وعل ( پہاڑی بکرا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت کسی خارجی آدمی پر ہوتی ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کو کسی پہاڑ پر پہاڑی بکرا مینڈ حا مل گیا تو یہ کسی مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ پہاڑ کی تعبیر سخت بادشاہ ہے۔ اور وحشی جانوروں کا شکار کرنے کی تعبیر غنیمت ہے۔ (۲) کبھی پہاڑ پر پہاڑی بکرا دیکھنا بادشاہ کے متصل شخص پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔ اور کبھی پہاڑی بکر املنا کسی نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور پہاڑی بکرے کا گوشت تناول کر ناسخت مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال ملنے کی دلیل ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
وعل ( پہاڑی بکرا) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ The Silent Message of the Mountain Goat, Wael, Pahari Bakra in Dreams
بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Baghal, Khachar wala dekhny ki tabeer
بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اسکی رویت منتظیم امور اور ہر کام میں پیش پیش ہونے والے حیوانات اور اموال کی تدبیر کے ذریعے لوگوں کے امور کو درست کرنے والے پولیس افسر پر بھی دلالت کرتی ہے۔ |
خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Mule, Baghal, Khachar Dekhny ki tabeer
خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
بغل/خچر دیکھنا سفر اور ولد زنا احمق آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ اس کا باپ ماں کی غیر جنس سے ہوتا ہے۔ (۱) کسی نے دیکھا کہ وہ سفید پیشانی اور سفید پاؤں والا خچر پر سوار ہو کر قبلہ کی طرف چلا ہے تو یہ صاحب خواب کے حج کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر قبلہ کے علاوہ کسی دوسرے سمت کو چلا تو یہ شرف کے ساتھ سفر کرنے کی دلیل ہے۔ (۲) خچر پر ا ستارہ ہے۔ اور الرو سواری طول عمر اور بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔ (۳) زین اور اس کے متعلقات سمیت خچر دیکھنا ۔ خوبصورت اور ادیبہ عورت کی علامت ہے اور اس کو مذکورہ اشیاء سے خالی دیکھنا فائدہ مند سفر کی دلیل ہے۔ (۴) خواب دیکھا گو یا کسی دوسرے کے خچر پر سوار ہے تو اشارہ ہے کہ صاحب خواب مالک خچر کی بیوی سے غلط کاری کریگا ۔ (۵) خچر پر الٹا بیٹھنا زنا کی علامت اور ایسا ہو کر سفر کر رہا ہے تو یہ قطع وہم کی دلیل ہے ۔ (۶) کسی نے خچر دیکھا مگر اس پر سواری دشوار ہوئی تو اپنے سے کمتر کی طرف سے سازش میں مبتلا ہونے کی دلیل اور مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ ( ۷ ) کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خچروں کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ بہت سے غلاموں کا مالک بنے گا ۔ (۸) کسی نے خواب میں خود کو نچر پر سوار ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شدید مخالف اور مکار دشمن پر کامیابی حاصل کر یگا ۔ (۹) یہی خواب عورت دیکھے تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔ (۱۰) کسی نے خواب میں بچہ جننے والی خچرنی کا مالک ہوا تو یہ مال کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر بچہ جن نے تو مال کی زیادتی یقینی ہو جاتی ہے۔ (۱۱) خچر پر لدے ہوئے بوجھ کے اوپر بیٹھنا را کب کے لئے بہتری کی علامت ہے ۔ (۱۲) نامعلوم و بے مالک خچر کمینے خبیث اور ذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے ۔ (۱۳) کالے رنگ کے بغل پر سوار ہونا بانجھ مالدار عورت کی علامت ہے ۔ (۱۴) اگر خواب میں خچر کو کسی انسان سے منازعت کرتے ہوئے دیکھے تو یہ نشانی ہے کہ صاحب منازعت ولد الزنا ہے ۔ (۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ خچر بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی معیشت سفر پر چلے گی ۔ (۱۲) خچر سے گرنا مرتبہ سے گرنے کی دلیل ہے۔ (۱۷) خواب میں خچرنی کا دودھ پینا بقدر شرب لبن غم واندوہ پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خچر کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی کی جاتی ہے۔ غلام انتہائی محنتی منتفع النسل ، عزت و شرف قید و بند كثير النفع اسفار ۔ (۱۹) حضور ﷺ کی خچر کو دیکھنا صاحب امر کے عہد کی تجدید رزق میں برکت رفعت و عزت کے حصول لوگوں کے اس سے مشفع ہونے کے لئے قریب ہونے وغیرہ کی دلیل ہے۔ |
برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Brooj, Astrology Signs Dekhny ki tabeer
برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی اور وزاراء ہیں، اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اُس کا کام با حشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا، اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اُس اسکا کا کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی، اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اُس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور اور تو حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہو گی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اُس کو پورا کرے گا اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور لوگ اُس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غریب سادہ دل نیک رائے مہربان اور کم سخن سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ |
جاریہ (باندی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Bondwoman, Bandi, Jariyah dekhny ki tabeer
جاریہ (باندی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں باندی کا مالک بننا خریدنا یا ہبہ ہونا سب تجارت پر دلالت کرتے ہیں۔ (۲) خریدنے کی غرض سے کسی باندی کے قریب ہونا تجارت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔ (۳) کبھی باندی کی دلالت آیندہ آنے والے یا موجودہ وقت میں چلنے والے امور پر بھی ہوتی ہے ۔ (۴) کسی مسلمان باندی کو خوبصورت حالت میں دیکھنا غیر متوقع خبر سننے کی علامت ہے اور کافر باندی کو دیکھنا بُری خبر سننے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۵) کسی باندی کو ترش رو حالت میں دیکھنا وحشتناک خبر سننے کی طرف مشیر ہے ۔ (۶) لاغر قسم کی باندی دیکھناغم واندوہ اور فقر لاحق ہونے کی علامت ہے ۔ ( ۷ ) کسی باندی کو تنگی کی حالت میں دیکھنا تجارت خسارہ میں واقع ہونے اور شرمندہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۸) باکرہ باندی حاصل کرنا فصل دینے والی زمین کی دلیل ہے یا تعبیر ہے صاحب خواب تجارت میں منافع کمائے گا ۔ (۹) کبھی باندی کی دلالت خبر پر ہوتی ہے پس اسکے حسن لباس ہیئت، خوشبو کے اعتبار سے تعبیر ہو گی چنانچہ مستور حالت میں دیکھنا خبر کے مستور ہونے کی علامت ہے اور بے پردہ ہونا خبر کے مشہور ہونے کی طرف اشارہ ہے اور نقاب میں ہونا خبر کے مشتبہ ہونے پر دال ہے اور مشکوک حالت میں دیکھنا خبر کے پھیلنے کی دلیل ہے اور بھرے ہو ئے پستانوں والی دیکھنا امید افزا خبر کی علامت ہے۔ |
بخارات (بھاپ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Bukharat, Bhaap, Steam dekhny ki tabeer
بخارات (بھاپ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں بھاپ دیکھنا بسا اوقات آنکھ کے دھندلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱) کسی نے موسم گرما میں خواب دیکھا کہ گویا اس کے منہ نہ سے ایسے بخارات نکل رہے ہیں جیسے سردی کے موسم میں نکلتے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب باطنی امراض میں مبتلا ہوگا۔ اور اس کے پوشیدہ راز فاش ہو جائیں گے۔ اگر صاحب خواب ہدایت پر ہے تو راستہ سے بھٹک جائے گا وقات ایسا خواب جھوٹ اور بے فائدہ کلام پربھی دلالت کرتا اور اگر عالم ہے تو بدعات ظاہری کا مرتکب ہوگا ۔ (۲) بسا اوقات ایسا خواب جھوٹ اور بے فائدہ کلام پر بھی دلالت کرتاہے۔ |
خواب میں سباج البساتین ( باغوں کی باڑ )دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Garden Fence, Baghon ki bar dekhny ki tabeer
خواب میں سباج البساتین (باغوں کی باڑ) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اگر باڑ خواب میں باغ کے اندر دیکھی اور دیکھا کہ اس کی جگہ پر پھل ہے تو یہ دین کے فساد دنیا کے ضیاع، لشکر کی خرابی تو بہ کا ٹوٹنا، جاھلوں کو مقدم اہل علم کو مؤخر کرنا مرتد ہونا دین سے پھر جانا یا عام لوگوں کا بلند ہونا اور خاص لوگوں کے پست ہونے پر دال ہوتا ہے (۲) اگر درختوں کی جگہ سخت دیوار یا مضبوط قلعہ یا خندق دیکھی تو یہ دیکھنے والے کے لئے زیادہ قوت رکاوٹ اور رتبہ کی بلندی کی علامت ہے اور باڑ دین پر دلالت کرتی ہے (۳) درختوں کا باقی حصہ دین کے وظائف پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ باڑ بادشاہ کے قلعہ پر دلالت کرتی ہے اور اُسکے علاوہ درخت ارباب حکومت پر (۴) اگر باغ اس کے مالک پر دلالت کرے تو مذکورہ باڑ اس کے اہل خانہ قریبی رشتے اور اسکے کام پر دلالت کرتی ہے اور اگر باغ دنیا پر دلالت کرے تو باڑ سے مراد اس کی اولاد ہیں جس میں بلند اور گرے ہوئے اور سخی اور بخیل سب شامل ہیں اور بعض دفعہ باڑ اس کے مالک کے دین اور کام پر اور ان چیزوں پر جو اُسے آخرت کے عذاب سے بچاتا ہے پر دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں جوالقی (بوری فروش) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Jawalqi, Sack Vendor, Bori Faroosh ko dekhny ki tabeer
خواب میں جوالقی (بوری فروش) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اسکی تعبیر نقاد قسم کا شخص ہے جو ہر انسان کو جانتا ہو اس لئے کہ بڑی بوری میں ہر قسم کی چیزیں رکھی جاسکتی ہیں اسی طرح اس کی تعبیر شہر کے ہر قسم کے لوگ بھی ہو سکتے ہیں کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بڑا سوا لئے بوری سی کر خرید و فرخت اور بھاؤ تاؤ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے علم پر قادر ہے اور بوری فروش کی دلالت لوگوں کو سفر پر ابھارنے والے پر بھی ہوتی ہے اور اس کی دلالت ایسے شخص پر بھی ہوتی ہے جس کے پاس لوگ اپنے راز فاش کرتے ہوں ۔ |
خواب میں حول ( بھیگی آنکھ ) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Bhengi ankh, Strabismus, Houl, Syndrome Strabismus dekhny ki tabeer
خواب میں حول ( بھیگی آنکھ ) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر - Khwab main Chatai, Sack, Mat dekhny ki tabeer
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔ خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔ |
خواب میں کشتی ساز، کشتی بنانے والا دیکھنا - Khwab main kashti, Boat bnany wala dikhna
خواب میں کشتی ساز، کشتی بنانے والا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی تعبیر باندیوں اور عام عورتوں کی دلالی کرنے والا آدمی ہے۔ |
خواب میں برید، ڈاکیا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Dakiya, Postman, Burid Dekhny ki tabeeer
خواب میں برید، ڈاکیا دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اسکو دیکھنا مختلف حرکات اور اسفار پر دلالت کرتا ہے کبھی اسکی رؤیت معاصی اور گناہوں کی حالت کی طرف منتقل ہونے اور اسباب موت اختیار کرنے پر دلالت کرتی ہے۔ |
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Baby Deer, Hiran ka bacha dekhny ki tabeer
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔ (۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیر کثیر حاصل ہو گی۔ (۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی تمام چیزوں میں اس کی نافرمانی کرتی ہے۔ (۹) خواب میں اگر ہرن کا مالک ہوا بیداری میں حلال مال کا مالک ہو گا یا پھر آزاد شریفہ عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ |
خواب میں کشتی دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Kashti Boat Jahaz dekhny ki tabeer
خواب میں کشتی دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
(۱) خواب میں کشتی دیکھنا
غم گهبرایت، بیماری، تنگی یا قحط میں مبتلا شخص کی نجات پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اور خشکی میں کشتی کو دیکھنا
نجات کی دلیل ہے۔ (۳) اگر اس نے اس کو زمین
پر کھینچا تو وہ قیادت کرے گا اور دین میں منافقت کرے گا۔ (۴) اگر وہ کشتی میں کسی نیک
قوم کے ساتھ سوار ہوا تو وہ ہدایت کا اتباع کرے گا اور اللہ تعالی اس کو بخشیں
گے اور اگر وہ اس سے بچ گیا تو وہ اپنے دشمنوں سے بچ جائے گا۔ (۵) اگر کسی معزول آدمی نے
دیکھا گویا کہ وہ کشتی پر سوار بوا تو وہ کسی بادشاہ کی طرف سے اس قدر والی بنے
گا جس قدر وہ سمند ر تھا اور اس کی ولایت اتنی ہی ہو گی جس قدر کشتی ہے اور جس
قدر اس کی وسعت ہے اور جس قدر وہ خشکی سے دور ہو گا اس قدر معزولی سے دور ہو گا یا
وہ سفر کرے گا اور وہ کسی غم میں مبتلا ہو گا اور جس قدر وہ خواب میں خشکی سے
دور تھا اس قدر وہ خوشحالی سے دور ہو گا اور اگر کشتی میں سوار ہونا کسی کام کے
متعلق تھا تو وہ کسی خطرہ میں مبتلا ہو گا جس میں زندگی یا موت میں سے کوئی ایک
ہی ہو گا۔ (۶) اور اگر یہ خواب اس شخص
نے دیکھا جو والی بننے کے لائق نہیں ہے تو وہ کسی خطرہ میں ہے جس میں اُسے نجات یا
بلاکت میں سے ایک ملے گی۔ (۷) اور جو شخص پلاکت کے قریب
تھا اور اس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے تو اسے خوشحالی اور نجات ملے گی یا
وہ کسی پر خطر آدمی کو پکڑ لے گا اور اگر وہ اس سے نکل کر خشکی میں آ گیا تو تعبیر
ہے وہ نافرمانی کرے گا اور اگر صاحب خواب کے ہاتھ سے حکومت گئی ہوئی تھی یا وہ
تاجر تھا اور اس کا مال صانع ہو چکا تھا تو کشتی سے مراد حکومت یا مال تجارت کی
واپسی ہے ۔ (۸) بادشاہت سے منسوب کشتی
خواب میں نکلنا دلالت کرتا ہے مملکت کے زائل ہونے پر خواہ وہ موت کی وجہ سے ہو یا
زندگی کی وجہ سے اور اگر وہ کشتی غم کی طرف منسوب ہو تو یہ اس کے لئے نجات کی دلیل
ہے کسی دعا با صدقه با دواء کی وجہ سے۔ (۹) اور اگر وہ کشتی ڈوب گئی
اور وہ اس کے کسی تحتے وغیرہ سے لٹک گیا تو اگر وہ والی ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس
پر غضبناک ہو گا اور وہ معزولی کے قریب ہو گا پھر جس سے وہ در رہا تھا اس سے بچ
جائے گا اور اس کی حکومت واپس آ جائے گی اور اگر وہ تاجر ہے تو یہ اس کے اس مال
میں نقصان کی علامت ہے جس سے وہ اعراض کر رہا ہے۔ (۱۰) اور اگر وہ ڈوب گئی تو یہ
بھی ڈوبنے والے کی طرح ہے اور اگر اس نے دیکھا گویا کہ وہ مع کشتی کے پانی کی
تہہ میں چلا گیا تو وہ لوگوں کے ہاتھوں میں مرے گا اور خواب میں یہ مرنا اس کے
لئے اس برائی سے نجات کی علامت ہو گی جس سے وہ موت کے بعد ڈر رہا تھا۔ (۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ وہ
کشتی میں ہے جو کہ سمندر میں ہے تو وہ بادشاہ کے معاملہ میں دخل دے گا اور بیداری
میں اس کی وہی حالت ہو گی جو کہ کشتی میں تھی اور کہا گیا کہ کشتی کی تعبیر غم بیماری
قید یا ایسے کام کی اصلاح ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور اس کے کرنے اور نہ کرنے
میں اٹک جاتا ہے یعنی اس سے بچ جائے گا اور اس میں بلاک نہیں ہوگا۔
(۱۲) اور اگر دیکھے کہ اس کی
کشتی غرق ہو گئی اور اس کے تحتے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تو یہ اس کے والد یا چچا یا ان
جیسی کسی اور کی طرف سے مصیبت آنے کی علامت ہے۔ (۱۳) اگر وہ غرق ہو گئی تو
به پر سلامت سفر کی علامت ہے اور حالی کشتی تجارت میں منافع حاصل ہونے کی علامت
ہے۔ (۱۴) جس نے دیکھا کہ وہ ایسی
کشتی میں ہے جو لوگوں سے بھری ہوئی ہے تو یہ سفر میں سلامتی کی علامت ہے۔ (۱۵) جس نے دیکھا گویا کہ وہ
ایسی کشتی میں ہے جو کہ کھڑی ہے اور حرکت نہیں کر رہی تو یہ قید پر دلالت کرتا
ہے۔ (۱۶) اگر اس نے اس کی رسیوں
کو پکڑ لیا اور وہ بادشاہ کے خیر خواہوں میں سے تھا تو وہ بادشاہ کے خاص لوگوں
سے قریب ہو گا اور ان سے ملے گا اور اس کے ہاتھ میں چیو ہو تو وہ کسی ایسے آدمی
کے ساتھ ہو گا جو ٹھوکر کھائے گا اور کسی آدمی کی شرکت سے مال پائے گا۔ (۱۷) جس نے کشتی کی رسیوں کو
پکڑ لیا تو وہ دین کے معاملے میں اچھا ہو گا۔ (۱۸) اور کسی ایسے آدمی کے
ساتھ رہے گا جس کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور جوان کو جدا کرنا چاہے تب
