خواب میں انگور دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) انگور کو اس کے موسم میں
دیکھنا دنیاوی تر و تازگی اور ہے موسم دیکھنا قبل از وقت خیر کا حصول ہے یا پھر
اسے قبل از وقت حرام مال حاصل ہوگا۔ (۲) خواب میں انگور توڑ
ناعورت سے حصول مال ہے۔ (۳) خواب میں انگور کا گچھا
ہزار درہم ہوتے ہیں۔ (۴) سیاه انگور باقی نہ
رہنے والا رزق ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اپنے موسم میں انگور دیکھنا غم کی
اور بے موسم میں مرض کی دلیل ہے۔ (۵) اگر انگور لٹکے ہوئے
ہوں تو خوف شدید کی علامت ہے۔ (۶) بادشاہ کے دروازہ سے سیاہ
انگور توڑنا جبکہ اس کی تعداد کا بھی علم نہ ہو تو اسے اتنے ہی تعداد میں کوڑے
لگیں گے۔ (۷) سفید انگور خیر اور
شفاء کی دلیل ہیں، اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو بیماری پہنچی تو آپ کو
اللہ تعالی نے انگور کھانے کا حکم فرمایا آپ نے انگور کھائے تو آپ شفاء یاب ہو
گئے۔ (۸) سیاه انگور قلیل نفع کی
علامت ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کم سیاہ انگور کم غم کی اور زیادہ سیاہ انگور زیادہ
غم کی دلیل ہیں۔ (۹) انگور توڑ نا کم نفع
ہے۔ (۱۰) اگر کوئی دیکھے کہ اس
نے انگور توڑے اور اس کی ڈنڈی پکڑی اور انگور پھینک دیے تو بیوی سے جھگڑنے اور
مشکل میں مبتلاء ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۱) موسمی انگور عورتوں کی
جانب سے نفع کی علامت ہیں، نیز اس سے مراد الفت محبت اور رزق طيب بھی ہوتا ہے۔ (۱۲) کبھی خواب میں انگور
کھانا شراب پینے کی دلیل ہوتے ہیں جیسے کہ شراب پینے کی تعبیر انگور کھانا ہے۔ (۱۳) کبھی انگور کسی سخی آدمی
سے حصول رزق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ (۱۴) کبھی انگور سے مراد عیب
بھی ہوتا ہے۔ (۱۵) سیاه انگور رات اور سفید
انگور دن پر دلالت کرتے ہیں۔ |
Comments
Post a Comment