خواب میں طوطی, طوطا ,ببغاء دیکھنا - Khwab main Parrot, Tota, Toti Babga dekhna

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

طوطی, طوطا ,ببغاء

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا فرزند یا غلام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ سے طوطا اڑا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا۔

 

اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لوگ تعجب کریں گے اور مادہ یا مادہ طوطا دو شیزہ لڑکی ہے اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر دلیل ہے یا پارسا غلام ہو گا۔ زمردین رنگ کا طوطا دین

 

اور اگر دیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے منہ یا مقعد سے طوطا نکلا ہے دلیل ہے کہ اُس کے فرزند ہو گا جو اس کی شان میں بری باتیں کہا کرے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے

(۱) فرزند اور غلام (۲) کنواری لڑکی (۳) پارسا شاگرد

 


(۱) طوطا چو پایا فروش، ظالم اور جھوٹے شخص کی علامت ہے ۔

(۲) بعض نے کہا کہ طوطا کی تعبیر فلسفی آدمی سے اور اس کے چوزے کی تعبیر ولد فلسفی سے کی جاتی ہے ۔

(۳) کبھی طوطا کثیر الحرکت عورت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کا اطلاق ولد پر ہوتا ہے ۔

(۴) کبھی طوطا عجمی عورت پر دلالت کرتا ہے ۔

(۵) بسا اوقات اس کی دلالت شیخی مارنے والا من رنے والا متکبر اور بے برکت آدمی پر ہوتی ہے۔

Comments