بھی نہیں کر پائے گا۔ (۱۹) جس نے دیکھا کہ وہ بہت
بڑی کشتی میں تھا جو کہ کھڑی تھی تو وہ اس سال خوشحال ہو گا اور اس کا رزق بڑا
وسیع ہو گا۔ (۲۰) اگر اس نے دیکھا کہ وہ
اپنے گھر والوں اور دوستوں سمیت اس میں سوار ہوا تو وہ عزت جمال، خیر اور برکت
پائے گا اور دشمنوں کے ہاتھ سے بچے گا اور اگر اس نے دیکھا کہ اس چھوٹی کشتی میں
دریا عبور کیا تو وہ کسی ایسے خطرہ میں مبتلا ہو گا جس میں اسے غم پہنچے گا۔
(۲۱) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی
میں بڑے آرام اور سکون سے سفر کر رہا ہے تو یہ سب لوگوں کے لئے بھلائی کی دلیل
ہے۔ (۲۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس
کو چلنے میں سخت تعرض اور پریشانی ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کسی ایسے غم اور سختی
پر جس میں وہ واقع ہو گا۔ (۲۳) جس نے دیکھا گویا که
کشتی بهٹ گئی اور اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا حال برا ہو گیا تو یہ سب لوگوں کے
لئے شر کی علامت ہے لیکن جو شخص قیدی با غلام تھا تو یہ اس کے لئے قید اور غلامی
سے نجات کی نوید ہے۔ (۲۴) اگر کسی نے دیکھا گویا
کہ وہ سمندر میں کشتی کے ذریعے چلنے پر قادر نہیں ہے تو کوئی قوم اُسے قید کرے گی
اور اس کے کاموں اور حالات کی بندش پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۲۵) چنانچه کسی انسان نے دیکھا
کہ وہ خشکی میں چل رہا بے درخت اور پہاڑ اس کے سامنے آرہے ہیں جو کہ اس کے چلنے
میں رکاوٹ ہیں تو یہ اس کے مقید ہونے اور کاموں کی بندش پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۶) جس نے دیکھا کہ وہ
سمندر کے کنارے پر ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ کشتی سمندر میں بڑے اطمینان سے چل
رہی ہے تو بهہ سب لوگوں کے لئے بھلائی کی علامت ہے اور یہ سفر پربھی دلالت کرتی
ہے اور جو سفر میں ہواس کی واپسی پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ ایسی خبروں
پر دلالت کرتی ہے جو دریا کی طرف سے آئیں۔ (۲۷) اگر کسی نے دیکھا کشتی
ٹیڑھی ہیں اور چلنے میں اُن کی رکاوٹ ہے تو خیر اور بھلائی کی علامت ہے جو بہت
جلدی آئے گی اور کشتی کا کتنا دیداروں کاموں کے بندش، چیزوں اور ایمان کو مضبوطی
سے پکڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۸) کشتی کا بادبان اس کے
مدیر اور ملاح پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۹) کشتی میں رہائش دلالت
کرتے ہیں خادم غلاموں پر اور چیو یہ کشتی کے چلنے پر اور کشتی والے کی اولاد پر
دلالت کرتے ہیں اور کشتی کا اگلا حصہ کشتی کے مالک پر دلالت کرتا ہے تو جو بھی
آفت اس پر آئے گی ٹوٹ پھوٹ کے اعتبار سے مالک کی حالت پر دال ہو۔ (۳۰) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی
میں سوار ہوا تو اس کو اچانک کوئی نقصان پہنچے گا۔ (۳۱) جس نے کشتی میں کوئی چیز
پائی تو وہ مال کے طالب کے لئے مال پر اور کنوارے کے لئے شادی پر اور خلیفہ کے
حواری کے لئے اعطاء پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۲) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی
میں ہے اور ہوا چل رہی ہے اور سمندر بھی او پر چڑھ رہا ہے اور اس نے اس اضطراب
کو دور کر دیا اور اس کو زائل کر دیا تو وہ ریاست اور مضبوط بادشاہت پائے گا اور
لشکر بھی اس کی موجودگی اور اس کی عدم موجودگی میں بھی اس کی اطاعت کریں گے اور
بڑے بڑے بادشاہ اس کے قریب ہوں گے۔ (۳۳) جس نے دیکھا که کشتی
خون پر چل رہی ہے تو یہ زنا پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس
کی کشتی ٹوٹ گئی اور اس کے تحتے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تو اس کی ماں مر جائے گی اس
لئے کہ وہ اس کی کشتی تھی۔ (۳۵) جس نے دیکھا کہ اس نے
کشتی خریدی اور وہ کنوارا تھا تو وہ شادی کرے گا یا کوئی باندی خرید لے گا اور
کشتی کے چیو علم پر دلالت کرتے ہیں اس شخص کے لئے جس کے ہاتھ میں دیکھے ہیں۔ (۳۶) ہوا میں چلنے والی کشتی
اس کے سوار کی موت پر دلالت کرتی ہے اور اگر یہ لشکر پر دلالت کرے تو وہ ٹوٹ
جائے گا اس لئے کہ اس میں اصلحہ اور حاکم ہے۔ (۳۷) کشتی میں مر جانا آخرت
کے عذاب سے نجات پانے کی دلیل ہے اور دنیا میں جس چیز سے ڈر رہا ہے اس سے نجات
پائے گا۔ (۳۸) جس نے دیکھا کہ کشتی
ٹوٹ گئی تو یہ اس کے سوار کے لئے نجات ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: أحرقتها التفرق ابلها)
(ترجمہ: کیا تو نے اس کو اس لئے تو ڑا تاکہ اس میں بیٹھنے والوں کو ڈیو دے)۔ تو
اس وجہ سے وہ کشتی بادشاہ کے ہاتھ سے بچ گئی جو بر کشتی کو غصب کرتا تھا اور کہا
گیا کہ کشتی سے مراد موٹی عورت ہے اس لئے کہ عرب موٹی عورتوں کو کشتیوں سے تشبیہ
دیتے تھے اور کشتی دلالت کرتی ہے اسلام پر جو کہ جہالت اور فتنوں سے بچاتا ہے
اور بعض دفعہ کشتی پل صراط پر بھی دلالت کرتی ہے جو کہ ایمان والوں کو آگ سے
بچائے گا۔ (۳۹) اگر کوئی بیمار شخص
مردوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہوا تو یہ دنیا کے فتنوں سے نجات پانے پر بھی دلالت
کرتا ہے۔ (۴۰) اگر وہ بیمار نه بواور
کشتی پرسوار بو تو اگر وہ طالب علم تها تو کسی عالم کی صحبت سے فائدہ اٹھائے گا
اور علم حاصل کرے گا جس سے جہالت سے بچ جائے گا، اس لئے کہ حضرت موسی علیه
السلام حضرت خضر علیہ السلام کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے تھے اور اگر مقروص آدمی
به خواب دیکھے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور اس کا غم زائل ہو گا اور اگر یہ کوئی
محروم آدمی با ایسا آدمی جس پر رزق تنگ بو دیکھے تو اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں
سے اس کا گمان بھی نہ ہو گا۔ (۴۱) اگر کسی طالب علم نے دیکھا
کہ اس کی کشتی اسے خشکی میں لے آئی اور وہاں اس کو لے کر چلنے لگی تو وہ اپنے
علم ونجات سے بدعت نفاق اور فسوق کی طرف بڑھے گا۔
(۴۲) اگر وہ طالب علم نہ ہو
تو شاید وہ اپنی بیوی کی طلاق میں حانث ہو جائے اور اس کے ساتھ اسی حالت میں رہے
یا وہ کسی باندی کو آزاد کر دے اور اس کے ساتھ وطی کرتا رہے یا اس کی صناعت ختم
ہو جائے گی اور اس کا رزق کم ہو جائے گا اور وہاں سے ملے گا جہاں وہ نہیں چاہے
گا۔ (۴۳) ہوا میں چلنے والی کشتی
کی تعبیر دوسری تمام سواریوں کی تعبیر کی طرح ہے اور بعض دفعه به بادشاه یا حکام
با علماء یا رؤساء میں سے جو بیمار ہو اس کی نعش پر دلالت کرتی ہے۔ (۴۴) کشتی کی رسی کو پکڑنا
اچھے دین اور نیکوں سے محبت اور ان سے جدا نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۴۵) کشتی کو خواب میں دیکھنا
والد، والده، آقاء مؤدب استاذ معلم مال گھر، سواری بیوی اور باندی پر زانی عورت
نیک اعمال پر دلالت کرتا ہے جو کہ ہلاکت سے آدمی کو بچاتے ہیں یا جس کا انسان
ارتکاب کرے کوئی کام کاریگری وغیرہ اور یہ میت کے تابوت پر اور کام کے رکھنے پر
اور نماز پر اور سنتوں پر جیسا کہ عید کی نماز اور جمہ کی نماز وغیرہ پر دلالت
کرتی ہے اور کشتی کو دیکھنا خوف اورامید پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اس کا سوار
نجات کی امید رکھتا ہے اور ڈوبنے سے ڈرتا ہے اور کشتی بعض دفعه اونٹوں پر بھی
دلالت کرتی ہے جو بوجھ اٹھاتا ہے اور دلالت کرتی ہے مشکل کے آسان ہونے پر اور
خوف سے امن پر اور بعض دفعه کشتی مسجد یا بڑے بازار پر بھی دلالت کرتی ہے لوگوں
کے جمع ہونے کی وجہ سے اور کشتیاں خواب میں حضور کے اہل بیت کی غلامی پر بھی
دلالت کرتی ہیں اس لئے کہ وہ نجات کی کشتیاں ہیں اور کشتیوں کا دیکھنا شراب
خانوں پر بھی دلالت کرتا ہے جس میں انسان صحیح حالت میں یا چیختا ہوا داخل ہوتا
ہے اور اس سے نکلتا ہے اور وہ نشہ میں مست ہوتا ہے اور اس کی عقل طیش اور غصہ میں
ہوتی ہے اور کشتی خود انسان پر بھی دلالت کرتی ہے تو اس کے پاؤں پر اور اس کے چیو
اس کے باتھوں پر اور اس کا بادبان انسان کی عقل پر جس سے لیتا اور دیتا ہے اور
اس کے تحتے اس کے پٹھوں پر اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ انسان کے اندرونی اعضاء
پر اور اس کی رسیاں انسان کی رگوں پر دلالت کرتی ہیں۔ (۴۶) عیب دار کشتی صحت میں
محنت اور کوشش پر اور علم اور دشمن سے سلامتی پر اور فقیر کے غنی ہونے پر دلالت
کرتی ہے اور کشتی کا پہاڑ پر بیٹھ جانا دشمنوں سے سلامتی پر دلیل ہے۔ (۳۷) اس کا خشکی پر چلنا
حاصل نہ ہونے والی چیز کو طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سختیوں اور
خطروں سے سلامتی پر دلالت کرتا ہے اور اگر کشتی اس کو لے کر ہوا میں ازی تو یہ
اس کی موت کی دلیل ہے نعش اٹھانے کی علامت (۴۸) اگر دیکھے گویا کشتی نے
اس کو سمندر میں ڈبو دیا ہے تو یہ اس کے جہنمی ہونے کی علامت ہے۔ (۴۹) اگر اس کی کشتی لو ہے یا
پتیل کی بن گئی تو یہ اس کے طول عمر کی دلیل ہے یا اس کی راحت و آرام کے ہمیشہ
رہنے کی علامت ہے۔ (۵۰) اگر آدھی لوبیے کی اور
آدھی لکڑی کی ہو گئی تو جس ر کشتی دلالت کرے گی اس پر مشتبہات داخل ہوں گے۔ (۵۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس
نے کشتی کو کھا لیا یا نگل لیا تو اس کی قیمت کھائے گا یا کوئی بھی وراثت پائے
گا یا اونٹوں کا گوشت کھائے گا۔ (۵۲) اگر اس نے دیکھا کہ کشتی
نے اس کے ساتھ وہ کیا جو وہ چاہتا ہے تو وہ جاہلوں سے حکمت پائے گا۔ (۵۳) حضرت نوح علیه السلام کی
کشتی خوشیوں اور مسرتوں پر اور بارش کے اترنے پر دلالت کرتی ہے لیکن اگر دیکھنے
والے ظالم ہوتو یہ قحط اور بلاء پر دلالت کرتی ہے اور حضرت نوحعلیہ السلام کی
کشتی سختیوں سے آسانی پر دلالت کرتی ہے اور سمندر کے مسافروں کے لئے غرق سے سلامتی
کی علامت ہے اور کنوارے کے لئے شادی پر دال ہے اور بڑے منصب اور دشمن پر غلبہ پر
بھی دلالت کرتی ہے۔ خواب میں کشتی ساز دیکھنا اس کی تعبیر باندیوں
اور عام عورتوں کی دلالی کرنے والا آدمی ہے۔ |