خواب میں ویرانی دیکھنا - Khawab main Verani , Desolation dekhna

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

ویرانی

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گھر اور دکان وغیرہ کی ویرانی دین کی گمراہی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو اس کی تاویل بہتر ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آباد جگہ خراب ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس ویرانے کو آباد کیا ہے تو صاحب خواب کے کام کی درستی پر دلیل ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ویرانی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو نفع ہو گا اور اگر ویرانی مخلوق کے فعل سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے - اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسہ ویران کیا ہے تو اس کے کام کے نقصان پر دلیل ہے۔


 

Comments