بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اسکی رویت منتظیم امور اور ہر کام میں پیش پیش ہونے والے حیوانات اور اموال کی تدبیر کے ذریعے لوگوں کے امور کو درست کرنے والے پولیس افسر پر بھی دلالت کرتی ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Baghal, Khachar wala dekhny ki tabeer
شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Shass, Machli Pakrny ka kanta, Fishing Hook dekhny ki tabeer
شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں کا نشا دیکھنا مکر وفریب کی دلیل ہے۔ نیز یہی تعبیر دوسرے آلات شکار کو خواب میں دیکھنے کی ہے۔ اور تعبیری نقطہ نگاہ سے افضل یہ ہے کہ انسان خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کانٹا پکڑا ہوا ہے۔ |
کلیہ (گردہ)، کلیتان (گردے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Kidney, Gurda, Gurday dekhny ki tabeer
کلیہ (گردہ)، کلیتان (گردے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت معین و مددگار پر ہوتی ہے ۔ (۱) ایک گردہ کا گم ہونا معین کے گم ہونے کی علامت ہے ۔ (۲) دونوں گردوں کا فیل ہونا قساوت قلبی کی علامت ہے ۔ (۳) دونوں گردوں کی دلالت مقام غنی و مقام صواب اور مقام بیان و خطاء پر ہوتی ہے۔ (۴) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں گردوں پر چربی ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب مالدار خوب بولنے والا اور بہ دیکھا کہ اس کے دونوں گردوں پر چربی ہے۔ تو دلیل ہے کہ درست رائے رکھنے والا مکار شخص ہے ۔ (۵) دونوں گردوں کا کمزور ہونا اس کے فقیر ہونے اور صائب الرائے نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۴) گردے کی دلالت بھائیوں، تمام رشتہ داروں اور اولاد پر بھی ہوتی ہے اور اسی طرح اس کی دلالت انگلیوں پر اور انگلیوں کی دلالت گردوں پر ہوتی ہے چنانچہ انگلیوں میں کچھ ہونا گردوں میں کچھ ہونے کی دلیل ہے۔ کلیتان (گردے)خواب میں گردہ کو دیکھنا اچھا ہے۔ اور کبھی غم اور تنگدستی کے ختم ہونے اور خطرات سے سلامتی پر دلالت ہے اور کبھی دو بیویوں اور ماں باپ اور دوستوں پر بھی دلالت کرتا ہے دونوں گردے ایسا طاقتور سخت آدمی ہے جو سرکاری امور میں جری اور بادشاہ سے مال نکال کر لوگوں میں تقسیم کرتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ بادشاہ کے معاونین میں سے ہے۔ |
خواب میں کہف (غار) کی تعبیر ۔ Khwab main Kahaf, Ghar, Cave dekhny ki tabeer
خواب میں کہف (غار) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) اس کی تعبیر وہ انسان ہے جس کے پاس پناہ لی جاتی ہے مثلا سردار والد بادشاہ استاذ بیوی، کاروبار وغیرہ۔ (۲) معاملات کو چھپانے کی خواہش رکھنے والے کے لئے غار دیکھنا اس کے معاملات کے پوشیدہ رہنے کی دلیل ہے۔ پہلوانوں کے لئے خدمت کرنے بادشاہ کا قرب حاصل کرنے شدائد سے چھٹکارا پانے کی دلیل ہے۔ اگر مریض ہے تو اس کے لئے شفاء حاصل کرنے اور قیدی کے لئے قید سے خلاصی کی نوید ہے۔ اور کبھی طول عمر پر بھی دلالت کرتا ہے۔ |
خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر - Khwab main Zaeef, Oldman, Weak man dekhny ki tabeer
خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کا سر ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت یا خادمہ بیمار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کی گردن ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ امانت ادا نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے میرے کمزو ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے دلیل ہے کہ اُس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی تدبیر اور رائے بیکار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیما ہوگی اور اگر دیکھے کہ اُس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہو ہے دلیل ہے کہ اُس کے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کا جسم ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ |
خواب میں کشتی ساز، کشتی بنانے والا دیکھنا - Khwab main kashti, Boat bnany wala dikhna
خواب میں کشتی ساز، کشتی بنانے والا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی تعبیر باندیوں اور عام عورتوں کی دلالی کرنے والا آدمی ہے۔ |
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر - Khwab main bagair mundair ke, Well without temple kinwan dekhna
خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر غم تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے۔ (۲) غم یا تکلیف میں مبتلا
شخص یا کوئی قیدی خواب میں بغیر منڈیر کے کنواں دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا
حاصل کرے گا۔ (۳) یہی خواب اگر کوئی اہل
علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی
بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کرے گا خصوصاً علم تعبیر کے ذریعے۔ (۴) کبھی بغیر منڈیر کے کنویں
کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت
نصیب ہوگی۔ (۵) کبھی یہ خواب اس کے
رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کی طرف سے اس کے
ساتھ غدر کرنے پھر ان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۶) کبھی اس خواب سے صاحب
خواب کے ناکردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) کبھی اس کی دلالت غم کے
دور ہونے اور ضروریات کے پورا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۸) کبھی اس خواب سے اشارہ
سفر کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر وہ لوگ اور اشیاء ہیں جن پر منڈیر والا
کنواں دلالت کرتا ہے۔ (۹) کبھی اس کی دلالت آلہ
تناسل کے بیکار ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
|
خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبير- Khwab main Kunwan Saf krny waly , Well Cleaner ko dekhny ki tabeer
خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبير |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۲) مریض کے لئے دلیل موت
ہے اور تندرست کے لئے تکلیف کی طرف اشارہ ہے۔ (۳) اس کی رؤیت قید خانہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔ |
خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا - Khwab main Kurta, Qameez, Kameez, Shirt dekhna
خواب میں قمیص یا کرتا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں قمیص دیکھنا
آدمی کی دینداری کی علامت ہے یا اس کی زندگی اور اس کے تقوی یا علم کی دلیل ہے،
جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (اذببوا بقميصي بذا "میرا یہ قمیص لے کر میرے
والد کے پاس جاؤ"۔ (۲) اگر مرد نے دیکھا کہ وہ
قمیص پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا، اگر عورت نے دیکھا
کہ اس نے قمیص پہنی ہے تو دلیل ہے وہ کسی مرد سے شادی کرے گی، لقوله تعالی بن
لباس لكم وانتم لباس لہن) وہ (عورتیں) تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے۔ (۳) اگر کسی آدمی نے قمیص
پہنی اور وہ پھٹ گئی تو وہ عورت سے مستغنی ہو گا اگر وہ قمیص سلائی سے جدا ہوئی
تو اپنی بیوی کو اپنے سے جدا کر دے گا یا دلیل ہے کہ وہ اپنے شریک کو جدا کرے
گا۔ (۴) قمیص آدمی کی دین ودنیا
کے لحاظ سے شان وشوکت ہے۔ (۵) اگر کسی نے خواب دیکھا
کہ وہ بغیر بازؤوں کے قمیص پہن رکھی ہے تو اس کی تعبیر بغیر مال و دولت دینداری
ہے۔ (۶) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص کا گریبان تنگ ہے تو یہ فقیری کا دروازہ کھلنے کی علامت ہے۔ (۷) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس کے پاس بہت سی قمیصیں ہیں تو اس کو آخرت میں اجر نصیب ہو گا اور نیکیاں زیادہ
ہوں گی۔ (۸) سفید قمیص دینداری کی
علامت ہے۔ (۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس
کو کسی نے تحفہ میں قمیص دی ہے تو یہ اچھی خبر کی علامت ہے۔ (۱۰) کسی نے اپنی قمیص پھٹی
