خواب میں قلیہ دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو قلیہ پانی سے پکایا گیا ہے۔ وہ بغیر پانی کے قلعے سے بہتر ہے، اور جس قدر قلیہ مزے دار ہو گا اس قدر منفعت بہتر ہو گی اور اگر قلیہ موٹی گائے کے گوشت کا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں خوف ہوگی اور دہشت سے امن میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس نے لیلے یا بزغالہ کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے دلیل ہے کہ تھوڑا مال پائے گا۔ کا قلیه ک حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس نے گھوڑے کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج اور سختی کے ساتھ مال حاصل کرے گا اور اگر اونٹ کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حاصل کریگا اور ن حاصل کرے گا اور اگر اونٹ کے گوشت کا تا اگر مچھلی کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کی وجہ سے مکر کیسا تھ مال کو حاصل کریگا اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو غم واندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ایسے چوپائے کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے جسکا کہ گوشت حرام ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائیگا۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں قلیہ دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Qaliyah dekhny ki tabeer
خواب میں سجن (قید خانه) کی تعبیر ۔ Khwab main Prison Dekhna, Qaid, Qaid Khana Dekhny ki tabeer
خواب میں سجن (قید خانه) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا اگر وہ شریعت کی جیل ہو تو دین کے التزام پر دلالت کرتا ہے اور اگر بادشاہ کی جیل ہو تو غم اور پریشانی کی علامت ہے مذمت کی وجہ سے یا منافقت کی وجہ سے (۲) مجھول قید خانہ دنیا پر دلالت کرتا ہے اور جیل ناراض بیوی پر دلالت کرتی ہے اور تھکا دینے والے کام پر بھی اور بعض دفعہ اسکی دلالت خاموشی پر ہوتی ہے (۳) زبان کا قید ہونا بکواس کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ دشمن کے مکر کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے اور یہ تہمت اور اکابر ۔ ابر سے عرب پر دلالت کرتا ہے اور قبر پر اور دین پر اور بیماری یا ہمت نہ ہونے کیوجہ سے سفر سے عاجز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور فقر اور راحت نہ ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے (۴) جیل میں داخل ہونا لمبی عمر اور دوستوں سے ملاقات پر دلالت کرتا ہے اور جیل کا خواب میں دیکھنا بعض دفعہ غم اور رنجید گی پر بھی دلالت کرتا ہے (۵) جس نے اپنے لئے قید کو اختیار کیا تو وہ گناہوں سے بچ جائیگا (۶) جس نے دیکھا کہ وہ جیل سے نکلا تو وہ بیماری سے بچ جائیگا (۷) اگر قیدی آدمی نے دیکھا کہ قید خانہ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تو وہ قید خانہ سے نجات پائے گا (۸) ایسا ہی اگر اس نے اس میں کوئی سوراخ دیکھا کہ روشنی اس ممیں داخل ہو رہی ہے یا اس نے دیکھا کہ اس کی چھت پھٹ گئی اور ستارے ظاہر ہو گئے تو یہ جیل مسافر کے لئے عافیت اور بیماری کے لئے موت پر دال ہے (۹) جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کی جیل میں ہے اور بندھا ہوا ہے تو اُسے کوئی ناپسندیدہ کام پیش آئیگا یا وہ کسی غم میں مبتلا ہو گا جس میں وہ آزادی اور نکلنے کی خواہش کرے گا (۱۰) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اس سے نکل گیا تو وہ غم سے نکل جائیگا اور اگر وہ مسافر ہو تو یہ اس کی غفلت پر دال ہے اور اگر وہ بیمار ہو تو یہ طویل مرض کی علامت ہے۔ اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ جیل میں ہے تو یہ کسی مستجاب دعا پر اور غم اور پریشانی سے نکلنے پر دلالت کرتا ہے حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ کی وجہ سے (۱۱) جس نے دیکھا کہ وہ کسی ایسی جیل میں ہے کہ جس کا مقام جس کے رہائشی اور جس کا طریقہ سب غیر معروف ہیں اور وہ اس سے نہ نکلے تو وہ اس کی قبر کی علامت ہے (۱۲) جس نے دیکھا کہ وہ کسی قبر نے مجھول قبر سے نکلا یا کسی تنگ گھر سے نکلا کسی وسیع فضاء کی طرف تو اگر وہ بیمار یا پریشان ہو تو راحت اور خوشحالی کی طرف نکلنے کی بشارت ہے (۱۳) جس نے دیکھا کہ وہ گھر میں بندھا ہوا ہے تو یہ خیر پائے گا یا اپنے اہل میں خیر پائے گا (۱۴) جس نے دیکھا کہ وہ ایسے گھر میں قید ہوا جسے وہ نہیں جانتا ۔ تو وہ کسی عورت سے شادی کریگا کہ جس سے مال اور اولاد حاصل کریگا۔ (۱۵) جس نے دیکھا کہ وہ بندہ ما ہوا ہے اور وہ سختی میں تھا تو وہ جس چیز سے ڈر رہا تھا اور خوف کھا رہا تھا اس سے بچ جائیگا (۱۶) جس نے دیکھا کہ وہ قید خانہ بنا رہا ہے تو وہ کسی امام اور ھدایت یافتہ آدمی سے ملیگا کہ جس کے ذریعے سے وہ اس محلہ والوں کو صحیح طریقہ کی طرف لوٹائے گا اور جیل حمام پر بھی دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ اس بیماری پر دلالت کرتی ہے جو کام کرنے اور اٹھنے سے مانع ہو اور بعض دفعہ غرور پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ جہنم پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ یہ گناہگاروں کے لئے قید خانہ ہے (۱۷) اگر کسی نے جیل میں کوئی مردہ دیکھا تو اگر وہ کافر ہے تو یہ جہنم کی علامت ہے اور اگر وہ مسلمان ہے تو یہ دلالت ہے کہ وہ اپنے کسی گناہ وغیرہ کی وجہ سے جو اس پر باقی ہے جہنم میں قید ہے اور سلیم طبیعت کا آدمی اگر اپنے آپ کو جیل میں دیکھے تو اگر وہ مسافر ہے خشکی میں یا کشتی میں تو یہ دلالت کرتا ہے کسی ایسے کام پر جو اُ سے پیش آئے گا جیسے بارش ہواء یا دلیل ہے دشمن یا کوئی خوف یا بادشاہ کی طرف سے کسی حکم پر اور اگر وہ مسافر نہ ہو تو وہ کسی ایسی جگہ میں داخل ہو گا جہاں وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریگا جسے گر جایا دار لکفر یا بدعت یا کسی زانیہ کے گھر میں یا شراب پینے میں مبتلا ہو گا ۔ |
خواب میں قصاب (قصائی) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Qasai, Ksai, Butcher dekhny ki tabeer
خواب میں قصاب (قصائی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے۔ اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حالانکہ یہ اُس کا پیشہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہوگی۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قصابی کرتا ہے۔ حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نامعلوم قصاب اس کے گھر میں آیا ہے یا کوچے میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ ناگہانی موت ظاہر ہو گی۔ |
خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا - Khwab main Kurta, Qameez, Kameez, Shirt dekhna
خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں قمیص دیکھنا
آدمی کی دینداری کی علامت ہے یا اس کی زندگی اور اس کے تقوی یا علم کی دلیل ہے،
جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (اذببوا بقميصي بذا "میرا یہ قمیص لے کر میرے
والد کے پاس جاؤ"۔ (۲) اگر مرد نے دیکھا کہ وہ
قمیص پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا، اگر عورت نے دیکھا
کہ اس نے قمیص پہنی ہے تو دلیل ہے وہ کسی مرد سے شادی کرے گی، لقوله تعالی بن
لباس لكم وانتم لباس لہن) وہ (عورتیں) تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے۔ (۳) اگر کسی آدمی نے قمیص
پہنی اور وہ پھٹ گئی تو وہ عورت سے مستغنی ہو گا اگر وہ قمیص سلائی سے جدا ہوئی
تو اپنی بیوی کو اپنے سے جدا کر دے گا یا دلیل ہے کہ وہ اپنے شریک کو جدا کرے
گا۔ (۴) قمیص آدمی کی دین ودنیا
کے لحاظ سے شان وشوکت ہے۔ (۵) اگر کسی نے خواب دیکھا
کہ وہ بغیر بازؤوں کے قمیص پہن رکھی ہے تو اس کی تعبیر بغیر مال و دولت دینداری
ہے۔ (۶) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص کا گریبان تنگ ہے تو یہ فقیری کا دروازہ کھلنے کی علامت ہے۔ (۷) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس کے پاس بہت سی قمیصیں ہیں تو اس کو آخرت میں اجر نصیب ہو گا اور نیکیاں زیادہ
ہوں گی۔ (۸) سفید قمیص دینداری کی
علامت ہے۔ (۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس
کو کسی نے تحفہ میں قمیص دی ہے تو یہ اچھی خبر کی علامت ہے۔ (۱۰) کسی نے اپنی قمیص پھٹی
ہوئی میلی کچیلی دیکھی تو یہ فقر کی دلیل ہے اور اس کو غم و مصیبت پہنچے گی۔ (۱۱) کسی عورت نے دیکھا کہ
اس نے ایک نئی اور کشادہ قمیص پہنی تو یہ اس کی اچھی حالت کی دلیل ہے، قمیص
پہننا پہننے والے کی شان کی دلیل ہے، اس طرح اس کے گریبان کا اچھا اور خراب ہونا
اس کے پہننے والے کی حالت کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۲) سبز اور سفید قمیص دین
ہے۔ (۱۳) نیلی قمیص اچھی نہیں
سمجھی جاتی ہے۔ (۱۴) سرخ قمیص شہرت کی دلیل
ہے۔ (۱۵) زرد رنگ کی قمیص بیماری
کی علامت ہے۔ (۱۶) کپڑوں میں تری دیکھنا
سفر سے واپسی کی دلیل ہے۔ (۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس نے بغیر گریبان تنگ اور بغیر بٹن کی قمیص پہنی ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل
ہے۔ (۱۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے
نشانی والی قمیص پہنی ہوئی ہے تو وہ حج کرے گا یا سفر کرے گا۔ (۱۹) کسی نے دیکھا کہ اس نے
اتنی چھوٹی قمیص پہنی ہوئی ہے کہ اس سے اس کا ستر بھی ڈھکا ہوا نہیں ہے اور اس کی
پنڈلی بھی ننگی ہے تو یہ اس کی دینداری میں نقصان کی علامت ہے۔ (۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے
لکڑی کی قمیص پہنی ہوئی ہے تو یہ آدمی سمندر کا سفر کرے گا اور کشتی میں سوار ہو
گا، اگر مریض ہے تو اس کی موت کا خطرہ ہے۔ (۲۱) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص میں آیت قرآنی لکھی ہوئی ہے تو یہ قرآن پر مضبوطی سے عمل کرے گا۔ (۲۲) کالے رنگ سے رنگی ہوئی
قمیص غم اور پریشانی کی دلیل ہے۔ (۲۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے
الٹی قمیص پہنی ہوئی ہے اس کی حالت میں خلاف عادت تغیر ہو گا۔ (۲۴) کبھی کبھار الٹی قمیص
پہننا اپنی بیوی کے ساتھ دبر میں وطی کرنے کی طرف اشارہ ہے، کبھی یہ خواب دلالت
کرتا ہے گھر پر کیونکہ گھر بھی آدمی کو چھپاتا ہے اور قمیض بھی، قمیص کے بھی چار
رکن ہوتے ہیں اس طرح گھر کی بھی چار دیواری ہوتی ہے۔ (۲۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص کا گریبان تنگ ہے تو اس پر فقر کا دروازہ کھلے گا۔ (۲۶) کسی نے دیکھا کہ قمیص
لمبائی میں چیری گئی ہے تو اس سے غم دور ہو گا، اگر عرضا چیری گئی ہے تو اس کی
عزت میں فرق آئے گا۔ (۲۷) کسی نے اپنی قمیص پیچھے
سے پھٹی ہوئی دیکھی تو عزت و آبرو کے بارے الزام سے بری ہو گا۔ (۲۸) اگر اپنی قمیص آگے کی
طرف سے پھٹی ہوئی دیکھے تو جو بات اس کے بارے میں کہی گئی ہے صحیح ہے حضرت یوسف
علیہ السلام کی قمیص کی طرح۔
(۲۹) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص بادل کی ہے تو دلیل ہے اللہ کی نعمت اس کے ساتھ شامل ہو گی۔ (۳۰) خواب میں یوسف علیہ
السلام کی قمیص دیکھنا شہر کی طرف سے خیر کی خبر لانے والے کی دلیل ہے۔ خواب میں کُرتا / قمیض دیکھنا خواب میں کرتا دیکھنا
معاملے کے حل ہونے کی دلیل ہے، بیٹے کی امید رکھنے والے کا خواب میں کرتا دیکھنا
بیٹی کی پیدائش کی دلیل ہے اور بعض کے نزدیک کرتے کی تعبیر بیٹا ہے۔ |
خواب میں الٹی یا قے کرنا - Khwab main Ulti, Qaye, Vomting krty dekhna
خواب میں الٹی یا قے کرنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس
نے روزہ کی حالت میں قے کی اور زبان سے اس کو چاٹا تو دلیل ہے قرض ادا کرنے کی
کبھی دلیل ہے کہ گنجائش کے باوجود قرض ادا نہ کر کے گناہگار ہو گا۔ (۲) اگر اس نے برتن میں قے
کی تو گناہ اور فحاشی سے تو بہ کرے گا اور اس کی بیوی اس سے حرام مال حاصل کرے گی۔ (۳) اگر قے سہولت کے ساتھ
آئی اور ذائقہ اچھا اور خوشبو دار تھا تو صاحب خواب دل جمعی کے ساتھ اپنی سرکشی
سے تو بہ کرے گا۔ (۴) اگر قے مشکل کے ساتھ آئی
اور ذائقہ بدبودار تھا تو وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو کر مجبورا تو بہ کرے گا۔ (۵) اگرقے خون کی ہو تو وہ
گناہ اور مال حرام سے تو بہ کرے گا۔ (۶) اگر شراب پی کر پھر قے
کی تو وہ مال حرام حاصل کر کے اس کو واپس لوٹائے گا اور اس سے توبہ کرے گا۔ (۷) اگر وہ نشہ میں ہے اور
قے کی تو وہ بہادر آدمی ہے اور اپنے اہل وعیال رکھتے ہوئے مال خرچ کرتا ہے۔ (۸) اگر دودھ پی کر شہد قے
کرے تو وہ تو بہ کرے گا۔ (۹) اگر کسی نے خواب میں
موتی نگل لیا اور شہد کے کی تو وہ قرآن پاک کی درست تفسیر بیان کرے گا۔ (۱۰) اگر دودھ کی قے کی تو
وہ اسلام سے پھرے گا۔ (۱۱) اگر کسی نے خون پیا اور
قے دوده یا شہد کیا تو دلیل ہے کہ گناہ اور ظلم سے تو یہ کرے گا، اس کے پاس کسی
آدمی کا مال ہے تو اسے لوٹائے گا۔ (۱۲) اگر کسی نے منہ بھر کر
زرد رنگ کا کڑوا پانی ایک مرتبہ ھے کیا تو دلیل ہے کہ گناہوں سے سزا کے ڈر سے
رجوع کرے گا۔ (۱۳) اگر بلغم کے کیا تو وہ
خود اپنی طرف سے تو یہ کرے گا۔ (۱۴) اگر کھا نا قے کرے تو
کسی کو کوئی چیز بیہ کرے گا۔ (۱۵) اگر اس نے قے کو نگل لیا
تو کوئی چیز بیہ کر کے واپس لے گا۔ (۱۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ
نے کھا رہا ہے تو اس کو مال حاصل ہو گا اور اس کا ذکر خیر ہو گا۔ (۱۷) اگر کسی نے جلدی جلدی
بہت سی قے کی تو دلیل ہے کہ مر جائے گا یا بلاکت کی طرف جائے گا۔ (۱۸) اگر کسی نے کھانا یا
بلغم یا خون قے کی تو یہ خیر اور آسانی کی دلیل ہے۔ (۱۹) اگر کسی نے دیکھا اس نے
بہت زیادہ قے کی ہے تو وہ فقیر کے لئے مال کی دلیل ہے اور صاحب جواب کے لئے بچے
کی دلیل ہے یا اس کا کوئی رشتہ دار سفر سے واپس آئے گا۔ (۲۰) اگر ھے کسی برتن میں کی
تو اس کا بچہ زندہ رہے گا اور اچھی زندگی گزارے گا اور واپسی کے بعد مسافر ٹھہرے
گا۔ (۲۱) اگر قے زمین پر بہہ پڑی
تو والد اور اولاد دونوں جلدی مرجائیں گے۔ (۲۲) اگر کسی نے دیکھا کہ قے
کے ساتھ اس کی انتڑیاں اور جگر وغیرہ نکل آئے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کا
لڑکا مر جائے گاه به خواب مریض کی موت پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۳) اگر کسی نے خواب میں
سانپ کے کیا تو وہ اگر مریض ہے تو مر جائے گا، اگر تندرست ہے تو اپنے دشمن سے
جدا ہو گا۔ بعض نے کہا کہ قے کرنا ہے جا مال استعمال کرنے کی علامت ہے، قے کی
تمام صورتیں فقیر کے لئے خیر اور بھلائی کی دلیل ہیں اور مالدار کے لئے اچھی نہیں
سمجھی جاتیں، بلکہ ان کے اموال کے لئے نقصان دہ ہیں۔ (۲۴) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ
اس نے قے کی ہے تو وہ مظلوموں پر ٹیکس نہیں لگائے گا، اورقے مندرجہ ذیل امور پر
دلالت کرتی ہے، امانت کو واپس کرنا راز کو افشاء کرنا، پیٹ کے درد کا زوال، اگر
صاحب خواب مریض ہے تو اس کی موت پر۔ |
خواب میں قرنفل (لونگ) دیکھنا - Khwab main Loang, Cloves, Qrnfl, Kranfl dekhna
قرنفل (لونگ) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لونگ نیک ثنا ہے، اور اگر دیکھے کہ اُس کے
پاس بہت سے لونگ ہیں اور ہر ایک کو بخشا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس ملک کے لوگ اُس کی
تعریف کریں گے اور اُس کا نام نیکی سے مشہور ہو گا اور اگر دیکھے کہ وہ لونگ
کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو غم واندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ |