خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Candel, Shama, Moombati dekhny ki tabeer

خواب میں شمع، موم بتی 

دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس روشن شمع ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی۔ 

اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کر کے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے اور تمام گھر اس سے روشن ہے دلیل ہے کہ اس سال میں اس پر ہے اور اس سے نعمت فراخ ہو گی اور اُس کی تجارت جاری ہوگی اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اُس کی عورت با جمال اور خوب صورت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کر کے کے دی ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ کہ عزت اور اور دولت پائے پائے گا اور اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے دلیل ہے کہ بڑوں کی اصل سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اُس کے ہاتھ پر رکھی ہے اور اچانک گل ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت مرے گی۔

اور اگر دیکھے کہ روشن شمع اُس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اُس کو بجھا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس پر کوئی شخص حسد کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی کم ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے دلیل ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اُس کے لڑکا پیدا ہو گا۔

اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصف ہو گا اور قاضی منصف اور زاہد دانشمند ہے اور اس شہر میں بہت خوشی ہوگی اور اگر مسجد میں بہت سی شمعیں دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرحسے مشغول ہوں گے۔


حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے۔ 

(۱) بادشاہ (۲) قاضی (۳) فرزند (۴) دلین (۵) حکومت (۶) سرداری (۷) سرائے (۸) شادی (۹) توانگری (۱۰) علم (۱۳) کنیز (۱۳) عورت (۱۴) دیکھنے والے پر دلیل ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer

خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer

خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna