برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی اور وزاراء ہیں، اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اُس کا کام با حشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا، اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اُس اسکا کا کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی، اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اُس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور اور تو حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہو گی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اُس کو پورا کرے گا اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور لوگ اُس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غریب سادہ دل نیک رائے مہربان اور کم سخن سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Brooj, Astrology Signs Dekhny ki tabeer
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Ghar, Home, Khana dekhny ki tabeer
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمیت جگہ سے اٹھا لیا ہے دلیل ہے کہ با مروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا روازہ نیا بنا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور مالدار ہو گا اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگایا ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ گھر کسی کی ملک ہے۔ تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے گھروں سے ملا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود تو ڑا ہے دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر بہت بڑا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس پر مال و نعمت فراخ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ مال و نعمت سے اُس پر تنگی ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کی دیوار یا گھر گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو بہت سا مال پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بے وجہ خراب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اُس کو مال اور درہم ملیں گے اور اگر دیکھے کہ لوہے کا گھر ہے تو دلیل ہے کہ تو انگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر کا دروازہ چاندی کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لِبُيُؤْتِهِمْ سَقْفًا مِنْ فِضَّةٍ ( جو لوگ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھت چاندی کی ہے ) اور اگر مالدار ہے تو نعمت اور زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آس پاس کوئی گھر نہیں ہے، دلیل ہے کہ اس کا حال تباہ ہوگا۔ |
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Chanbaili, Naseern, Jasmine ka phool dekhny ki tabeer
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہو گی ، اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش ہو گایا اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ |
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر - Khwab main Chatai, Sack, Mat dekhny ki tabeer
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔ خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔ |
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer
خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارساو نیک سیرت زوجیت میں لائے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہوگی، اور اگر دیکھے کہ یا قوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہوگی۔ امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ (۱) مال (۲) کنیرک (۳) علم) (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری |
خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Shied, Dhal, Sipar dekhny ki tabeer
خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اُس کو پناہ ہوگی۔ اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اُس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ ! رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) بھائی (۲) دوست (۳) قوت (۴) فرزند (۵) امن (۶) ڈھال کی بزرگی کے مطابق پشت و پناہ ترس ( ڈھال ) خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے۔ (۱) کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ( الصَّوْمُ جُنَّة ) روزہ ڈھال ہے۔ (۲) کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے۔ (۳) بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس، ادیب، شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات فاظت کرنے والے اور مشکلات میں ان کی مدد کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) سفید رنگ والی ڈھال دیندار آدمی کی علامت ہے۔ (۵) اور سبز رنگ کی ڈھال صاحب تقوی کی علامت ہے۔ (۶) سرخ رنگ کی ڈھال لہو ولعب والے آدمی کی طرف اشارہ ہے۔ (۷) کالے رنگ کا ترس مالدار آدمی پر دال ہے ۔ (۸) کسی نے خواب دیکھا کہ ڈھال کے ساتھ اسلحہ بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن اس کو کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ (۹) کوئی صنعت کار یا تاجر اپنے سامان دکان، فیکٹری یا عمال کے ہاں ڈھال دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ بہت زیادہ قسم کھانے والا ہے اور قسم کے ذریعے خرید و فروخت کا عادی ہے۔ (۱۰) کوئی صاحب اولاد شخص یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی اولاد اس کی ضروریات کی کفیل ہوگئی اور برائی یا تکالیف سے اس کو بچائے گی ۔ (۱۱) کوئی خواب میں ڈھال کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اشارہ ہے کہ وہ کسی مضبوط وقومی آدمی کے ہاں پناہ لیگا اور اس کے ذریعے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔ (۱۲) قیمتی ڈھال دیکھنا، مالدار اور خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے۔ (۱۳) اور اگر ڈھال قیمتی نہ ہو تو عورت قبیحہ کی علامت ہے ۔ |
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر - Khwab main Cheenk, Sneezing dekhny ki tabeer
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے اگر
بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہوگی اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد
پوری ہو گی اور اس پر احسان رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں تو خوشی
اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی
مراد مشکل سے پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے دلیل
ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کو چھینک آئی ہے اور رینٹ
ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے اور
اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کو ہے اور کوئی چیز کود کر باہر نکلی ہے کود کر
باہر نکلی ہے دلیل ہے کہ اُس چیز دینے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا
جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے
گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گے۔ |
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر - Khwab main Rice, Chawal, Arz, Branj Dekhny ki tabeer
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد
پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ
بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے اور اگر دیکھے
کہ دہی چاول کھاتا ہے تو اس سے غم واندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) اول مال و دولت (۲) دوم مراد کا حاصل ہونا
(۳)
سوم خیر و منفعت ہے جو
اُس کو پہنچے گی۔ ارز (چاول) خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر محنت و مشقت سے
حاصل شدہ مال سے کی جاتی ہے اور پکا ہوا چاول دیکھنا منافع ملنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں تربوز دیکھنا - Khwab mian Tarbooz, Watermelon dekhna
تربوز |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
تربوز صاحب غم مريض اور
زیادہ تجسس کرنے والے شخص کی علامت ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں تربوز
دیکھا تو یہ ایسے غم کی نشانی جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہ آئے اور نہ ہی
اس کے انجام کا علم ہو۔ (۲) خواب میں تربوز کھانا
تجسس سے نکلنے کی دلیل ہے اس لیے اللہ تعالی کا فرمان ہے: فَابْعَثُوا أَحَدَكُمْ
بِوَرِقِكُم بَدَه إلى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرُ أَيُّهَا ارْكَى طَعَامًا
فَلْيَأْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِنْهُ * الكهف " اور بھیجو اپنے میں سے
ایک یہ روپیہ دے کر اپناس شہر کے پھر دیکھیں کون سا کھا نا ستھرا ہے یہاں رزق سے مراد تر
بوزہے۔ حضرت ابن سیرین رحمہ
اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کوئی شخص آسمان کی طرف اپنے ہاتھ پھیلائے تربوز پکڑ
لے تو یہ علامت ہے کہ وہ ملک حاصل کرنے کا طالب ہے اور عنقریب اسے حاصل کر لے
گا۔ (۳) پکا ہوا تربوز جسم کی
صحت کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں کسی کو تربوز
بندی عطا کیا گیا تو یہ علامت ہے کہ صاحب خواب لوگوں کی نظروں میں بھاری ہوگا یا
لوگوں سے کوئی ثقیل کلام کرے گا۔ (۵) تربوز رکھنے کی جگہ
صاحب غم آدمی پر دال ہے۔ (۶) تربوز کی تعبیر اس شخص
کے لیے اچھی ہے جو کسی سے محبت کرتا ہے یا کسی سے رشتہ معرفت قائم کرنا چاہتا
ہے۔ اور دوسرے اعمال کرنے کے لیے اچھا نہیں ہے۔ (۷) کسی نے خواب میں دیکھا
کہ اس کے گھر میں تربوز پھینکا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل وعیال میں سے
اتنے افراد مر جائیں گے جتنے تربوز پھینکے گئے۔ (۸) بعض دفعہ خواب میں
تربوز دیکھنا مرض کی علامت ہوتی ہے اور کچا تربوز صحت جسم پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) زرد رنگ کے تربوز کی
تعبیر عورت یا قابل تعریف مرد سے کی جاتی ہے۔ (۱۰) کبھی اس کی دلالت اس کے
چھلکے کے نرم و سخت ہونے کے اعتبار سے خصال حمیدہ اور خصال رزیلہ والی عورت سے
بھی کی جاتی ہے۔ (۱۱) سرخ رنگ کے تربوز مختلف
زیورات کی علامت ہیں۔ (۱۲) خواب میں تربوز بیچنے
والے کو دیکھنا مرض والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۳) تربوز فروش کی تعبیر
کبھی ایلچی اور کبھی ایسے شخص سے کی جاتی ہے جس کے پاس شفا دینے والی دوائیں ہوں
اور یہ وسیع رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں لقلق ( ایک پرندہ ہے) دیکھنا - Khwab main Laqlaq, Stork Dekhna
لقلق ( ایک پرندہ ہے) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق یا حسب و نسب آزاد اور عاقبت اندیش مرد
ہے اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کی
مذکورہ بالا صفت کے آدمی سے صحبت ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے دلیل ہے بڑا دشمن اس
کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے
کہ ایسا کام کرے گا جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت
حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ کوئی
سردار اس کے گھر میں آئے گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے
کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا
ہے دلیل ہے کہ اس قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے (۱) مرد دهقان (۲) بادشاه ضعیف (۳) پاسبان (۴) مسافر اور درویش |
خواب میں لباچہ (لباده)دیکھنا - Khwab main Libaha, Libada, Cloak Dekhna
لباچہ (لباده) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبادہ دیکھنا نیکی اور دین کی پائیداری ہے
خاص کر اگر سبز ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سمور یا سنجاب کا لبادہ ہے دلیل ہے کہ
دیانت دار مرد کی پناہ میں آئے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز لبادہ ہے دلیل ہے کہ اس کو با امانت شخص سے نفع پہنچے گا اور اگر سرخ پہنا ہوا ہے دلیل ہے کہ وہ کوئی اندوہ اور مصیبت پائے گا۔ اور اگر سفید ہے تو مصلح اور تو نگر شخص سے نفع پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے اور اگر نیلے رنگ کا پہنا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے کہ اگر سیاہ پہنا ہوا ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے دلیل ہے کہ خیر و نیکی پائے گا اور اگر قاضی اور خطیب نہیں ہے تو نقصان اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ ریشم کا لبادہ مردوں کے لئے نقصان کی دلیل
ہے اور عورتوں کے لئے خوشی ہے اور عنابی رنگ کا لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک
ہے اور سفید فراخ خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور خواب میں تنگ لبادہ نقصان مال پر
دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سوتی لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور خواب
میں لبادہ چار وجہ پر ہے (۱) عورتیں (۲) امانت داری (۳) کاموں کی درستی (۴) خیر و منفعت |