ہوئی میلی کچیلی دیکھی تو یہ فقر کی دلیل ہے اور اس کو غم و مصیبت پہنچے گی۔ (۱۱) کسی عورت نے دیکھا کہ
اس نے ایک نئی اور کشادہ قمیص پہنی تو یہ اس کی اچھی حالت کی دلیل ہے، قمیص
پہننا پہننے والے کی شان کی دلیل ہے، اس طرح اس کے گریبان کا اچھا اور خراب ہونا
اس کے پہننے والے کی حالت کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۲) سبز اور سفید قمیص دین
ہے۔ (۱۳) نیلی قمیص اچھی نہیں
سمجھی جاتی ہے۔ (۱۴) سرخ قمیص شہرت کی دلیل
ہے۔ (۱۵) زرد رنگ کی قمیص بیماری
کی علامت ہے۔ (۱۶) کپڑوں میں تری دیکھنا
سفر سے واپسی کی دلیل ہے۔ (۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس نے بغیر گریبان تنگ اور بغیر بٹن کی قمیص پہنی ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل
ہے۔ (۱۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے
نشانی والی قمیص پہنی ہوئی ہے تو وہ حج کرے گا یا سفر کرے گا۔ (۱۹) کسی نے دیکھا کہ اس نے
اتنی چھوٹی قمیص پہنی ہوئی ہے کہ اس سے اس کا ستر بھی ڈھکا ہوا نہیں ہے اور اس کی
پنڈلی بھی ننگی ہے تو یہ اس کی دینداری میں نقصان کی علامت ہے۔ (۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے
لکڑی کی قمیص پہنی ہوئی ہے تو یہ آدمی سمندر کا سفر کرے گا اور کشتی میں سوار ہو
گا، اگر مریض ہے تو اس کی موت کا خطرہ ہے۔ (۲۱) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص میں آیت قرآنی لکھی ہوئی ہے تو یہ قرآن پر مضبوطی سے عمل کرے گا۔ (۲۲) کالے رنگ سے رنگی ہوئی
قمیص غم اور پریشانی کی دلیل ہے۔ (۲۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے
الٹی قمیص پہنی ہوئی ہے اس کی حالت میں خلاف عادت تغیر ہو گا۔ (۲۴) کبھی کبھار الٹی قمیص
پہننا اپنی بیوی کے ساتھ دبر میں وطی کرنے کی طرف اشارہ ہے، کبھی یہ خواب دلالت
کرتا ہے گھر پر کیونکہ گھر بھی آدمی کو چھپاتا ہے اور قمیض بھی، قمیص کے بھی چار
رکن ہوتے ہیں اس طرح گھر کی بھی چار دیواری ہوتی ہے۔ (۲۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص کا گریبان تنگ ہے تو اس پر فقر کا دروازہ کھلے گا۔ (۲۶) کسی نے دیکھا کہ قمیص
لمبائی میں چیری گئی ہے تو اس سے غم دور ہو گا، اگر عرضا چیری گئی ہے تو اس کی
عزت میں فرق آئے گا۔ (۲۷) کسی نے اپنی قمیص پیچھے
سے پھٹی ہوئی دیکھی تو عزت و آبرو کے بارے الزام سے بری ہو گا۔ (۲۸) اگر اپنی قمیص آگے کی
طرف سے پھٹی ہوئی دیکھے تو جو بات اس کے بارے میں کہی گئی ہے صحیح ہے حضرت یوسف
علیہ السلام کی قمیص کی طرح۔
(۲۹) کسی نے دیکھا کہ اس کی
قمیص بادل کی ہے تو دلیل ہے اللہ کی نعمت اس کے ساتھ شامل ہو گی۔ (۳۰) خواب میں یوسف علیہ
السلام کی قمیص دیکھنا شہر کی طرف سے خیر کی خبر لانے والے کی دلیل ہے۔ خواب میں کُرتا / قمیض دیکھنا خواب میں کرتا دیکھنا
معاملے کے حل ہونے کی دلیل ہے، بیٹے کی امید رکھنے والے کا خواب میں کرتا دیکھنا
بیٹی کی پیدائش کی دلیل ہے اور بعض کے نزدیک کرتے کی تعبیر بیٹا ہے۔ |
خواب میں چھوٹی نہر دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Small Canal ya choti nehar dekhny ki tabeer
دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا
رزق کے جاری ہونے پر یا اس کی جگہ یا اس کے سبب پر دلالت کرتا ہے جیسے دکان اور
کاریگری اور سفر وغیرہ اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے زخم پر اس لیے کہ یہ پانی
سے چلتا ہے اور بعض دفعہ یہ باغوں کو سیراب کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ
یہ دلالت کرتا ہے مشکیزہ یا پانی پلانے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے سفر کے
راستے کے سیدھا ہونے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے گلے پر اس لیے کہ اس کے
ذریعے سے جسم کو سیراب کیا جاتا ہے۔ (۲) بعض دفعہ یہ دلالت کرتا
ہے مخلوق کی زندگی پر اگر وہ عام ہو یعنی بر کوئی اس سے فائدہ اٹھارہا ہو"۔ (۳) اگر وہ خاص بو یعنی کسی
خاص شخص کی ہو تو وہ دلالت کرتا ہے اس کو بنانے والے کی زندگی پر اور چھوٹی نہر
