خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
بغل/خچر دیکھنا سفر اور ولد زنا احمق آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ اس کا باپ ماں کی غیر جنس سے ہوتا ہے۔ (۱) کسی نے دیکھا کہ وہ سفید پیشانی اور سفید پاؤں والا خچر پر سوار ہو کر قبلہ کی طرف چلا ہے تو یہ صاحب خواب کے حج کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر قبلہ کے علاوہ کسی دوسرے سمت کو چلا تو یہ شرف کے ساتھ سفر کرنے کی دلیل ہے۔ (۲) خچر پر ا ستارہ ہے۔ اور الرو سواری طول عمر اور بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔ (۳) زین اور اس کے متعلقات سمیت خچر دیکھنا ۔ خوبصورت اور ادیبہ عورت کی علامت ہے اور اس کو مذکورہ اشیاء سے خالی دیکھنا فائدہ مند سفر کی دلیل ہے۔ (۴) خواب دیکھا گو یا کسی دوسرے کے خچر پر سوار ہے تو اشارہ ہے کہ صاحب خواب مالک خچر کی بیوی سے غلط کاری کریگا ۔ (۵) خچر پر الٹا بیٹھنا زنا کی علامت اور ایسا ہو کر سفر کر رہا ہے تو یہ قطع وہم کی دلیل ہے ۔ (۶) کسی نے خچر دیکھا مگر اس پر سواری دشوار ہوئی تو اپنے سے کمتر کی طرف سے سازش میں مبتلا ہونے کی دلیل اور مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ ( ۷ ) کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خچروں کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ بہت سے غلاموں کا مالک بنے گا ۔ (۸) کسی نے خواب میں خود کو نچر پر سوار ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شدید مخالف اور مکار دشمن پر کامیابی حاصل کر یگا ۔ (۹) یہی خواب عورت دیکھے تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔ (۱۰) کسی نے خواب میں بچہ جننے والی خچرنی کا مالک ہوا تو یہ مال کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر بچہ جن نے تو مال کی زیادتی یقینی ہو جاتی ہے۔ (۱۱) خچر پر لدے ہوئے بوجھ کے اوپر بیٹھنا را کب کے لئے بہتری کی علامت ہے ۔ (۱۲) نامعلوم و بے مالک خچر کمینے خبیث اور ذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے ۔ (۱۳) کالے رنگ کے بغل پر سوار ہونا بانجھ مالدار عورت کی علامت ہے ۔ (۱۴) اگر خواب میں خچر کو کسی انسان سے منازعت کرتے ہوئے دیکھے تو یہ نشانی ہے کہ صاحب منازعت ولد الزنا ہے ۔ (۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ خچر بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی معیشت سفر پر چلے گی ۔ (۱۲) خچر سے گرنا مرتبہ سے گرنے کی دلیل ہے۔ (۱۷) خواب میں خچرنی کا دودھ پینا بقدر شرب لبن غم واندوہ پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خچر کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی کی جاتی ہے۔ غلام انتہائی محنتی منتفع النسل ، عزت و شرف قید و بند كثير النفع اسفار ۔ (۱۹) حضور ﷺ کی خچر کو دیکھنا صاحب امر کے عہد کی تجدید رزق میں برکت رفعت و عزت کے حصول لوگوں کے اس سے مشفع ہونے کے لئے قریب ہونے وغیرہ کی دلیل ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Mule, Baghal, Khachar Dekhny ki tabeer
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Ghar, Home, Khana dekhny ki tabeer
خواب میں خانه (گھر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمیت جگہ سے اٹھا لیا ہے دلیل ہے کہ با مروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا روازہ نیا بنا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور مالدار ہو گا اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگایا ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ گھر کسی کی ملک ہے۔ تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے گھروں سے ملا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود تو ڑا ہے دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر بہت بڑا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس پر مال و نعمت فراخ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ مال و نعمت سے اُس پر تنگی ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کی دیوار یا گھر گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو بہت سا مال پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بے وجہ خراب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اُس کو مال اور درہم ملیں گے اور اگر دیکھے کہ لوہے کا گھر ہے تو دلیل ہے کہ تو انگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا گھر کا دروازہ چاندی کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لِبُيُؤْتِهِمْ سَقْفًا مِنْ فِضَّةٍ ( جو لوگ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھت چاندی کی ہے ) اور اگر مالدار ہے تو نعمت اور زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آس پاس کوئی گھر نہیں ہے، دلیل ہے کہ اس کا حال تباہ ہوگا۔ |
خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Khargosh, Alarnb, Khargoor, Goorkhar, Rabit dekhny ki tabeer
خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
گور خر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اُس کے پاس گور خر ہے دلیل ہے کہ اُس کو غنیمت ملے گی اور اگر دیکھے کہ گور خر بیٹھا ہوا ہے اور اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ وہ نافرمان اور گنہگار ہو گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اُس کو پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کاشکار کیا تو گور خیر خیر و منفعت پر دلیل ہے کہ اور اگر دیکھے کہ دو گور خر آپس میں لڑتے ہیں دلیل ہے کہ دو تابکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ گور خر کو گھر میں لایا ہے دلیل ہے کہ بد کار آدمی کو گھر میں لائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کو دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے فرمان حق تعالیٰ ہے أُولَئِكَ كَالَا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ( وہ لوگ چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں) اور اگر دیکھے کہ گور خر کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر پر بیٹھا اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گور خر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اندازہ مال پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کا چمڑا اور گوشت دیکھنا مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ گور خر کا مغز پایا ہے دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا اور اُس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے خیر اور منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا۔ مرا ہے یا اُس نے مار ڈالا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت ہلاک ہوگی یا اُس کو عیال کی طرف سے زحمت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے خرگوش کی گردن پیچھے کو مروڑ ڈالی جیسے کہ اس کا گلا گھونٹ دیا دلیل ہے کہ اپنی عورت کے ساتھ دوسری طرف سے جماع کرے گا۔ الارنب (خرگوش) (۱) خواب میں خرگوش دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ جس نے خواب میں خرگوش پکڑا تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے ۔ (۲) خواب میں خرگوش ذبح کرنا بیوی کے باقی نہ رہنے کی دلیل ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کی رائے یہ ہے کہ خرگوش بزدل مرد پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) اور بعض کہتے ہیں کہ خرگوش کی تعبیر بری عورت ہے کہ خواب میں جیسا خرگوش دیکھے اس سے اس جیسی عورت مراد ہوگی ۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ خرگوش کا گوشت یا اس کی کھال میں سے کچھ لیا تو کسی عورت سے کچھ ملنے کی نشانی ہے ۔ (۶) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کو خر گوش مل گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو عورت مل جائے گی ۔ (۷) کسی نے خرگوش کا بچہ حاصل کیا تو اس کو مصیبت، غم اور تکلیف پہنچے گی۔ |
خواب میں خانی (ہوٹل سرائے والا) دیکھنا - Khawab main Khani, Hotel Wala, Sraye Wala, Hotel Innkeper Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
خانی (ہوٹل سرائے والا)
|
خواب میں اس کو دیکھنا
وعدہ خلافی اور خیانت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی مریض کی موت پر بھی دلالت کرتا
ہے اس لئے کہ یہ مسافر کا گھر ہے اور اسکی رویت تھکاوٹ کے بعد راحت پہنچنے کی بھی
علامت ہوتی ہے اور کبھی وحشت کے بعد مانوسیت پر بھی ہوتی ہے۔ |
خواب میں کشمش، زبیب، خشک انگور دیکھنا - Khawab main Kishmish, Raisins, Dried grapes dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
کشمش، زبیب، خشک انگور |
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش مال اور نعمت پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے
کہ اس کے پاس کشمش ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اُس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی
قدر خیر و منفعت اس شخص کو پہنچائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشمش سے پانی جدا
کیا ہے اور پیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو علم اور زیادہ ہو گا اور اگر سوداگر ہے تو
مال زیادہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کے پاس کشمش کا ڈھیر ہے۔ اگر
عالم ہے تو اس کے مال زیادہ ہونے پر دلیل ہے، اور اگر اہل حرفہ ہے تو اُس کو
پورا مال کسب سے حاصل ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش تین وجہ پر ہے۔ (۱) منفعت (۲) مال حلال (۳) کسب۔ یہ خواب میں نافع رزق
پر دلالت کرتا ہے خواہ کسی بھی جنس سے ہو اور کسی بھی کالے سرخ یا سفید رنگ سے
ہو۔ |
خواب مین خوک / خنزير / برى / سور دیکھنا - Khwab men Pig / Suer dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
|
خوک /
|
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
خواب میں سور تونگر مرد ہے، قوت والا۔ لیکن بے خیر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں
کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور رہا نہیں کرتا ہے۔ تاکہ پراگندہ ہو
جائیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا۔ |
|
خواب میں خربزه (خربوزہ) دیکھنا - Khwab men kharboza dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
خربزه (خربوزہ)
|
حضرت ابن سیرین رحمة الله علیہ نے فرمایا ہے کہ
خربوزہ خواب میں بیماری ہے اور سبز و شیریں اگر موسم پر ہے تو صحت اور منفعت ہے
اور چھوٹا خربوزہ بڑے سے اچھا ہے۔ اول: بیماری دوم: عورت سوم : غلام چهارم : منفعت پنجم : خوش میش خاص کر اگر
موسم پر ہے۔ |
اچھا خواب نعمت خدا وندی - Good Dreams
خـوابــوں کـی ســر زمین |
اچھا خواب نعمت خدا وندی
|
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
" بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول الله بشارتوں سے کیا
مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب صحیح بخاری عن ابي هریره
بخاری و مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت
کا چھیاسواں حصہ ہے ۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب
رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاء کرام کی
آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔ خواب کی اقسام امام محمد بن سیرین
ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ 1- مبشرات خداوندی- 2 تخويف شيطان شیطان کے
زیر اثر - 3- حديث نفس یعنی ذہنی
اور دماغی خیلات کا عکس - اس تقسیم سے ظاہر ہوتا
ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابل تعبیر اور در خور اعتناء نہیں ہوتے تعبیر
اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام
پر مبنی ہوں۔ علم تعبیر کے چھ مشہور
امام علم تعبیر میں درج ذیل
چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے 1 حضرت دانیال علیہ اسلام 3 حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ 4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ 5 حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ 6 حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ تعبیر بیان کرنے کیلئے
ضروری علوم 1. علم تفسير 2. علم ضرب الامثال 3. علم حدیث 4. اشعار عرب 5 علم اشتقاق (صرف) 6. نوادر 7. علم الغات 8. علم لفظ متد آوله چنانچہ ایسے علماء ہے
تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں- |