خون آمدن, خون آنا یا نکلنا خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Blood in Dreams: A Spiritual Message or a Hidden Warning
خون آمدن, خون آنا یا نکلنا خواب میں دیکھنے کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کو تلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان لمبا ہو گا اور وہ اس پر ثواب پائے گا اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے اُس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ حرام کا مال حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ خون پیتا ہے دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا یا ناحق خون کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اُس میں سے خون یا پیپ جاری ہے اور اس کے کپڑے کو آلودہ کر دیا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ خون اُس کے عضو تناسل سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہوگی اور اگر دیکھے کہ اُس کی پاخانہ کی جگہ سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا ...