وعل ( پہاڑی بکرا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت کسی خارجی آدمی پر ہوتی ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کو کسی پہاڑ پر پہاڑی بکرا مینڈ حا مل گیا تو یہ کسی مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ پہاڑ کی تعبیر سخت بادشاہ ہے۔ اور وحشی جانوروں کا شکار کرنے کی تعبیر غنیمت ہے۔ (۲) کبھی پہاڑ پر پہاڑی بکرا دیکھنا بادشاہ کے متصل شخص پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔ اور کبھی پہاڑی بکر املنا کسی نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور پہاڑی بکرے کا گوشت تناول کر ناسخت مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال ملنے کی دلیل ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
وعل ( پہاڑی بکرا) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ The Silent Message of the Mountain Goat, Wael, Pahari Bakra in Dreams
خواب میں سباج البساتین ( باغوں کی باڑ )دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Garden Fence, Baghon ki bar dekhny ki tabeer
خواب میں سباج البساتین (باغوں کی باڑ) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اگر باڑ خواب میں باغ کے اندر دیکھی اور دیکھا کہ اس کی جگہ پر پھل ہے تو یہ دین کے فساد دنیا کے ضیاع، لشکر کی خرابی تو بہ کا ٹوٹنا، جاھلوں کو مقدم اہل علم کو مؤخر کرنا مرتد ہونا دین سے پھر جانا یا عام لوگوں کا بلند ہونا اور خاص لوگوں کے پست ہونے پر دال ہوتا ہے (۲) اگر درختوں کی جگہ سخت دیوار یا مضبوط قلعہ یا خندق دیکھی تو یہ دیکھنے والے کے لئے زیادہ قوت رکاوٹ اور رتبہ کی بلندی کی علامت ہے اور باڑ دین پر دلالت کرتی ہے (۳) درختوں کا باقی حصہ دین کے وظائف پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ باڑ بادشاہ کے قلعہ پر دلالت کرتی ہے اور اُسکے علاوہ درخت ارباب حکومت پر (۴) اگر باغ اس کے مالک پر دلالت کرے تو مذکورہ باڑ اس کے اہل خانہ قریبی رشتے اور اسکے کام پر دلالت کرتی ہے اور اگر باغ دنیا پر دلالت کرے تو باڑ سے مراد اس کی اولاد ہیں جس میں بلند اور گرے ہوئے اور سخی اور بخیل سب شامل ہیں اور بعض دفعہ باڑ اس کے مالک کے دین اور کام پر اور ان چیزوں پر جو اُسے آخرت کے عذاب سے بچاتا ہے پر دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں دار (گھر) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Dar, Ghar, House dekhny ki tabeer
خواب میں دار (گھر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں گھر دیکھنے کی تعبیر دنیا سے کی جاتی ہے (۱) کسی نے خواب میں ایک نیا گھر دیکھا جسمیں اسکی تمام چیزیں مکمل ہو گئی ہوں تو صاحب خواب کی حالت کے اعتبار سے اسکی تعبیر ہو گی چنانچہ اگر صاحب خواب فقیر ہو تو اسکے غنی ہونے پر دلالت کرتا ہے اگر غم زدہ ہو تو غم سے نجات ملنے کی علامت ہے اگر کاریگر ہے تو گھر کی خوبصورتی کے مطابق مال حاصل کرے گا اگر کسی معصیت میں مبتلا ہے تو ہے تو اس سے سے تائب ہوگا۔ ہوگا ۔ اس لئے لئے گھر یوسف کی وسعت کی کی تعیر تعبیر دنیا دنیا ولما و علم، سخاوت اور مالی مالی وسعت وسعت سے سے کی کی جاتی ہے (۲) گھر کا تنگ ہونا صاحب خواب کے بخل کی طرف اشارہ ہے (۳) گھر کی جدت صاحب خواب کے عمل کی جدت پر ہونا کے ہے (۳) کی کے پر دلالت کرتی ہے (۴) اسکی لیپائی اسکے دین کی دلیل ہے (۵) مکان کی مضبوطی اسکی تدبیر کی علامت ہے (۶) مکان کی دلالت خوشی پر اور اسکے کمرے عورتوں پر دلالت کرتے ہیں (۷) لوہے کا گھر دیکھنا طول عمر اور طویل حکومت سے مجبر ہے۔ (۸) خواب میں کسی مجہول گھر میں داخل ہو کر اموات دیکھنا دار آخرت کی علامت ہے ۔ گھر میں داخل ہو کر باہر نکلنے کی قدرت نہ رکھنا مرنے کی دلیل ہے (۹) گھر کامٹی سے لیپا ہوا ہونا اسکے حسن انجام اور چونے اور سیمنٹ کا ہونا سوء انجام کی طرف مشیر ہے۔ (۱۰) گھر میں داخل ہو کر باہر نکلنا بیماری کی وجہ سے قریب الموت ہو کر صحت یاب ہونے اور اس سے نجات پانے کی خبر دیتا ہے ۔ (۱۱) کسی گھر کو دوسرے گھروں سے جدا دیکھنا اور اس میں مردے دیکھنا اس گھر کے تمام افراد کے مرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) کسی گھر سے غصے کی حالت میں باہر نکلنا مقید ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۳) خواب میں کسی شخص کو اپنے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا دلیل ہے کہ داخل ہونے والا اس کے راز سے باخبر ہوگا اور اگر داخل ہونے والا فاسق قسم کا آدمی ہے تو وہ صاحب خواب کی بیوی یا اسکی معیشت کے سلسلے میں اس سے خیانت کرے گا ۔ (۱۴) امام عادل کے لئے گھر دیکھنا مسلمانوں کی سرحدات میں سے کسی سرحد پر دلالت کرتا ہے چنانچہ کسی امام عادل کے گھر کا منہدم ہونا بعض سرحدوں میں کمی واقع ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۵) غیر شادی شدہ کے لئے گھر بنانا بلند مرتبہ والی عورت سے نکاح کرنے کی علامت ہے۔ (۱۶) دور سے کسی گھر کا نظارہ کرنا اس کی دنیا کی طرف اشارہ ہے جو اس کو تاخیر سے حاصل ہوگی ۔ (۱۶) خواب میں دوسرے گھروں کے ساتھ متصل مٹی سے بنے ہوئے گھر میں داخل ہونا حلال طریقے سے دنیا ملنے کی علامت ہے (۱۷) چونا سیمنٹ سے بنے ہوئے گھر میں داخل ہونا حرام طریقے سے ملنے والی دنیا پر دلیل ہے۔ (۱۸) خواب میں گھر سے مشہور ہو کر یا سفر کے ارادے سے یا واپس نہ آنے کے ارادے سے نکلنا اپنے مملوک یا اپنی دنیا کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے (۱۹) کسی نئے آباد گھر میں کسی غنی کا داخل ہونا مال کی زیادتی کی دلیل ہے (۲۰) فقیر کا نئے گھر میں داخل ہونا غنی ہونے کی علامت ہے ۔ (۲۱) خواب میں اپنے کسی پرانے گھر میں داخل ہونا اور اس کا گر جانا کسی رشتہ دار کی میراث ملنے کی دلیل ہے ۔ کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی گھر کی شیشے کی چھت کے اوپر ہے اور نگا ہونے کی حالت میں اس سے گر گیا ہے تو وہ شاہی خاندان کی ایک خوبصورت حسین و جمیل عورت سے نکاح کریگا مگر وہ جلد ہی مرجائیگی ۔ بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ گھر بنانا بعض اولاد یا کسی رشتے دار کے مرنے کی علامت ہے (۲۲) خواب میں گھر کا مالک ہونا صاحب خواب کے نیک عمل کی دلیل ہے۔ (۲۳) گھر کا بدنما اور تنگ ہونا صاحب خواب کی بداعمالی کی طرف کی بداعمالی کی طرف نشان دہی کرتا ہے (۲۴) اگر صاحب خواب کسی عہدے سے معزول ہو تو اس کی عزت رفتہ لوٹ آئیگی یا گم کردہ شئی دوبارہ اس کی عز رفت و آینی پیام کرده کی دوبارہ کی سے سے ہو کی حاصل کی جائے گی یا جس نے اس سے قطع تعلق کیا ہے دوبارہ اس سے تعلق استوار ہو جائے گا کبھی گھر کی دلالت آپس میں خاطر مدارت کرنے پر ہوتی ہے۔ کبھی گھر کی تعبیر زمانہ کے مطابق چلنے سے بھی کی جاتی ہے۔ (۲۵) غیر مناسب مقام میں یا غیر مناسب طریقے سے گھر بنانا حرام مال سے بنے ہوئے مکان میں اقامت اختیار کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور گھر کی دلالت انسان کے جسم اس کے نفس اور اس کی ذات پر بھی ہوتی ہے اس لئے انسان گھر کی پہچان اور گھر انسان کی پہچان ہے کبھی گھر کی دلالت انسان کے اس مال پر ہوتی ہے جس پر انسان کے زندگی گزارنے کا مدار ہے کبھی اس کی تعبیر لباس سے بھی کی جاتی ہے۔ اس لئے کہ گھر بھی انسان کا لباس ہے چنانچہ گھر کی تعبیر انسان کا جسم ہو تو اس کے دروازے کی دلالت چہرے پر ہوگی اور اس کی دلالت زوجہ پر ہو تو اس کے دروازے کی دلالت اس کے شرم گاہ پر ہوگی ۔ اگر گھر کی تعبیر کپڑا ہو تو دروازے کی تعبیر اس کا طوق ہوگا ۔ (۲۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اپنے گھر کا جھاڑو دے رہا ہے تو اس کو صدمہ پہنچے گا۔ یا اچانک مال ملیگا ۔ اور بعض علماء کی رائے ہے کہ گھر کا جھاڑ دینا غم ختم ہونے کی علامت ہے (۲۷) اور بعض کا کہنا ہے گھر کا گر جانا صاحب گھر کے مرنے کی دلیل ہے ۔ (۲۸) خواب میں نئے گھر کو گرانا صدمہ اور شر میں مبتلا ہونے کی طرف مشیر ہے۔ (۲۹) کسی کے گھر کا یا گھر کے کمروں کا یا اس کے صحن اور چھت کا عام حالت سے وسیع ہونا اس کی دنیا کی وسعت اور وسیع زندگی کی دلیل ہے۔ (۳۰) گھر کے اندریا اس کے دروازے میں کوئی حادثہ پیش آنا اس کی عورتوں میں کوئی نئی چیز پیدا ہونے کی علامت ہے۔ (۳۱) گھر کا عام گھروں سے مختلف ہونا اور اس میں جدت ظاہر ہونے کی دلالت اس کے مملوک مال پر ہوتی ہے۔ (۳۲) کسی مریض کا اپنے گھر سے کسی سے بات کئے بغیر خاموشی سے نکلنے کی تعبیر اس کی موت سے کی جاتی ہے۔
|
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Ghar, Home, Khana dekhny ki tabeer
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمیت جگہ سے اٹھا لیا ہے دلیل ہے کہ با مروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا روازہ نیا بنا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور مالدار ہو گا اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگایا ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ گھر کسی کی ملک ہے۔ تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے گھروں سے ملا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود تو ڑا ہے دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر بہت بڑا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس پر مال و نعمت فراخ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ مال و نعمت سے اُس پر تنگی ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کی دیوار یا گھر گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو بہت سا مال پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بے وجہ خراب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اُس کو مال اور درہم ملیں گے اور اگر دیکھے کہ لوہے کا گھر ہے تو دلیل ہے کہ تو انگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر کا دروازہ چاندی کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لِبُيُؤْتِهِمْ سَقْفًا مِنْ فِضَّةٍ ( جو لوگ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھت چاندی کی ہے ) اور اگر مالدار ہے تو نعمت اور زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آس پاس کوئی گھر نہیں ہے، دلیل ہے کہ اس کا حال تباہ ہوگا۔ |
خواب میں کہف (غار) کی تعبیر ۔ Khwab main Kahaf, Ghar, Cave dekhny ki tabeer
خواب میں کہف (غار) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اس کی تعبیر وہ انسان ہے جس کے پاس پناہ لی جاتی ہے مثلا سردار والد بادشاہ استاذ بیوی، کاروبار وغیرہ۔ (۲) معاملات کو چھپانے کی خواہش رکھنے والے کے لئے غار دیکھنا اس کے معاملات کے پوشیدہ رہنے کی دلیل ہے۔ پہلوانوں کے لئے خدمت کرنے بادشاہ کا قرب حاصل کرنے شدائد سے چھٹکارا پانے کی دلیل ہے۔ اگر مریض ہے تو اس کے لئے شفاء حاصل کرنے اور قیدی کے لئے قید سے خلاصی کی نوید ہے۔ اور کبھی طول عمر پر بھی دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں ضمانت (تاوان ضمانت دینا) کی تعبیر۔ Khwab main Zamanat, Guarantee deny ki tabeer
خواب میں ضمانت (تاوان ضمانت دینا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں کسی کام کو کرنے کی ضمانت دینا اس چیز کو لازم پکڑنے پر دلالت کرتا ہے جو مضمون علیہ سے معبر ہے ۔ ((۱) چنانچہ کسی طرف سے صدقہ دینے یا کسی کی ضرورت پوری کرنے یا کسی مجبور کی مدد جیسے نیک کاموں کی ضمانت دینا خود نیکی کرنے اور نیکی پر کسی کی مدد کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) شراب یا حرام مال کی ضمانت دینا تاوان مال میں کمی اور فاقہ کی علامت ہے اس لئے کہ ضامن تاوان دینے والا ہوتا ہے۔ (۳) خواب میں کسی آدمی کی ضمانت دینا اس شخص سے ادب اور علم سیکھنے پرسی کی مدد کر نے پر دلالت کرتا ہے ۔ اور کبھی اس کی دلالت ندامت پر بھی ہوتی ہے۔ |
خواب میں تردی ( اوپر سے نیچے گرنا ) کی تعبیر - Khwab main Tardi, Upar sy nechay girny, Downfall dekhny ki tabeer
خواب میں تردی (اوپر سے نیچے گرنا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
(۱) خواب میں اوپر سے نیچے گرنا مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے ۔ احوال خیر سے احوال شر کی طرف منتقل ہونا یا ایک بیوی سے دوسری بیوی کی طرف یا ایک صنعت سے دوسری صنعت کی طرف یا ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف یا ایک مذہب سے دوسرے مذہب کی طرف منتقل ہونا ان سب میں انجام بہتر ہوگا ۔ (۲) خواب میں جن کے پاس اترا ہے اگر وہ صلحاء ہوں، یا وہاں عمدہ غذا ئیں ہوں تو یہ صاحب خواب کے حسن حال کی دلیل ہے ۔ (۳) اگر دیکھا کہ وہ کسی خراب مکان میں یا غذائیں یہ کے ہے۔ اگر بصاحب جواب کے سن ماں کی دیں ہے ۔ سمجھ ابرو تھا کہ وہ کی جواب مکان نجاتیں یا حیوان کے سر کے پاس گرا ہے تو یہ صاحب خواب کے سوء عاقبت کی علامت ہے۔ کبھی یہی خواب صاحب خواب کے بخل کی بجا علامت شمار ہوتا ہے جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا ﴿ وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُ ۚ إِذَا تَرَدَی اللیل ) اور کام نہ آئے گا اس کے مال اس کا جب گڑھے میں گریگا۔ (۴) کسی نے دیکھا کہ وہ گھر کی چھت سے گرا اور اس کا ہاتھ یا پیر ٹوٹ گیا، تو دلیل ہے کہ مالی یا جانی مصیبت میں مبتلا ہو گا یا اس کا دوست اس آزمائش کا شکار ہوگا ۔ یا یہ بادشاہ کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں تبان (گھاس فروش) دیکھنے کی تعبیر- Khwab main Ghas Frosh, Grass Seller dekhny ki tabeer
خواب میں تبان (گھاس فروش) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اسکی رؤیت کثرت سفر پر دلالت کرتی ہے اور اسکی تعبیر درزی سے بھی کی جاتی ہے |
خواب میں حشيش، گھاس دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Weed, Greenry, Grass dekhny ki tabeer
خواب میں حشيش (گھاس) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں سبزہ دیکھنا دینی درسگی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۲) خواب میں اپنی ہتھیلی پر گھاس اگنا اپنی بیوی کو کسی دوسرے کے ساتھ دیکھنے کا اشارہ ہے۔ (۳) ہاتھ کے پشت پر گھاس اگنا اس کے مرنے اور اس کی قبر پر گھاس اگنے کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں غیر مناسب جگہ مثلاً مسجد گھر وغیرہ ہیں گھاس اگنا دلیل دامادی ہے ۔ (۵) کسی کے بدن پر سبزا اگنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے اگر اس کے تمام بدن کان اور آنکھ وغیرہ کو حاوی نہ ہو ۔ (۶) لوگوں کے ہاتھوں پر یا جہاں نالے گذر یا رہے ہیں گھاس دیکھنا اسی سال کے خوشحال ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) کبھی جسم پر گھاس اگنا غناء پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) ایسی جگہ میں سبزہ اگنا جو اس کے لئے ضرر رساں ہے، تعبیر کے لحاظ سے ناپسندیدہ ہے ۔ (۹) مریض کے بدن پر سبزہ ہے سے ۔ بدن اگنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی گھاس کی دلالت معاش، چوپائے اور دنیا کے اموال جس کے اندر اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے رزق مقرر کیا ہے پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ یہی گھاس گوشت، دودھ مکھن، گھی، شہد اون بال کھاؤ میں تبدیل ہو کر انسان کے لئے رزق بنتا ہے۔ یہ بالکل پانی کی طرح ہے جس پر انسانی زندگی کا مدار ہے۔ (۱۰) خواب میں خود کو گھاس کے اندر دیکھے اور گھاس جمع کرنے یا کھانے کی تعبیر صاحب خواب کی حالت کے اعتبار سے ہوگی ۔ (۱۱) چنانچہ غنی کے لئے مزید مالداری کی اور فقیر کے لئے غنی ہونے کی علامت ہے۔ (۱۲) یہ خواب تارک دنیا شخص کے لئے پھر دنیا کی طرف رغبت کرنے اور فتنے میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۳) اور مباح گھاس کی دلالت رزق خبیث اور عیش حقیر پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا - Khwab main Gondha Hua Aata dekhna
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں گوندھا ہوا
آنا کاموں کے ہوتے، راحت کے قریب آنے اور قیدی کے لئے قید سے رہائی یا حمل کی پیدائش
کی علامت ہے، گوندھا ہوا آتا وہ مال ہے جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔ (۲) گھر میں گوندها آنا دیکھنا
مال تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) اگر گوندھا ہوا آنا حمیرہ
اور ترش ہو تو تجارت میں خسارہ کی علامت ہے۔ (۴) جو شخص خواب میں آٹا
گوندھے اس کے ہاں کوئی مہمان آئے گا۔ (۵) تنگ جگہ میں آٹا
گوندھنا لواطت کرنے کی دلیل ہے۔ (۶) کشادہ مکان میں آٹا
گوندھنا شادی کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حلال محل کو کشادہ اور حرام محل کو
تنگ رکھا ہے۔ (۷) آئے کا خمیرہ ہونا مال
کی تنگی کی دلیل ہے۔ (۸) جو کا آٹا گوندھنے والا
کامل مومن ہے اسے ولایت اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ خواب میں آٹا گوندھنے والا دیکھنا
خواب میں آٹا گوندھنے
والے کو دیکھنا رزق اور رفایی کاموں میں مشغولیت ہے یا ایسے بادشاہ کی خدمت گزاری
کی دلیل ہے جو اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے
محبت کرتے ہیں، خواب میں عنبر گوندھنا اچھی تعریف اور عمدہ انجینئرنگ کی علامت ہے۔ |
خواب میں انگور دیکھنا - Khwab main Angoor, Graps dekhna
خواب میں انگور دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) انگور کو اس کے موسم میں
دیکھنا دنیاوی تر و تازگی اور ہے موسم دیکھنا قبل از وقت خیر کا حصول ہے یا پھر
اسے قبل از وقت حرام مال حاصل ہوگا۔ (۲) خواب میں انگور توڑ
ناعورت سے حصول مال ہے۔ (۳) خواب میں انگور کا گچھا
ہزار درہم ہوتے ہیں۔ (۴) سیاه انگور باقی نہ
رہنے والا رزق ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اپنے موسم میں انگور دیکھنا غم کی
اور بے موسم میں مرض کی دلیل ہے۔ (۵) اگر انگور لٹکے ہوئے
ہوں تو خوف شدید کی علامت ہے۔ (۶) بادشاہ کے دروازہ سے سیاہ
انگور توڑنا جبکہ اس کی تعداد کا بھی علم نہ ہو تو اسے اتنے ہی تعداد میں کوڑے
لگیں گے۔ (۷) سفید انگور خیر اور
شفاء کی دلیل ہیں، اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو بیماری پہنچی تو آپ کو
اللہ تعالی نے انگور کھانے کا حکم فرمایا آپ نے انگور کھائے تو آپ شفاء یاب ہو
گئے۔ (۸) سیاه انگور قلیل نفع کی
علامت ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کم سیاہ انگور کم غم کی اور زیادہ سیاہ انگور زیادہ
غم کی دلیل ہیں۔ (۹) انگور توڑ نا کم نفع
ہے۔ (۱۰) اگر کوئی دیکھے کہ اس
نے انگور توڑے اور اس کی ڈنڈی پکڑی اور انگور پھینک دیے تو بیوی سے جھگڑنے اور
مشکل میں مبتلاء ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۱) موسمی انگور عورتوں کی
جانب سے نفع کی علامت ہیں، نیز اس سے مراد الفت محبت اور رزق طيب بھی ہوتا ہے۔ (۱۲) کبھی خواب میں انگور
کھانا شراب پینے کی دلیل ہوتے ہیں جیسے کہ شراب پینے کی تعبیر انگور کھانا ہے۔ (۱۳) کبھی انگور کسی سخی آدمی
سے حصول رزق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ (۱۴) کبھی انگور سے مراد عیب
بھی ہوتا ہے۔ (۱۵) سیاه انگور رات اور سفید
انگور دن پر دلالت کرتے ہیں۔ |