سگ, کتا خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Interpretation of Seeing a Dog, Kuta, Sag in a Dream

سگ (کتا) 

خواب میں دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے اور سفید کتا عجم میں سے دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ کے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کا کپڑا پھاڑا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گیا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے دلیل ہے کہ پر خطر دشمن ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کیا اس کے گھر میں آئی ہے دلیل ہے کہ کم ہمت اور کمینی عورت سے شادی کرے گا۔


حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریعہ شکار کرتا ہے دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے جو دانشمندی کا دعوی کرتا ہے خیر پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ وراثت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہو گیا ہے دلیل ہے کہ با منفعت دشمن سے جدا ہو گا۔


حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجہ پر ہے 

(۱) دشمن (۲) لالچی بادشاہ (۳) دانش مند (۴) چغل خور آدمی


Comments

Popular posts from this blog

خواب میں تردی ( اوپر سے نیچے گرنا ) کی تعبیر - Khwab main Tardi, Upar sy nechay girny, Downfall dekhny ki tabeer

زنان (عورتیں) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zanan, Aurten, Women dekhny ki tabeer

ڈول (دلو) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Dalo, Dool, Doul, Bucket dekhny ki tabeer