خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا - Khwab main Gondha Hua Aata dekhna

 

خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

(۱) خواب میں گوندھا ہوا آنا کاموں کے ہوتے، راحت کے قریب آنے اور قیدی کے لئے قید سے رہائی یا حمل کی پیدائش کی علامت ہے، گوندھا ہوا آتا وہ مال ہے جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔

 

(۲) گھر میں گوندها آنا دیکھنا مال تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

 

(۳) اگر گوندھا ہوا آنا حمیرہ اور ترش ہو تو تجارت میں خسارہ کی علامت ہے۔

 

(۴) جو شخص خواب میں آٹا گوندھے اس کے ہاں کوئی مہمان آئے گا۔

 

(۵) تنگ جگہ میں آٹا گوندھنا لواطت کرنے کی دلیل ہے۔

 

(۶) کشادہ مکان میں آٹا گوندھنا شادی کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حلال محل کو کشادہ اور حرام محل کو تنگ رکھا ہے۔

 

(۷) آئے کا خمیرہ ہونا مال کی تنگی کی دلیل ہے۔

 

(۸) جو کا آٹا گوندھنے والا کامل مومن ہے اسے ولایت اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔

 

خواب میں آٹا گوندھنے والا دیکھنا

 

خواب میں آٹا گوندھنے والے کو دیکھنا رزق اور رفایی کاموں میں مشغولیت ہے یا ایسے بادشاہ کی خدمت گزاری کی دلیل ہے جو اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے محبت کرتے ہیں، خواب میں عنبر گوندھنا اچھی تعریف اور عمدہ انجینئرنگ کی علامت ہے۔


Comments