زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا ہے اور اس جہاں کا شغل ہے اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف معلوم ہو اور معلوم عورت روزی کی فراخی ہے اور بدصورت اور لاغر عورت قحط اور تنگی ہے، اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہاں دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندگی نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ہے جیسا کہ مردوں کا ہوتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو فرزند ہو گا اور فرزند قوم اور خاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے تو تو خیر اور دین و ودنیا دنیا کی کی صلاح پر دلیل ہے اور اور اگر عورت دیکھے دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کم ہے اور جماع کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے اور وہ عورت پار سا ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل صلاح کے لئے علم ہے اور غریب عورت کی تاویل آشنا سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کی عورت پر کوئی شخص دست درازی کرتا ہے دلیل ہے کہ اُس عورت کے اہل مالدار ہوں گے، اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت فساد کے لئے بیگانے کے پاس گئی ہے دلیل ہے کہ وہ لڑکا جنے گی اور خیر اور منفعت پائے گی۔ لڑکا بنے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے (۱) شادی (۲) دنیا (۳) اس جہان کا شعر شغل (۴) نعمت کی فراخی (۵) تحط (۶) تو انگری |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zanan, Aurten, Women dekhny ki tabeer
المراة (عورت) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Almiraa, Aurat, woman dekhny ki tabeer
المراة (عورت) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں خوبصورت عورت خیر و راحت کے ساتھ آنے والا سال کی علامت ہے عورت صندوق، خزانہ یا قید خانہ اور شراکت دار پر بھی دلالت کرتی ہے اس لئے کہ یہ چیزیں مال ولذت میں انسان کے شریک ہیں، عورت کی تعبیر پھلدار درخت اور اس کی سواری اور میٹھنے کی جگہ سے بھی کی جاتی ہے۔ (۲) خواب میں خوبصورت عورت کو گھر میں داخل ہوتے دیکھنا سرور اور خوشی نصیب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) اور خوبروعورت کی تعبیر عارضی مال و دولت ہے ۔ (۴) خواب میں نامعلوم عربی نوجوان اور مزین عورت کی تعبیر وصفِ خیر کی کثرت سے کی جاتی ہے۔ (۵) موٹی عورت سال کی خوشحالی اور لاغر عورت خشک سالی ہے۔ (۶) عربی اور نامعلوم عورتیں تعبیر کے لحاظ سے افضل ہیں۔ (۷) اگر عورت خواب میں جوان عورت دیکھے تو وہ اس کی دشمن ہے۔ (۸) اور بوڑھی عورت کی تعبیر دنیا ہے ۔ (۹) جو عورت کو دیکھے کہ وہ لوگوں کو اللہ کے لئے حکم دیتی ہے اور منع کرتی ہے۔ تو وہ دین کا اچھا حکم ہے۔ (۱۰) جو شخص خواب میں آزاد سیاہ فام عورت دیکھے تو اس میں کوئی خیر نہیں ہے مگر یہ کہ وہ عورت باندی ہو ۔ (۱۱) جو دیکھے کہ عورت کی بیچ ہو رہی ہے تو اس کی قوت زوال پزیر ہو گی پھر حالت درست ہو جائے گی ۔ (۱۲) جو دیکھے کہ اس کی بیوی نے اسے اُٹھایا ہوا ہو تو اس شخص کو کوئی عیب لگے گا، بعض کہتے ہیں که مالداری حاصل ہوگی ۔ (۱۳) جو دیکھے کہ اس نے عورت کو قتل کیا ہے تو اس کے مال کا ایک حصہ جاتا رہے گا۔ (۱۴) اور جو دیکھے کہ اس کی بیوی کسی دوسرے کو ہدیہ بھیجتی ہے کسی اور خاوند کی بیوی دیکھے تو اس کا دین ختم ہوگا۔ |
معصم المرأة ( عورت کا کلائی ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Aurat ki klai, Muassm-almira, Woman Wrist dekhny ki tabeeer
معصم المرأة ( عورت کا کلائی ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں عورت کے لئے کلائی اس کے شوہر کی دلیل ہے یا وہ کنگن وغیرہ ہے جو وہ کلائی میں پہنتی ہے۔ |
عنکبوت (مکڑی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Spider, Makri, Ankaboot dekhny ki tabeer
