حریری (ریشم فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں ریشم کے کپڑے کو دیکھنا حصول مسرت کی دلیل ہے کیونکہ اس میں اتنے خوشنما رنگ ہوتے ہیں جس سے انسان فرحت حاصل کرتا ہے۔ کبھی اس کی دلالت ایسے عالم پر بھی ہوتی ہے۔ جو مشکل مسائل حل کر دے اور غم اور تنگی دور کر دے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
حریری (ریشم فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab mian Hareeri, Resham Faroosh, Silk ,Silk Saler Dekhny ki tabeer
خواب میں حلوائی (مٹھائی) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Halwai, Mithai, Sweet Dekhny ki Tabeer
خواب میں حلوائی (مٹھائی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں مٹھائی دیکھنا دین میں اخلاص ، قیدیوں کی رہائی مسافر کی آمد مریض کی شفاء کنوارے کی شادی ہدایت تو بہ علم، قرآن اولاد عمدہ خدمت گار رزق حلال اور برکت و نعمت ہے۔ (۲) مٹھائی کا چھٹ جانا تعریف میں مبالغہ جھوٹ یا ۔ پھر اچھی بات ہے۔ (۳) مٹھائی کو شہد سے تیار کرنا بسہولت حصول رزق و منصب کی دلیل ہے۔ (۴) وہ مٹھائی جو ہاضمہ کے لئے مفید اور ہو بلند اور و بد اور خوب گرم ہو بلند مرتبہ اور غم، تنگی و امراض کا دفیعہ ہے۔ (۵) ہر وہ مٹھائی جس کے کھانے سے انسان کے مرض میں زیادتی ہوتی ہو خواب میں اسکا کھانا زیادتی مرض کی دلیل ہے مگر وہ مٹھائی جو شرابوں، پھلوں کے شیروں یا عصیروں سے بنائی گئی ہو وہ امراض سے شفاء کی دلیل ہے ۔ (۶) اسی طرح خراب شدہ مٹھائی جس کے کھانے سے مرض زیادہ ہو کھانا زیادتی مرض کی دلیل ہے۔ (۷) اگر کسی نے خواب میں فالودہ کھایا یا اسے کسی نے فالودہ دیا تو فالج کے مرض میں مبتلاء ہونے کا خطرہ ہے۔ (۸) حلوہ جن چار مرکبات سے تیار ہوتا ہے۔ یعنی شہد، شکر، گھی اور کھجور ان میں سے کسی بھی چیز کا کھانا پر مسرت اچھی اور خطرات سے پاک زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔ حلوہ سے رزق حلال اور شیریں کلام مراد ہے یہ مومن کے لئے حلاوت ایمان اور فاجر کے لئے حلاوت دنیا ہے۔ |
خواب میں حول ( بھیگی آنکھ ) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Bhengi ankh, Strabismus, Houl, Syndrome Strabismus dekhny ki tabeer
خواب میں حول ( بھیگی آنکھ ) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Hazrat Hawa (AS) ko dekhy ki tabeer
خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی رؤیت فصلوں، پھلوں اور مکانات میں برکت پر دلالت کرتی ہے اور صناعت یعنی کپڑے بننے حرفت اور لوہے کے کارخانوں میں مسلسل کثیر فائدوں کی علامت ہے۔ (۲) کبھی حضرت آدم علیہ السلام اور حواء علیہا السلام کو دیکھنا اعلی مقام سے ادنی مقام کی طرف آنے اور ذلت کی طرف منتقل ہونے اور نا جائز چیزوں میں واقع اور اور ہونے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور غموں اور پڑوسیوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) کبھی ان حضرات کی رؤیت ازواج اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے اور مافات پر معذرت قبول کرنے اور شرمندگی و توبہ کرنے پر دلالت کرتی ہے ۔ (۴) کسی عورت کا خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا ہر معاملے میں اپنے شوہر کو غموں اور تکالیف میں مبتلا کرنے کی دلیل ہے یا خود کسی مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ دنیا میں حیض میں مبتلا ہونے والی سب سے پہلی عورت حضرت حواء علیہا السلام ہیں کبھی اسی خواب کی دلالت ولادت اور حمل کے سلسلے میں علاج کرنے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس خواب کی دلالت صالح اولا د نصیب ہونے پر ہوتی ہے (۵) شوہر سے جدائی اختیار کرنے والی عورت یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ شوہر کیساتھ دوبارہ ملے گی۔ اور کبھی اسکی دلالت اپنی محنت سے حلال رزق کمانے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی عورت کا یہ خواب دیکھنا اشارہ ہے کہ اس کی نسل میں ناحق خون بہانے والا کوئی فرد پیدا ہوگا۔ کبھی یہ خواب شہید ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۶) کبھی خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا کسی عورت سے دھو کہ کھانے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اپنی بیوی کی باتوں پر آنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ حضرت حواء علیہا السلام کو خوبصورت چہرے کے ساتھ دیکھنے کی تعبیر مال سے کی جاتی ہے اس لئے کہ وہ ام المسلمین ہیں اور اگر غمزدہ خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی زیارت کرے تو اس کا غم دور ہو گا۔ |
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر - Khwab main Chatai, Sack, Mat dekhny ki tabeer
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔ خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔ |
خواب میں حشيش، گھاس دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Weed, Greenry, Grass dekhny ki tabeer
