ماہی (مچھلی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مچھلی گرم دریا میں دیکھنا بلا اور سختی ہے اور سرد دریا میں دیکھنا فرحت اور خوشی ہے، اور اگر بہت سی تازہ اور بڑی مچھلیاں دیکھے تو مالِ غنیمت پر دلیل ہے، اور اگر چھوٹی دیکھے تو غم واندوہ پائے گا اور اگر مچھلی کے پیٹ کے درمیان سے مروارید پائے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس یا بادشاہ سے نقصان پہنچے گا اور اگر شور مچھلی کھائے۔ دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گا اور بعض نے بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہے جو طلب علم یا کسی مرد کی صحبت کے لئے ہو گا اور چھوٹی مچھلی کا کھانا جھگڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا اور کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہوتا ہے پایا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال اور خیر و برکت ہوگی یا غلام خریدے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں سے بڑی مچھلی کو پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے اہل سے عورت نہایت مالدار کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت ہے ۔ کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے ہے اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کے دستر خوان پر تھی جو اُن کے لئے آسمان سے اترا تھا۔ فرمانِ حق تعالی ہے۔ رہنا انزل علينا مائده من السماء (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما۔) اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام میں جھوٹی بات کہے گا اور اگر خواب میں مچھلی اس کے عضو تناسل سے نکلے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے منہ سے مچھلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اندو بگین ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا سے مچھلی پکڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے تازہ مچھلی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مچھلیاں بیچتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو اور اس کے لوگوں کو خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ حوض یا نہر میں سے مچھلی پکڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں سے مکر اور حیلے کے ساتھ کوئی چیز لے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کی مچھلیاں اس کے ساتھ باتیں کرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا راز ظاہر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) وزیر (۲) شکر، (۳) کنواری لڑکی (۴) غنیمت (۵) غم و اندوه (۱) ہندو کنیز - |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
ماہی (مچھلی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Mahi, Machli, Fish Dekhnby ki tabeer
خواب میں لباچہ (لباده)دیکھنا - Khwab main Libaha, Libada, Cloak Dekhna
لباچہ (لباده) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبادہ دیکھنا نیکی اور دین کی پائیداری ہے
خاص کر اگر سبز ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سمور یا سنجاب کا لبادہ ہے دلیل ہے کہ
دیانت دار مرد کی پناہ میں آئے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز لبادہ ہے دلیل ہے کہ اس کو با امانت شخص سے نفع پہنچے گا اور اگر سرخ پہنا ہوا ہے دلیل ہے کہ وہ کوئی اندوہ اور مصیبت پائے گا۔ اور اگر سفید ہے تو مصلح اور تو نگر شخص سے نفع پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے اور اگر نیلے رنگ کا پہنا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے کہ اگر سیاہ پہنا ہوا ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے دلیل ہے کہ خیر و نیکی پائے گا اور اگر قاضی اور خطیب نہیں ہے تو نقصان اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ ریشم کا لبادہ مردوں کے لئے نقصان کی دلیل
ہے اور عورتوں کے لئے خوشی ہے اور عنابی رنگ کا لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک
ہے اور سفید فراخ خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور خواب میں تنگ لبادہ نقصان مال پر
دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سوتی لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور خواب
میں لبادہ چار وجہ پر ہے (۱) عورتیں (۲) امانت داری (۳) کاموں کی درستی (۴) خیر و منفعت |