؤ میں تبدیل ہو کر انسان کے لئے رزق بنتا ہے۔ یہ بالکل پانی کی طرح ہے جس پر انسانی زندگی کا مدار ہے۔ (۱۰) خواب میں خود کو گھاس کے اندر دیکھے اور گھاس جمع کرنے یا کھانے کی تعبیر صاحب خواب کی حالت کے اعتبار سے ہوگی ۔ (۱۱) چنانچہ غنی کے لئے مزید مالداری کی اور فقیر کے لئے غنی ہونے کی علامت ہے۔ (۱۲) یہ خواب تارک دنیا شخص کے لئے پھر دنیا کی طرف رغبت کرنے اور فتنے میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۳) اور مباح گھاس کی دلالت رزق خبیث اور عیش حقیر پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر - Khwab main bagair mundair ke, Well without temple kinwan dekhna
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر غم تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے۔ (۲) غم یا تکلیف میں مبتلا
شخص یا کوئی قیدی خواب میں بغیر منڈیر کے کنواں دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا
حاصل کرے گا۔ (۳) یہی خواب اگر کوئی اہل
علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی
بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کرے گا خصوصاً علم تعبیر کے ذریعے۔ (۴) کبھی بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت
نصیب ہوگی۔ (۵) کبھی یہ خواب اس کے
رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کی طرف سے اس کے
ساتھ غدر کرنے پھر ان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۶) کبھی اس خواب سے صاحب
خواب کے ناکردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) کبھی اس کی دلالت غم کے
دور ہونے اور ضروریات کے پورا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۸) کبھی اس خواب سے اشارہ
سفر کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر وہ لوگ اور اشیاء ہیں جن پر منڈیر والا
کنواں دلالت کرتا ہے۔ (۹) کبھی اس کی دلالت آلہ
تناسل کے بیکار ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
|
خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبير- Khwab main Kunwan Saf krny waly , Well Cleaner ko dekhny ki tabeer
خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبير |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۲) مریض کے لئے دلیل موت
ہے اور تندرست کے لئے تکلیف کی طرف اشارہ ہے۔ (۳) اس کی رؤیت قید خانہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔ |
خواب میں کنواں دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Kunwan , Well Dekhny ki tabeeer
خواب میں کنواں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں پانی دیکھنے
کی تعبیر بنس مکھ اور خوش طبع بیوی ملنے سے کی جاتی ہے۔ اگر عورت خواب میں پانی
دیکھے تو یہ اس کے لئے با اخلاق شوہر ملنے کی دلیل ہے۔
(۲) کنواں دیکھنا مال
علم یا شادی پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس سے مراد قیدی قید خانہ اور سازش بھی
ہوتی ہے۔ (۳) کسی نے خواب میں کنواں
کھودا اور اس سے پانی نکل آیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب ایک مالدار عورت سے
نکاحکرے گا اور اس کے ساتھ مکر (دھوکہ) کرے گا اس لئے کہ اس نے گڑھا کھودا ہے۔ (۴) اگر کنواں کھودا مگر
پانی نہیں نکلا تو یہ غریب عورت سے نکاح کی دلیل ہے۔ (۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس
نے کنویں سے پانی پیا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب نے اسے خود کھودا ہو
تو وہ چال سے مال حاصل کرے گا۔ (۶) اگر کسی دوسرے کے ذریعہ
کھدوائے تو اس کے یا اس کے ہم نام کے ذریعے اس کو مال ملنے کی دلیل ہے۔ (۷) کسی نے خواب میں پرانا
کنواں دیکھا کہ اس سے آنے جانے والے لوگ ڈول اور رسی کے ذریعے پانی لے رہے ہیں
تو تعبیر یہ ہے کہ اس مقام پر کوئی عورت یا کسی عورت کا شوہر یا سر پرست ہو گا
جس سے لوگ اپنی معیشت کے سلسلے میں فائدہ حاصل کریں گے۔ (۸) اگر دیکھا کہ کنواں کا
پانی بھر گیا اور بابر بہہ گیا تو یہ اس علاقے میں غم وحزن اور رونے کی علامت ہیں۔ (۹) دیکھا کہ کنواں بھر گیا
ہے لیکن باہر نہیں بہا ہے تو یہ خیر کی علامت ہے۔ (۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ
اپنے باغ کو سیراب کرنے کے لئے کنواں کھود رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ایک دوا
تیار کرے گا، اس کو استعمال کر کے اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرے گا۔ (۱۱) کسی نے دیکھا کہ اس کا کنواں بھر گیا اور اس کا
پانی بابر اتنا بہہ گیا کہ مکانات میں داخل ہو گیا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب
کو ایسا مال ملے گا جو اس کے لئے وبال کا سبب بنے گا۔ (۱۲) اگر دیکھے کہ پانی گھر سے نکلا ہے تو یہ غم کے
ختم ہونے اور بقدر خروج ،پانی مال کم ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۳) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایسے کنویں میں گر
