حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
خواب میں سور تونگر مرد ہے، قوت والا۔ لیکن بے خیر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں
کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور رہا نہیں کرتا ہے۔ تاکہ پراگندہ ہو
جائیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت
دنیا داری کے لئے نیک ہے اور دین کے لئے بد ہے۔ اور سؤر کا بچہ خواب میں غم
واندوہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ سو رکھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیاج کھاتا ہے۔ اور
اگر دیکھے کہ سوروں کو جگہ جگہ لئے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے احوال
اچھے ہوں گے اور اس کی آخرت کے احوال برے ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے
درمیان پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ حرام کا مال جمع کرتا ہے خوش ہو گا۔
اور کہتے ہیں کہ خواب میں مادہ سور کا دودھ پیناغم واندوہ اور مصیبت ہے۔ اور اگر
دیکھے کہ سوروں کے درمیان بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ اور اگر
دیکھے کہ سؤر اس کے پیچھے آیا ہے اور اس کے چہرے کے سامنے سے باہر گیا ہے۔ دلیل
ہے کہ اس کی ناپاک مراد پوری ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ سور کا گوشت اس کے پاس ہے
یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں
کا گڈریا ہے۔ دلیل ہے کہ بد دین اور بد فعل گروہ پر سردار ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سور کے ساتھ جنگل
میں جنگ کی ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم اور کمینے آدمی کے ساتھ اس کا جھگڑا ہو گا۔ اور
اگر دیکھے کہ اس کے پاس سور کے بال یا چمڑا یا ہڈی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال
حرام پائے گا۔
|
Comments
Post a Comment