Showing posts with label Hazrat Jafar al-Sadiq. Show all posts
Showing posts with label Hazrat Jafar al-Sadiq. Show all posts

خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر - Khwab main Chatai, Sack, Mat dekhny ki tabeer

خواب میں بوریا,حصیر,

چٹائی کی تعبیر

 

خـوابــوں کـی ســر زمین



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔


حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔


خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔


 

خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer

خواب میں یاقوت

(ایک جواہر کا نام) کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔


حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارساو نیک سیرت زوجیت میں لائے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہوگی، اور اگر دیکھے کہ یا قوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہوگی۔


امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ 

(۱) مال (۲) کنیرک (۳) علم) (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری


خواب میں سپر، ڈھال، ترس دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Shied, Dhal, Sipar dekhny ki tabeer

خواب میں سپر، ڈھال، ترس 

دیکھنےکی تعبیر 


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اُس کو پناہ ہوگی۔ اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اُس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہوگی۔


حضرت جعفر صادق رحمتہ ! رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

(۱) بھائی (۲) دوست (۳) قوت (۴) فرزند (۵) امن (۶) ڈھال کی بزرگی کے مطابق پشت و پناہ 


ترس ( ڈھال )


خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے۔ 

(۱) کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ( الصَّوْمُ جُنَّة ) روزہ ڈھال ہے۔ 

(۲) کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے۔ 

(۳) بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس، ادیب، شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات فاظت کرنے والے اور مشکلات میں ان کی مدد کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ 

(۴) سفید رنگ والی ڈھال دیندار آدمی کی علامت ہے۔ 

(۵) اور سبز رنگ کی ڈھال صاحب تقوی کی علامت ہے۔ 

(۶) سرخ رنگ کی ڈھال لہو ولعب والے آدمی کی طرف اشارہ ہے۔ 

(۷) کالے رنگ کا ترس مالدار آدمی پر دال ہے ۔ 

(۸) کسی نے خواب دیکھا کہ ڈھال کے ساتھ اسلحہ بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن اس کو کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ 

(۹) کوئی صنعت کار یا تاجر اپنے سامان دکان، فیکٹری یا عمال کے ہاں ڈھال دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ بہت زیادہ قسم کھانے والا ہے اور قسم کے ذریعے خرید و فروخت کا عادی ہے۔ 

(۱۰) کوئی صاحب اولاد شخص یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی اولاد اس کی ضروریات کی کفیل ہوگئی اور برائی یا تکالیف سے اس کو بچائے گی ۔ 

(۱۱) کوئی خواب میں ڈھال کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اشارہ ہے کہ وہ کسی مضبوط وقومی آدمی کے ہاں پناہ لیگا اور اس کے ذریعے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔ 

(۱۲) قیمتی ڈھال دیکھنا، مالدار اور خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے۔ 

(۱۳) اور اگر ڈھال قیمتی نہ ہو تو عورت قبیحہ کی علامت ہے ۔


خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر - Khwab main Rice, Chawal, Arz, Branj Dekhny ki tabeer

خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر

 

خـوابــوں کـی ســر زمین



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تو اس سے غم واندوہ کی دلیل ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

(۱) اول مال و دولت (۲) دوم مراد کا حاصل ہونا (۳) سوم خیر و منفعت ہے جو اُس کو پہنچے گی۔


ارز (چاول)

 

خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر محنت و مشقت سے حاصل شدہ مال سے کی جاتی ہے اور پکا ہوا چاول دیکھنا منافع ملنے کی علامت ہے۔


 

خواب میں لباچہ (لباده)دیکھنا - Khwab main Libaha, Libada, Cloak Dekhna

لباچہ (لباده)

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبادہ دیکھنا نیکی اور دین کی پائیداری ہے خاص کر اگر سبز ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سمور یا سنجاب کا لبادہ ہے دلیل ہے کہ دیانت دار مرد کی پناہ میں آئے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز لبادہ ہے دلیل ہے کہ اس کو با امانت شخص سے نفع پہنچے گا اور اگر سرخ پہنا ہوا ہے دلیل ہے کہ وہ کوئی اندوہ اور مصیبت پائے گا۔ اور اگر سفید ہے تو مصلح اور تو نگر شخص سے نفع پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے اور اگر نیلے رنگ کا پہنا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے کہ اگر سیاہ پہنا ہوا ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے دلیل ہے کہ خیر و نیکی پائے گا اور اگر قاضی اور خطیب نہیں ہے تو نقصان اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ ریشم کا لبادہ مردوں کے لئے نقصان کی دلیل ہے اور عورتوں کے لئے خوشی ہے اور عنابی رنگ کا لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور سفید فراخ خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور خواب میں تنگ لبادہ نقصان مال پر دلیل ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سوتی لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور خواب میں لبادہ چار وجہ پر ہے

(۱) عورتیں (۲) امانت داری (۳) کاموں کی درستی (۴) خیر و منفعت


 