خواب میں حشيش (گھاس) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں سبزہ دیکھنا دینی درسگی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۲) خواب میں اپنی ہتھیلی پر گھاس اگنا اپنی بیوی کو کسی دوسرے کے ساتھ دیکھنے کا اشارہ ہے۔ (۳) ہاتھ کے پشت پر گھاس اگنا اس کے مرنے اور اس کی قبر پر گھاس اگنے کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں غیر مناسب جگہ مثلاً مسجد گھر وغیرہ ہیں گھاس اگنا دلیل دامادی ہے ۔ (۵) کسی کے بدن پر سبزا اگنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے اگر اس کے تمام بدن کان اور آنکھ وغیرہ کو حاوی نہ ہو ۔ (۶) لوگوں کے ہاتھوں پر یا جہاں نالے گذر یا رہے ہیں گھاس دیکھنا اسی سال کے خوشحال ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) کبھی جسم پر گھاس اگنا غناء پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) ایسی جگہ میں سبزہ اگنا جو اس کے لئے ضرر رساں ہے، تعبیر کے لحاظ سے ناپسندیدہ ہے ۔ (۹) مریض کے بدن پر سبزہ ہے سے ۔ بدن اگنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی گھاس کی دلالت معاش، چوپائے اور دنیا کے اموال جس کے اندر اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے رزق مقرر کیا ہے پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ یہی گھاس گوشت، دودھ مکھن، گھی، شہد اون بال کھاؤ میں تبدیل ہو کر انسان کے لئے رزق بنتا ہے۔ یہ بالکل پانی کی طرح ہے جس پر انسانی زندگی کا مدار ہے۔ (۱۰) خواب میں خود کو گھاس کے اندر دیکھے اور گھاس جمع کرنے یا کھانے کی تعبیر صاحب خواب کی حالت کے اعتبار سے ہوگی ۔ (۱۱) چنانچہ غنی کے لئے مزید مالداری کی اور فقیر کے لئے غنی ہونے کی علامت ہے۔ (۱۲) یہ خواب تارک دنیا شخص کے لئے پھر دنیا کی طرف رغبت کرنے اور فتنے میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۳) اور مباح گھاس کی دلالت رزق خبیث اور عیش حقیر پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
کعبہ شریف
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ اسلام کو دیکھنا
ہے اور ہر ایک شخص کا کعبہ ہے جو زیادتی اور نقصان کہ کعبہ میں دیکھے گا خلیفہ
اسلام میں ہوگی۔ اگر دیکھے کہ اُس نے کعبے کا طواف کیا ہے تو اس کے دین کی صلاح
پر دلیل ہے اور خلیفہ اسلام راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس
نے احرام باندھا ہوا ہے اور رُخ کتبے کی طرف ہے۔ تو اس کی صلاحیت کی زیادتی ہے،
اور اگر دیکھے کہ اس کا مکان کعبہ ہو گیا ہے اور لوگ زیارت کو آتے ہیں۔ دلیل ہے
کہ امانت کی حفاظت کرے گا اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ دیکھے کہ کعبہ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ
سے بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ کعبہ گرا ہے یا جلا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ کا
حال برا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبے میں سے کوئی چیز لی ہے۔ دلیل ہے کہ
اُس کو خلیفہ سے فائدہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ
خلفاء سے اُس کا کام عمدہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبے کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے اور اگر اپنے
آپ کو کعبے میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سے امن میں رہے گا اور
اس کی دعا قبول ہوگی، فرمانِ حق تعالیٰ ہے کہ و من دخلہ کان امنا ( اور جو شخص
اس میں داخل ہو گا امن میں ہو گا۔) اور اگر دیکھے کہ حجر
اسود کی طرف رخ کر کے بوسہ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر دیکھے کہ
آنحضرت میں تعلیم کی قبر مبارک کی زیارت کر رہا ہے یا مقام ابراہیم علیہ السلام
کو دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپس آئے گا اور اگر اپنے
آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بد مذہب ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ چار وجہ پر ہے۔ (۱) خلیفہ (۲) امام (۳) ایمان اور مسلمانی (۴) خوف سے سب طرح کا امن |
خواب میں حشاش (گھاس کاٹنے والا )دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Ghas Katny wala, Grass Cutter dekhny ki tabeer
خواب میں حشاش (گھاس کاٹنے والا )دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اس کو دیکھنا غموں اور تنگی کے خاتمہ کی دلیل ہے۔ کبھی اس سے مراد سپاہی یا عشر وصول کرنے والا بھی ہوتا ہے۔ |
خواب میں حسد (حسد / کینہ) دیکھنا - Khawab main Haasad o Keena dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حسد (حسد / کینہ)
|
(1)
خواب میں حسد کرنا حسد کرنے والے کے اندر فساد کی
طرف اشارہ کرتا ہے اور حسد کرنا حاسد کے لئے فساد اور محسود (جس کے ساتھ حسد کیا
گیا) کے لئے درستگی کی دلیل ہے۔ (2)
اس کی دلالت حاسد کے محتاج ہونے پر بھی ہوتی ہے
اور کبھی حاسد کے لئے تکبر جادو اور شر میں مبتلا ہونے اور محسود کے لئے رزق میں
زیادتی کی دلیل ہے۔ |