Khawab men REHAN / NIAZBO dekhna kesa - خواب میں ریحان(نیازبو) دیکھنا

REHAN / NIAZBO 

ریحان(نیازبو)


اگر خواب میں دیکھے کہ ریحان سبز اور خوشبو دار ہے تو فرزند پر دلیل ہے
اور ریحان کا زمین سے اکھاڑنا رونے اور غم کی دلیل ہے۔

·      حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر ریحان کو اپنی جگہ پر دیکھے دلیل ہے کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا۔

·      حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرہ دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب بہت سے نیک کام کرے گا اور نیک کام کی توفیق پائے گا۔

·      حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحان بیچنے والا نہایت نیک ہے۔

·      حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریحان کو دیکھنا سات وجہ پر ہے۔

(۱) عورت            (۲) کنیز            (۳) دوست  (۴) فرزند

(۵) نیک بات          (۶) مجلس علم      (۷) نیک کام

اور اگر دیکھے کہ اُس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔

 

Comments