Labels

'A'udhu billah A typical type of arrow Aab Aam Aata Aib Alarnb Almrooz Angoor Angothi ka nageena Animal Aoung Arrow Arvi Arvi Kachalo Arz Auzbillah Ayat ul Quran Baad Baby Deer Bagh Baghon ki Bar BaituAllah Baran Barish Barri Bastan Bat Bee Beej Behar Bhaap Bhengi ankh Bird Bird Stork Blangini Boat Bori Faroosh Branch T Branj Bukharat Burid Butcher Buttock Canal Candel Cave Chakadar Chamgadar Chanbaili Chandan Chatai Chawal Cheenk Cheeta Chin Chosny Chotar Chubby Cloak Cloves Crocodile Cross Cruelty Daal Dabar Dakiya Dar Darh Dariya Daughter Deer Defect Desolation Dhal Doori Dove Downfall Dried Graps Fahad Fakhta Fat Finger Cleaning Finger licking Flour Flower Fruit Garden Garden Fence Ghar Ghas Frosh Ghas Katny wala Ghulail Gondha Hua Aata Goorkhar Graps Grass Grass Cutter Grass Seller Greenry Guarantee Gulab Gurday Hairy area below the Navel Halwai Haram Hareeri Hasad Hazrat Adam Hiran Hirni Holly Cross Home Horse caretaker Hotel Wala Houl House Iron Armor Isti'adha Jahaz Jangli Chopay Jannat ka poda Janwar Jasmine Jawalqi Jewl Jewl of Rin Jhood Shudn Jor Kaba Kahaf Kameez Kaneez Kaniz Kashti Keechar Keena Khani Khanzir Kharboza Khargoor Khargosh Khouk Khushak Angoor Kidney Kidneys Kishmish Kishti Kletan Kliya Kneez Kranfal Kranfl Ksai Kunvan Kunwan Kunwan Saf Krny Wala Kurta L Lambast Lahs AlaSabe Laqlaq Larki Latarna Lemon Lentils Leopard Loang Loundi Managarmach Mango Maqad Masoor ki Daal Mat Mithai Molar Moombati Moor Mota Mud Naas Nahal Naseern Nasoot Nehar Niazbo Nijab Oldman Oppression Orphan Pani Parrot Peacook Phal Phool Pichwara Pig Plague Disease Plang Poet Poonchna Postman Prinda Prison Dekhna Pus Qaid Qaid Khana Qaliyah Qameez Qasai Qaye Qranfl Quba Rabit Raisins Rehan Resham Faroosh Rice Rin of Dimond River Rose Ruby Sack Sack Vendor Sais Saleeb Samar Sandal Seeds Shama Shehad ki makhi Shied Shirt Silk Silk Saler Sipar Slaughter Slave Girl Sleepiness Slingshot Sneez Sneezing Sraye Wala Steam V Strabismus Suck Sucking Sucks Suer Sura Al Jin Sweet Syndrome Strabismus Tamsah Tang Dil Tang Dili Taoon ki bemari Tarbad Tarbooz Tardi Tauoon Tehajr Tero Root Thodi Tiger Tota Tree Branch Tulsi Turs Ulti Unglioun ka chatna Upar sy nechay girny Verani Vomting Wahoosh Wasted Hony Water Watermelon Weak man Weed Wehash Wehshi Janwar Wehshi Janwaroun Well Well Cleaner Wild Animals Wste Krny Yahoodi Hony Yaqoot Yaqut Yateem Yauz Zabib Zaeef Zahaar Zahar Zakn Zamanat Zaya Hony Zeya krny Zibah Zich Zirrah Zulam Zulm Zulqarnain AS baiti gedar ibne awla jackal thajar ukhtar ابن اولی ارز اروی ، اروی کچالو استعاذہ اعوزباللہ الارنب المروض المص الٹی انگشتری انگلیوں کا چاٹنا انگور انگوٹھی کا نگینہ اونگھ اوپر سے نیچے گرنا آب آدم آم آٹا آٹا گوندھنے والا آیات القران باغ باغوں کی باڑ ببغاء بحر بخارات برنج برید بستان بعد بلاننگینی بوری فروش بوریا بوٹ بھاپ بھیگی آنکھ بیج بیٹی تاوان ضمانت دینا تبان تربد تربوز تردی ترس تمساح تنگ دل تنگ دلی تہاجر تیر ثمر جانور جنگلی چوپائے جهود شدن جوالقی جور جہاز حرم حریری حسد حشاش حشيش حصیر حلوائی حول خانہ خرگور خرگوش خفاش دار دال داڑھ دختر دریا دوری ذبح ذقن ریشم زج زرہ زچ زہار سائس سباج البساتین سجن سپر شاخ شاعر شرٹ شغال شمع شہد کی مکھی شیرینیاں شیلڈ صندل ضائع ہونا ضعیف ضمانت ضیاع طاعون طاعون کی بیماری طلم طوطا طوطی ظلم ظہار عطسہ عیب غلیل فاختہ فروش قباء قرنفل قصائی قصاب قلیہ قمیض قید خانه قے لباده لباچہ لتاڑنا لحس الاصابع لقلق لونڈی لونگ لوہے کی کرتی لڑکی لیمن لیموں لیوپرڈ مسور کی دال مقعد مور موم بتی موٹا موٹا آدمی مٹھائی مٹھائیاں مگر مچھ ناف کے نیچے بالوں کی جگہ نجاب نحل نسرین نسوت نعاس نگین نہر وحش وحشی جانور وحوش وطواط ویرانی ٹھوڑی ٹہنی پانی پرندہ پودا پونچھنا پچھواڑا پھل پھول پیغمبر چاول چمگادڑ چنبیلی چندن چوتڑ چوسنا چٹائی چھ چھینک چیتا ڈاکیا ڈھال کرتا کشتی کعبہ کلیتان کلیہ کمزور کنواں کنواں صاف کرنے والا کنیز کھوڑوں کی دیکھ بھال کرنے والا کہف غار کینال کینہ کیچڑ گ، گارنٹی گردہ گردے گلاب گورخر گوندھا ہوا آٹا گھاس گھاس فروش گھاس کاٹنے والا گھر گیڈر ہرن ہرن کا بچہ ہرنی یاقوت یتیم یوز یہودی ہونا