جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
آپ نے "جہر" یعنی زور سے یا علانیہ بات کہنے کی تعبیر کا ذکر کیا ہے، جو خوابوں کی تعبیر میں ایک نہایت معنی خیز علامت سمجھی جاتی ہے۔ 🔊 خواب میں "جہر" (زور سے کہنا) کی تعبیر: - **علانیہ صدقہ دینا**: اگر خواب میں کوئی بات جو چھپائی جا سکتی تھی، زور سے یا سب کے سامنے کہی جائے، تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ خواب دیکھنے والا صدقہ یا خیرات کو چھپانے کے بجائے علانیہ طور پر دیتا ہے۔ یہ تعبیر قرآن کی اس آیت سے بھی جڑی ہو سکتی ہے: *"إِن تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ"* (اگر تم صدقات کو علانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے)۔ - **اسلامی مرتبے کا بلند ہونا**: جہر کا مطلب کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کو دین میں عزت، مقام یا شہرت حاصل ہوگی۔ جیسے کوئی عالم، داعی یا نیک شخص جس کی باتیں لوگوں تک پہنچتی ہیں اور اس کا ذکر خیر ہوتا ہے۔ - **اچھے تذکرے ہونا**: خواب میں زور سے بات کہنا اس بات کی علامت بھی ہو سکتی ہے کہ خواب دیکھنے والے کا ذکر لوگوں میں اچھے انداز سے ہوگا، لوگ اس کی تعریف کریں گے یا اس کی نیکیوں کا چرچا ہوگا۔ 🌙 تعبیر کا انحصار: - خواب میں **جس بات کو زور سے کہا گیا**، اس کی نوعیت بھی تعبیر پر اثر انداز ہوتی ہے۔ - اگر وہ بات **حق** پر مبنی ہو، تو تعبیر مثبت ہوگی۔ - اگر وہ بات **جھوٹ یا فتنہ** پر مبنی ہو، تو تعبیر منفی بھی ہو سکتی ہے۔ کیا یہ خواب آپ نے خود دیکھا یا کسی اور نے؟ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer
خواب میں لحس الاصابع (انگلیوں کا چاٹنا، پونچھنا) کی تعبیر ۔ Khwab main Lahs AlaSabe, Unglioun ka chatna, Poonchna, Finger Cleaning, Finger licking dekhny ki tabeer
خواب میں لحس الاصابع (انگلیوں کا چاٹنا، پونچھنا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں جس چیز کو چاٹا ہے اس قسم کے رزق کے آسان ہونے کی علامت ہے۔ |
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آکر بلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور اُن کی آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو دے ۔ آگے: واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَابَ وَالْحَمْدُ لِلهِ أَوَّلَا وَ آخِرًا وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجَمْ |
خواب میں دال دیکھنا, مسور کی دال دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Daal, Lentils, Daal Masoor Dekhny ki tabeer
خواب میں دال دیکھنا, مسور کی دال دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
خواب میں مسور کی دال مال حلال ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یہ غم اور گھٹیا رزق کی دلیل ہے۔ |
خواب میں لقلق ( ایک پرندہ ہے) دیکھنا - Khwab main Laqlaq, Stork Dekhna
لقلق ( ایک پرندہ ہے) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق یا حسب و نسب آزاد اور عاقبت اندیش مرد
ہے اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کی
مذکورہ بالا صفت کے آدمی سے صحبت ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے دلیل ہے بڑا دشمن اس
کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے
کہ ایسا کام کرے گا جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت
حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ کوئی
سردار اس کے گھر میں آئے گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے
کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا
ہے دلیل ہے کہ اس قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے (۱) مرد دهقان (۲) بادشاه ضعیف (۳) پاسبان (۴) مسافر اور درویش |
خواب میں لباچہ (لباده)دیکھنا - Khwab main Libaha, Libada, Cloak Dekhna
لباچہ (لباده) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبادہ دیکھنا نیکی اور دین کی پائیداری ہے
خاص کر اگر سبز ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سمور یا سنجاب کا لبادہ ہے دلیل ہے کہ
دیانت دار مرد کی پناہ میں آئے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز لبادہ ہے دلیل ہے کہ اس کو با امانت شخص سے نفع پہنچے گا اور اگر سرخ پہنا ہوا ہے دلیل ہے کہ وہ کوئی اندوہ اور مصیبت پائے گا۔ اور اگر سفید ہے تو مصلح اور تو نگر شخص سے نفع پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے اور اگر نیلے رنگ کا پہنا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے کہ اگر سیاہ پہنا ہوا ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے دلیل ہے کہ خیر و نیکی پائے گا اور اگر قاضی اور خطیب نہیں ہے تو نقصان اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ ریشم کا لبادہ مردوں کے لئے نقصان کی دلیل
ہے اور عورتوں کے لئے خوشی ہے اور عنابی رنگ کا لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک
ہے اور سفید فراخ خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور خواب میں تنگ لبادہ نقصان مال پر
دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سوتی لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور خواب
میں لبادہ چار وجہ پر ہے (۱) عورتیں (۲) امانت داری (۳) کاموں کی درستی (۴) خیر و منفعت |
خواب میں قرنفل (لونگ) دیکھنا - Khwab main Loang, Cloves, Qrnfl, Kranfl dekhna
قرنفل (لونگ) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لونگ نیک ثنا ہے، اور اگر دیکھے کہ اُس کے
پاس بہت سے لونگ ہیں اور ہر ایک کو بخشا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس ملک کے لوگ اُس کی
تعریف کریں گے اور اُس کا نام نیکی سے مشہور ہو گا اور اگر دیکھے کہ وہ لونگ
کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو غم واندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ |
خواب میں کنیز (لونڈی) کو دیکھنا - Khwab main Kaneez, Kniz, Kaniz ya Slave Girl Dekhna
کنیز (لونڈی) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز خیر اور نیکی ہے جس قدر کہ اُس کا جمال
ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوبصورت فربہ کنیز ہے۔ دلیل ہے کہ ہے
کہ صاحب خواب کو پوشیدہ طور پر کوئی چیز پہنچے گی اور اس سے متفکر ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز مال ہے ، اگر دیکھے کہ کنیز اس
نے خریدی ہے تو خیر و نیکی پر دلیل ہے اور اگر فروخت کی ہے اور اس کے دام لئے ہیں۔
دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ خریدی ہے تو شاد و خرم ہو گا اور مال
پائے گا اور اگر دیکھے کہ کنیز برہنہ ہے۔ دلیل ہے کہ نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے
کہ خوب صورت کنیز منہ باندھی ہوئی ہے اور اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی
شادی اور منفعت حاصل ہوگی۔ |
خواب میں دختر / بیٹی (لڑکی) دیکھنا - Khwab main Dukhtar, Daughter, Baiti, Larki Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
دختر / بیٹی (لڑکی) |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے، اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے میں
لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا بخشی ہے۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور
خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہوگی، اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری
ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے۔ تو غم کی دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ
لڑکی کو گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ
اپنی لڑکی کسی کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس سے اُس آدمی کو خوشی پہنچے گی۔ |
خواب میں زج, لتاڑنا دیکھنا - Khwab main Latarna, Zich krna, ya Lambast dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
زج, لتاڑنا
|
خواب میں یہ مشکل کام میں
داخل ہوتا ہے جس سے نکلنا مشکل ہو جائے کبھی یہ موت پر بھی دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں لیموں (لیمن) دیکھنا - Khwab main Lemon, lemo dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
لیموں (لیمن) |
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لیموں کا موسم اور بے موسم میں دیکھنا بیماری
اور درد اور رنج پر دلیل ہے کہ اگر سبز ہے تو غم و اندوہ کم تر ہو گا اور لیموں
کے دیکھنے اور کھانے میں منفعت و خیر نہیں ہے اور اللہ تعالی ہی بہتر کو خوب
جانتا ہے۔ لیمون (1)
لیمون ملنا ملامت ہونے کی دلیل ہے (2)
اور ایک لیموں مؤنث کی دلیل ہے (3)
پہلے رنگ کا لیموں کھانا مرض کی دلیل ہے (4)
خواب دیکھا کہ وہ لیموں کا مالک بنا مگر اس سے
کھایا نہیں تو یہ مال ملنے کی دلیل ہے (5)
پہلے رنگ کے مقابلے میں سبز رنگ کا لیموں تعبیر
کے لحاظ سے بہتر ہے۔ سبز رنگ کی تعبیر پیلے رنگ سے بہتر ہے چاہے میوے ہوں یا
کپڑے۔ اور لیموں کی دلالت ملامت کرنے والے کی ملامت پر بھی ہوتی ہے (6)
چنانچہ کسی انسان کو لیموں پکڑا دینا اسے کپڑے
اور لیموں کی دلالت ملامت کرنے والے کی علامت پر بھی ہے چنانچی کی انسان کو پکڑا
دیا ہے ملامت کرنے کی دلیل ہے (7)
لیموں کا درخت ایک کثیر النفع شخص پر دلالت کرتا
ہے (8)
بعض اہل تعبیر کے نزدیک اسکی دلالت ٹیڑھے مزاج کی
مالدار کثیر النفع خاتون پر ہوتی ہے۔ |