خواب میں کشمش، زبیب، خشک انگور دیکھنا - Khawab main Kishmish, Raisins, Dried grapes dekhna

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

کشمش، زبیب، خشک انگور


 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش مال اور نعمت پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کشمش ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اُس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت اس شخص کو پہنچائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشمش سے پانی جدا کیا ہے اور پیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو علم اور زیادہ ہو گا اور اگر سوداگر ہے تو مال زیادہ ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کے پاس کشمش کا ڈھیر ہے۔ اگر عالم ہے تو اس کے مال زیادہ ہونے پر دلیل ہے، اور اگر اہل حرفہ ہے تو اُس کو پورا مال کسب سے حاصل ہو گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش تین وجہ پر ہے۔

(۱) منفعت (۲) مال حلال (۳) کسب۔

 

یہ خواب میں نافع رزق پر دلالت کرتا ہے خواہ کسی بھی جنس سے ہو اور کسی بھی کالے سرخ یا سفید رنگ سے ہو۔


Comments

Popular posts from this blog

جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer

خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer

خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna