خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا نگینہ شرف اور بزرگی اور مال ہے، اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ فرزند ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کا نگینہ ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے میں نقصان آئے گایا اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی کا نگینہ ٹوٹا ہے تو بھی مذکورہ بالا تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی پر ناگاہ نگینہ ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نگینہ کی قدر و قیمت کے مطابق نعمت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے نگینہ تاج ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے مرتبہ اور نیکی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱) عورت (۲) مال (۳) ولایت (۴) عیش (۵) فرزند (۶) بزرگی (۷) مال و نعمت (۸) عمل |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر ۔ Khwab main Angothi ka nageena, Rin of Dimond, Jewel, Jewel of Ring Dekhny ki tabeer
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارساو نیک سیرت زوجیت میں لائے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہوگی، اور اگر دیکھے کہ یا قوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہوگی۔ امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ (۱) مال (۲) کنیرک (۳) علم) (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری |
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر - Khwab main Rice, Chawal, Arz, Branj Dekhny ki tabeer
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد
پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ
بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے اور اگر دیکھے
کہ دہی چاول کھاتا ہے تو اس سے غم واندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) اول مال و دولت (۲) دوم مراد کا حاصل ہونا
(۳)
سوم خیر و منفعت ہے جو
اُس کو پہنچے گی۔ ارز (چاول) خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر محنت و مشقت سے
حاصل شدہ مال سے کی جاتی ہے اور پکا ہوا چاول دیکھنا منافع ملنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں جلاب, گلاب دیکھنا - Khwab main Gulab, Rose dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
جلاب, گلاب
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گلاب کا پینا مال حلال اور پاک دین ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کو کسی نے گلاب دیا ہے اور اُس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو اُسی قدر مال حاصل ہو گا اور نیز اس کے اعتقاد پاک اور درستی دین کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کو کسی نے گلاب دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ |
خواب میں کشمش، زبیب، خشک انگور دیکھنا - Khawab main Kishmish, Raisins, Dried grapes dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
کشمش، زبیب، خشک انگور |
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش مال اور نعمت پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے
کہ اس کے پاس کشمش ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اُس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی
قدر خیر و منفعت اس شخص کو پہنچائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشمش سے پانی جدا
کیا ہے اور پیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو علم اور زیادہ ہو گا اور اگر سوداگر ہے تو
مال زیادہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کے پاس کشمش کا ڈھیر ہے۔ اگر
عالم ہے تو اس کے مال زیادہ ہونے پر دلیل ہے، اور اگر اہل حرفہ ہے تو اُس کو
پورا مال کسب سے حاصل ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش تین وجہ پر ہے۔ (۱) منفعت (۲) مال حلال (۳) کسب۔ یہ خواب میں نافع رزق
پر دلالت کرتا ہے خواہ کسی بھی جنس سے ہو اور کسی بھی کالے سرخ یا سفید رنگ سے
ہو۔ |
Khawab men REHAN / NIAZBO dekhna kesa - خواب میں ریحان(نیازبو) دیکھنا
ریحان(نیازبو)
· حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر ریحان کو اپنی جگہ پر دیکھے دلیل ہے
کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا۔
·
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرہ دیکھے
تو دلیل ہے کہ صاحب خواب بہت سے نیک کام کرے گا اور نیک کام کی توفیق پائے گا۔
·
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحان بیچنے والا نہایت
نیک ہے۔
·
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریحان
کو دیکھنا سات وجہ پر ہے۔
(۱) عورت (۲) کنیز (۳) دوست (۴) فرزند
(۵) نیک بات (۶) مجلس علم (۷) نیک کام
اور اگر دیکھے
کہ اُس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