خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے اگر
بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہوگی اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد
پوری ہو گی اور اس پر احسان رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں تو خوشی
اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی
مراد مشکل سے پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے دلیل
ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کو چھینک آئی ہے اور رینٹ
ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے اور
اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کو ہے اور کوئی چیز کود کر باہر نکلی ہے کود کر
باہر نکلی ہے دلیل ہے کہ اُس چیز دینے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا
جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے
گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گے۔ |
Comments
Post a Comment