خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Candel, Shama, Moombati dekhny ki tabeer
خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس روشن شمع ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کر کے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے اور تمام گھر اس سے روشن ہے دلیل ہے کہ اس سال میں اس پر ہے اور اس سے نعمت فراخ ہو گی اور اُس کی تجارت جاری ہوگی اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اُس کی عورت با جمال اور خوب صورت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کر کے کے دی ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ کہ عزت اور اور دولت پائے پائے گا اور اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ ...