Posts

Showing posts with the label جنگلی چوپائے

خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer

Image
خواب میں وحوش  (جنگلی چوپائے) دیکھنے  کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔

خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Baby Deer, Hiran ka bacha dekhny ki tabeer

Image
خواب میں  ہرن کا بچہ  دیکھنے   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔ (۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیر کثیر حاصل ہو گی۔ (۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی...

خواب میں ہرنی دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Hirni, Deer dekhny ki tabeer

Image
خواب میں  ہرنی دیکھنے   کی تعبیر خـوابــوں کـی ســر زمین   (۱) خواب میں اس کو دیکھنے کی دلالت عربی نژاد خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔ (۲) خواب دیکھا کہ شکار کے ذریعہ ہرنی کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی باندی یالڑکی کے ساتھ سازش کرے گا یا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب میں  برنی  کو پتھر مارنا کسی لڑکی کے ساتھ جماع کرنے یا عورت کو طلاق دینے اور مارنے کے معاملے میں غلطی کرنے کی علامت ہے۔ (۴) شکار کی غرض سے برنی کو مارنا مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) تیر سے اس کو مارنا کسی لڑکی پر تہمت لگانے کی دلیل ہے۔ (۶) اس طرح اس کو ذبح کرنا اور اس سے خون بہنا کسی لڑکی کی بکارت کو چاک کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) خواب دیکھا کہ وہ برنی بن گیا تو تعبیر ہے کہ دنیا کے مزے چکھے گا۔ (۸) اگر دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑ لیا ہے تو تعبیر ہے کہ خیر کثیر پائے گا اور ہرن پکڑنا بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) ہرنی کا خواب میں گھر کے اندر داخل ہونا بچے کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۰) خواب میں ہرنی کی کھال اتارنا کسی عربی عورت سے زنا کرنے کی علا...

خواب مین خوک / خنزير / برى / سور دیکھنا - Khwab men Pig / Suer dekhna

Image
  خـوابــوں کـی ســر زمین خوک /  خنزير / برى / سور حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور تونگر مرد ہے، قوت والا۔ لیکن بے خیر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور رہا نہیں کرتا ہے۔ تاکہ پراگندہ ہو جائیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت دنیا داری کے لئے نیک ہے اور دین کے لئے بد ہے۔ اور سؤر کا بچہ خواب میں غم واندوہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ سو رکھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیاج کھاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کو جگہ جگہ لئے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے احوال اچھے ہوں گے اور اس کی آخرت کے احوال برے ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ حرام کا مال جمع کرتا ہے خوش ہو گا۔ اور کہتے ہیں کہ خواب میں مادہ سور کا دودھ پیناغم واندوہ اور مصیبت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سؤر اس کے پیچھے آیا ہے اور...