کلیہ (گردہ)، کلیتان (گردے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Kidney, Gurda, Gurday dekhny ki tabeer

 کلیہ (گردہ)، کلیتان (گردے)

خواب میں دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

اس کی دلالت معین و مددگار پر ہوتی ہے ۔ 

(۱) ایک گردہ کا گم ہونا معین کے گم ہونے کی علامت ہے ۔ 

(۲) دونوں گردوں کا فیل ہونا قساوت قلبی کی علامت ہے ۔ 

(۳) دونوں گردوں کی دلالت مقام غنی و مقام صواب اور مقام بیان و خطاء پر ہوتی ہے۔ 

(۴) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں گردوں پر چربی ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب مالدار خوب بولنے والا اور بہ دیکھا کہ اس کے دونوں گردوں پر چربی ہے۔ تو دلیل ہے کہ درست رائے رکھنے والا مکار شخص ہے ۔ 

(۵) دونوں گردوں کا کمزور ہونا اس کے فقیر ہونے اور صائب الرائے نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ 

(۴) گردے کی دلالت بھائیوں، تمام رشتہ داروں اور اولاد پر بھی ہوتی ہے اور اسی طرح اس کی دلالت انگلیوں پر اور انگلیوں کی دلالت گردوں پر ہوتی ہے چنانچہ انگلیوں میں کچھ ہونا گردوں میں کچھ ہونے کی دلیل ہے۔


کلیتان (گردے)

خواب میں گردہ کو دیکھنا اچھا ہے۔ اور کبھی غم اور تنگدستی کے ختم ہونے اور خطرات سے سلامتی پر دلالت ہے اور کبھی دو بیویوں اور ماں باپ اور دوستوں پر بھی دلالت کرتا ہے دونوں گردے ایسا طاقتور سخت آدمی ہے جو سرکاری امور میں جری اور بادشاہ سے مال نکال کر لوگوں میں تقسیم کرتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ بادشاہ کے معاونین میں سے ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer

خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer

خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna