خواب میں قصاب (قصائی) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Qasai, Ksai, Butcher dekhny ki tabeer

خواب میں قصاب (قصائی) 

دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے۔


اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حالانکہ یہ اُس کا پیشہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہوگی۔


حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قصابی کرتا ہے۔ حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نامعلوم قصاب اس کے گھر میں آیا ہے یا کوچے میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ ناگہانی موت ظاہر ہو گی۔


Comments