گیا جس کا پانی گدلا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی جابر و ظالم
سرکاری آدمی کے ساتھ تصرف کرے گا۔ اور اس کی سازش و ظلم کی زد میں آئے گا اور اس
کا معاملہ اس پر مشکل ہو جائے گا۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ کنویں میں گر گیا مگر اس کا پانی
صاف و شفاف ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی صالح آدمی کے لئے کام کرے گا اور
وہ اس سے راضی ہوگا۔ (۱۵) اگر دیکھا کہ وہ کنویں کے اوپر بیٹھا ہوا ہے تو یہ
دلیل ہے کہ وہ ایک مکار آدمی کے ساتھ معاملہ کرے گا۔ اور اس کے قید سے بچ جائے
گا۔ (۱۶) کنویں میں کچھ ڈول وغیرہ ڈالنا سفر کی علامت ہے۔ (۱۷) نامعلوم جگہ میں میٹھے پانی والا کنواں دیکھنا
حصول دنیا کی نشانی ہے اور پانی کے بقدر رزق ملنے اور عمر لمبی ہونے کی بھی
علامت ہے۔ (۱۸) خواب میں کنواں کا منہدم ہونا صاحب خواب کی بیوی
کے مرنے کی دلیل ہے۔ (۱۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دونوں پاؤں کنویں میں
لٹکے ہوئے ہیں تو صاحب خواب مال کے معاملے میں سازش کا شکار ہوگا۔ (۲۰) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کنویں میں اترا اور
درمیان میں اذان دی تو یہ سفر کی دلیل ہے، اور اگر اس کے راستے میں پانی خشک
ہوتا چلا گیا تو یہ سرداری ولایت و حکمرانی ملنے یا تجارت میں نفع حاصل ہونے کی
علامت ہے۔ (۲۱) اگر درمیان میں کسی دوسرے کی اذان سنی تو تعبیر یہ
ہے کہ اگر صاحب خواب حکمران ہے تو اپنے عہدے سے معزول کیا جائے گا۔ (۲۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں یا زمین میں
کنواں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کی معیشت میں استحکام ہوگا اور تنگی کے
بعد خلاف توقع وسعت نصيب ہوگی۔ (۲۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کنویں میں گر گیا تو یہ اپنے
رتبے سے اور عزت سے گرنے کی نشانی ہے۔ (۲۴) کنواں مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے والد،
والدہ قبر، سازش گالم گلوچ، ضروریات کی تکمیل، سفر، مقاصد کا پورا بونا بخل ،وغیره
یعنی مختلف حالات میں اس کی تعبیر مختلف اشیاء سے کی جاتی ہے، مثلاً ، گھر کے
کنویں کی دلالت صاحب خواب کی بیوی ،خادم ،دکان مال اور اس کی موت وحيات وغیرہ سے
ہوتی ہے۔ اور غیر مستعمل کنواں سفر رک جانے کی علامت ہے اور راستوں میں مستعمل
کنوؤں کی تعبیر مساجد وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ (۲۵) اور کبھی کنوؤں کی تعبیر ایسی زانیہ عورت سے کی
جاتی ہے کہ جس کے پاس ہر کوئی آتا ہو۔ (۲۶) اگر کنویں سے مراد اس کے نگران یا پڑوسیوں کے
امور کے نگران ہوں تو راستے کا کنواں تنگی کے بعد وسعت کی علامت سمجھا جائے گا۔ (۲۷) اور زمین سیراب کرنے والا کنواں دیکھنا دنیا ہے
کہ جس سے بعض فائدہ حاصل کریں اور بعض اس کے محتاج ہوں۔ (۲۸) کبھی کنوان مدارس و مکاتب پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۲۹) پانی سے خالی کنویں کی تعبیر دھوکہ اور خداع سے
کی جاتی ہے۔ (۳۰) کسی نے خواب دیکھا کہ کسی محله یا شہر میں زم زم
کا کنواں نکلا ہے تو تعبیر ہے کہ اس علاقے میں ایسا آدمی آئے گا کہ لوگ اس کی نیکی
یا دعا سے مستفید ہوں گے۔ کبھی یہ خواب اس علاقے کے لوگوں کے لیے اپنے دشمنوں پر
غلبہ اور برکت کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے کبھی بوقت ضرورت باران رحمت کے نزول کی
علامت بھی ہوتا ہے۔ (۳۱) کنویں کے قریب کھڑے ہو کر اس کا صاف پانی پینا
ابل علم کے لیے پانی علم، فقیر کے لیے مالداری، غیر شادی شدہ کے لیے شادی، حاملہ
کے لیے بچہ کی پیدائش ضرورت مند کے لیے ضرورت پوری ہونے سفر کے خواہشمند کے لیے
سفر، اس سفر میں فائدہ ملنے اور کسی مقصد کے حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے کے لیے
کامیابی پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۲) کنویں کے پانی کا ختم ہونا اور نیچے چلا جانا
کفر و شرک کی طرف اشارہ ہے۔ (۳۳) بسا اوقات کنواں دیکھنے کی تعبیر دینی امور میں
شک وریب سے کی جاتی ہے۔ (۳۴) کسی نے خواب میں خود کو کنویں کی طرف دیکھتے
ہوئے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی عورت کے معاملے میں متفکر ہوگا۔ (۳۵) کسی نے دیکھا کہ اس کا کنواں چھوٹا ہو گیا تو
تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی اگر مریضہ ہے تو وہ مرض سے صحت یاب ہو جائے گی۔ (۳۶) کنویں کی دلالت بسا اوقات لوگوں کو نفع پہنچانے،
ان کے معاملات میں کوشش کرنے اور دینی اور دنیاوی معاملات میں ان کی مدد کرنے
والے پر بھی ہوتی ہے۔ (۳۷) خواب دیکھا کہ کنویں سے وضو کے لئے پانی نکال
رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے والے مؤمن مرد سے مدد
طلب کرے گا ۔ چنانچہ اگر وضو مکمل بو تو دین علم اور مرض کے لئے شافی ہونے کی دلیل
ہے۔ (۳۸) اور کبھی اس کی دلالت بیوی اور زیادہ بولنے والے
لڑکے پر بھی ہوتی ہے۔ |