خواب میں تمساح, مگر مچھ دیکھنا - Khwab man Mangarmach, Crocodile dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین تمساح , مگر مچھ ( ۱) خواب میں مگر مچھ دیکھنا پولیس پر دال ہے اس لئے کہ وہ دریا کی مخلوقات میں سب سے زیادہ شریر ہے اس سے نہ دشمن مامون ہے اور نہ دوست اور وہ خائن اور اسی طرح ظالم تاجر پر بھی دلالت کرتا ہے۔ ( ۲) کسی نے خواب دیکھا مگر مچھ اس کو کھینچ کر پانی کی طرف لے گیا اور قتل کر دیا تو دلیل ہے کہ صاحب خواب پولیس کے ہاتھ چڑھے گا اور وہ اس کا مال چھین کر قتل کر دے گی۔ ( ۳) اگر وہ اس سے بچ گیا تو پولیس کے ہاتھ سے بھی بچ جائے گا۔ ( ۴) مگر مچھ کو خواب میں دیکھنا، فستق، تحرم حرام کمائی خوف و ہراس ہوا کی بندش کی وجہ سے یا ڈاکوؤں کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ ( ۵) کبھی اسکی رؤیت غرق ہونے کی وجہ سے عمر کے خاتمہ پر دلالت کرتی ہے۔ ( ۶) مگر مچھ کو دیکھنے میں کوئی خیر نہیں نہ سمندر میں اور نہ خشکی میں۔ ( ۷) کبھی اس کو سمندر میں دیکھنا ذلیل دشمن پر دلالت کرتا ہے ۔ ( ۸) اگر خواب دیکھا کہ وہ مگر مچھ کو دریا کی طرف کھینچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص یا بادشاہ اس کی ناپ...