خواب میں تردی ( اوپر سے نیچے گرنا ) کی تعبیر - Khwab main Tardi, Upar sy nechay girny, Downfall dekhny ki tabeer

خواب میں تردی 

(اوپر سے نیچے گرنا) کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

(۱) خواب میں اوپر سے نیچے گرنا مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے ۔ احوال خیر سے احوال شر کی طرف منتقل ہونا یا ایک بیوی سے دوسری بیوی کی طرف یا ایک صنعت سے دوسری صنعت کی طرف یا ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف یا ایک مذہب سے دوسرے مذہب کی طرف منتقل ہونا ان سب میں انجام بہتر ہوگا ۔ 

(۲) خواب میں جن کے پاس اترا ہے اگر وہ صلحاء ہوں، یا وہاں عمدہ غذا ئیں ہوں تو یہ صاحب خواب کے حسن حال کی دلیل ہے ۔ 

(۳) اگر دیکھا کہ وہ کسی خراب مکان میں یا غذائیں یہ کے ہے۔ اگر بصاحب جواب کے سن ماں کی دیں ہے ۔ سمجھ ابرو تھا کہ وہ کی جواب مکان نجاتیں یا حیوان کے سر کے پاس گرا ہے تو یہ صاحب خواب کے سوء عاقبت کی علامت ہے۔ کبھی یہی خواب صاحب خواب کے بخل کی بجا علامت شمار ہوتا ہے جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا 

﴿ وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُ ۚ إِذَا تَرَدَی اللیل ) اور کام نہ آئے گا اس کے مال اس کا جب گڑھے میں گریگا۔


(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ گھر کی چھت سے گرا اور اس کا ہاتھ یا پیر ٹوٹ گیا، تو دلیل ہے کہ مالی یا جانی مصیبت میں مبتلا ہو گا یا اس کا دوست اس آزمائش کا شکار ہوگا ۔ یا یہ بادشاہ کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔


Comments