برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Brooj, Astrology Signs Dekhny ki tabeer
برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی اور وزاراء ہیں، اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اُس کا کام با حشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا، اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اُس اسکا کا کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی، اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اُس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور اور تو حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہو گی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا...