خواب میں جهود شدن (یہودی ہونا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کرے گا اور ان کی بات پر یقین کرے گا۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے۔ تو یہ اُس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالی پر بہتان اور جھوٹ کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس مذہب سے پھر کر مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس نے کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور پھر اس سے توبہ کرے گا اورحق تعالی کی طرف رجوع کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اُس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشتہ اور حیران اور عاجز ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا۔ اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا پر فریفتہ ہو گا اور آخرت کے کام سے غفلت کرے گا۔ اور حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہو گا۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں جهود شدن (یہودی ہونا) کی تعبیر - Khwab main Jhood Shudn, Yahoodi, Jewish Hony ki tabeer
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آکر بلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور اُن کی آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو دے ۔ آگے: واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَابَ وَالْحَمْدُ لِلهِ أَوَّلَا وَ آخِرًا وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجَمْ |
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارساو نیک سیرت زوجیت میں لائے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہوگی، اور اگر دیکھے کہ یا قوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہوگی۔ امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ (۱) مال (۲) کنیرک (۳) علم) (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری |
خواب میں یتیم ہونا دیکھنا - Kwab main khud kw yateem hoty , Orphan Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
يتم (یتیم ہونا)
|
خواب میں یتیم ہو نا ذلت کی دلیل ہے۔ (۱) خواب میں خود کو یتیم پانا مقہور ہونے کی علامت ہے۔ اس لئے کہ یتیم بھی مقہور ہوتا ہے کہ اس کے اموال دوسروں کے قبضے میں ہوتے ہیں ۔ (۲) خواب میں کسی یتیم کے سر کے بال حلق کرنا اپنے زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ اس لئے کہ انسان کے بدن میں دوسرے اعضاء کے مقابلے میں شرم گاہ یتیم ہے لئے کہ وہ دیگر اعضاء ہیں۔ کا حق چھنا ہوا وہ میں کسی یتیم کو ہے اس لئے کہ وہ اکیلی ہے جبکہ دیگر اعضاء جوڑے جوڑے ہیں ۔ (۳) جس کا حق پھنسا ہوا ہو وہ خواب میں کسی یتیم کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کا حق اس کو مل جائے گا۔ اور اپنے مقابل خصم پر غلبہ پائے گا۔ (۴) اگر کوئی شخص خواب میں خود کو یتیمی کی حالت میں دیکھے تو بیداری میں
اس کی بیوی یا اس کے مال یا اس کی طرف منسوب چیز کے معاملے اس کے ساتھ ظلم ہوگا۔ |