جسے ایک آدمی بھی روک سکے اور اس میں نہ ڈوبے تو یہ نہر کے قائم مقام نہیں ہو
سکتی لیکن اچھی زندگی کی علامت ہے اس شخص کے لیے جو اس کا مالک ہو بشرطیکہ پانی اس
کے آس پاس زمین کے اطراف میں سے نہ آ رہا ہو۔ (۴) اور اگر اس کے دائیں
بائیں سے پانی رس رہا ہو تو یہ اس جگہ والوں کے لیے غم تکلیف اور بکا کی علامت
ہے۔ (۵) ایسا بی اگر وہ چھوٹی
نہر گھروں کے درمیان جاری ہو تو یہ اچھی زندگی پر دلالت ہے، جبکہ اس کا پانی میٹھا
اور صاف ستھرا ہو۔ (۶) کہا گیا خواب میں جاری
پانی کا مالک بونا با دشابت اور نفع حاصل کرنے کی علامت ہے۔ (۷) جس نے دیکھا گویا کہ
نہر گندگی سے بھری ہوئی ہے اور اس نے اسے دھویا اور اس کے گند کو زائل کیا تو وہ
پچھنے لگوائے گا اور اپنی طبیعت کے بوجھ کو کرے گا۔ (۸)
جس نے دیکھا کہ پانی اس
کے پاؤں میں سے نکل رہا ہے تو اُسے استسقاء کی بیماری لاحق ہو گی۔ (۹) جس
نے دیکھا کہ چھوٹی نہر سے پانی شہر کے باہر سے شہر کے اندر کی طرف چھوٹی نالیوں یا
گڑھوں کے ذریعے آ رہا ہے اور پانی صاف اور میٹھا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کا شکریہ
ادا کر رہے ہیں اور اس کا پانی پی رہے ہیں اور اس سے اپنے برتن دھو رہے ہیں تو
اگر وہ کسی وباء میں مبتلا ہوں گے تو وہ وباء دور ہو گی اور اللہ تعالی ان کو
زندگی بخشیں گے اور اگر وہ سختی میں مبتلا ہوں تو اللہ تعالی ان کے حالات میں
آسانی فرمائیں گے یا ہمیشہ کی بارش کے ساتھ یا کھانے پینے کی اشیاء میں فراوانی
کے ساتھ۔ (۱۰) اگر
ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو ان کو مال میں خوشحالی ملے گی سامان خریدنے کی وجہ
سے یا اس مال میں جو ان کے نزدیک کھوٹا ہو چکا ہے۔ (۱۱) اگر
اس کا پانی گدلا یا نمکین ہو یا نہر سے نکل کر لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہو تو یہ
کوئی برائی ہے جو ان لوگوں پر آئے گی اور ان میں پھیلے گی یا تو کوئی عام بیماری
ہو گی جیسے کہ سردیوں میں زکام وغیرہ اور گرمیوں میں بخار وغیرہ یا مسافروں کے
ذریعہ کوئی بری خبر ملے گی یا حرام طریقوں سے مالداری ملے گی یا برے طریقے سے
مال ملے گا ۔ (۱۲) خواب
دیکھا نہر اس کے گھر یا دکان کی طرف بہہ رہی ہے تو جتنا اس کا پانی صاف اور اچھا
ہو گا اتنا ہی اسے فائدہ حاصل ہو گا۔ (۱۳) جس
نے دیکھا کہ وہ اس کے باغ یا گودام وغیرہ کی طرف جاری ہے تو اگر وہ کنوارا ہے تو
شادی کرے گا یا کوئی باندی خرید لے گا اس سے نکاح کرے گا اگر اس کی بیوی یا باندی
موجود ہو تو وہ اس سے وطی کرے گا۔ (۱۴) اگر
عورت یا باندی نے اس زمین یا باغ سے پانی پیا تھا یا وہاں کچھ پودے اُگے تو اس
وطی سے ان کو حمل ٹھرے گا اور نہر جس میں خون جاری ہو اور گھر کی طرف آ رہی ہو
تو اس سے مراد اس عورت کی خرابی ہے جو اس گھر میں ہو گی۔ (۱۵) اگر
اس نے دیکھا گویا کہ نہر اپنے راستے سے باہر نکلی اور لوگوں کو اس سے نقصان ہوا
تو یہ کوئی بری خبر ہو گی جو آئے گی اور لوگوں میں پھیل جائے گی اور بعض دفعہ
ساقیہ سے مراد کوئی عورت ہو سکتی ہے۔ (۱۶) جس
نے دیکھا کہ اس نے چھوٹی نہر کے راستے کو کاٹا تو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان
قطع تعلق ہو گا۔ (۱۷) کہا
گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ کسی چھوٹی نہر کے پیچھے ہے تو وہ مرے گا اور اس کی بیوی
اس کی جانشین ہو گی۔ (۱۸) جس
نے دیکھا کہ وہ نہر سے پانی پی رہا ہے تو اُسے بھلائی اور اچھی زندگی ملے گی۔ (۱۹) اگر
اس نے دیکھا کہ نہر اس کے باغ یا اس کے گودام وغیرہ کی طرف بہہ رہی ہے اور اس کا
پانی خون کا ہے تو اس کے گھر والے اس کا کسی اور سے نکاح کریں گے۔ (۲۰) جس
نے دیکھا کہ وہ چھوٹی نہر سے میٹھا پانی پی رہا ہے تو اُسے لذت اور لمبی زندگی
نصیب ہو گی۔ (۲۱) اگر
وہ پانی گدلا ہو یا کڑوا ہو تو اس کی زندگی غم، خوف اور سختی میں گذرے گی اور
کہا گیا کہ یہ علامت بیماری کی بھی ہے جس قدر اس نے پانی پیا اور نہریں دلالت
کرتی ہیں ایسے غلاموں پر جو اس کے تابع ہوں گے اور بعض دفعہ نہریں دلالت کرتی ہیں
جسم کی رگوں پر کہ جس کے سیراب ہونے سے جسم پرورش پاتا ہے۔ |