عنکبوت (مکڑی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں مکڑی ایسی ملعون عورت ہے جو اپنے خاوند کے بستر کو چھوڑ دیتی ہو ۔ (۲) خواب میں مکڑی دیکھنا کمزور اور تھکا ہارا آدمی دیکھنا ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ خواب میں مکڑی کی تعبیر بننے والا آدمی دیکھنا ہے ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عابد زاہد آدمی ہے ۔ (۳) مکڑی کا جالا دیکھنا کمزوری اور بزدلی کی علامت ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُيُوتِ كَبَيْتِ الْعَنْكَبُو بے شک تمام مکانوں میں سے کمزور ترین مکڑی کا ہے مکڑی سے مراد جادو گر عورت بھی ہوتی ہے کبھی اس سے بکنے کی مہارت بھی مراد ہوتی ہے ۔ (۴) اگر خواب میں مکڑی کو چھت سے گرتا دیکھے تو سخت سردی واقع ہوگی ۔ |
خواب میں حضرت علی رضی الله تعالی عنہ کی تعبیر ۔ Khwab main Hazrat ali RA ko dekhny ki tabeeer
خواب میں حضرت علی رضی الله تعالی عنہ کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
آپ رضی الله تعالی عنہ کوخواب میں دیکھنا دشمنوں کی دلیل ہے۔ (۱) اگر آپؓ کو کسی جگہ لوگوں کو سجدہ کرتے دیکھے یا کندھوں پر اٹھاتا دیکھ تو رفض یا اور کسی فتنہ پراجتماع کی دلیل ہے۔ (۲)اگر عالم آپ کو دیکھے تو علم کے ذریعے مناظرین پر غلبہ پانے کی دلیل ہے۔ کبھی آپ کو دیکھنے والے کی قید یا مصیبت کے سبب ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ اکثر اوقات خلفاء راشدین کی زیارت کرنے والے کو جام شہادت حاصل ہوتا ہے۔ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو کسی قلعہ کے فتح اور پھر ذکر جمیل کی دلیل ہے۔ حضرت علیؓ کی زیارت اولاد پوتوں اور شریف نسل کی دلیل بھی ہوتی ہے۔ آپ کی زیارت میں خاص کر یہودیوں کو ختم کرنے خلافت امانت کرامتوں کا اظہار کی بشارت ہے جس شخص کو آپ ؓ کی زیارت نصیب ہوئی اسے علم رزق سخاوت، شجاعت اور زھد کی دولت حاصل ہوگی ۔ (۳) آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو زندہ دیکھنا نیکی حکمت اللہ کے دین کو قائم کرنے تقوی اور اتباع سنت کی دلیل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو ہتھیار پہنے دیکھتا بادشاہ کے ذریعے رفت و منفعت پانے کی دلیل ہے۔ (۴) آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو بوڑھا د یکھا بادشاہت کے امور میں قوی ہونے کی دلیل ہے۔ (۵)اگر کوئی فقیہ آپ کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھے تو دلیل ہے وہ فقہ میں کمزور ہے۔ (۶) آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو مسلمانوں کے شہر میں لڑائی کی حالت میں دیکھنا لوگوں میں تلوار و زبان کے فتنے کا اشارہ ہے۔ (۷) اگر آپ کوئی ایسی جگہ دیکھے جہاں بڑے رہتے ہوں تو ان تمام کے ہلاک ہونے کا اشارہ ہے۔ (۸) جوشخص آپ کے دونوں ہاتھوں کو خضاب سے رنگے ہوئے دیکھے تو اس کی اولا داس کے مقابلے میں دوسروں کی مدد کرے گی ۔ (۹) آپ کے جسم میں زخم دیکھنا صاحب خواب پرطعن اور اپنی ولایت سے نکلنا ہے۔ (۱۰) اگر دیکھے آپ نے اپنے نیام سے تلوار نکالی ہے تو صاحب خواب اپنی اولاد کو طلب ولایت کا حکم دے گا ۔ (۱۱) اگر آپ کو لڑتے ہوئے دیکھے تو صاحب خواب کی اولاد کی امداد ہوگی ۔ کبھی آپ کوکسی جگہ دیکھنا اس جگہ فتنہ واقع ہونے کا اشارہ ہے۔ |
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر - Khwab main Cheenk, Sneezing dekhny ki tabeer
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے اگر
بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہوگی اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد
پوری ہو گی اور اس پر احسان رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں تو خوشی
اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی
مراد مشکل سے پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے دلیل
ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کو چھینک آئی ہے اور رینٹ
ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے اور
اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کو ہے اور کوئی چیز کود کر باہر نکلی ہے کود کر
باہر نکلی ہے دلیل ہے کہ اُس چیز دینے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا
جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے
گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گے۔ |