بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اسکی رویت منتظیم امور اور ہر کام میں پیش پیش ہونے والے حیوانات اور اموال کی تدبیر کے ذریعے لوگوں کے امور کو درست کرنے والے پولیس افسر پر بھی دلالت کرتی ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
بغال ( خچر والا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Baghal, Khachar wala dekhny ki tabeer
خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Mule, Baghal, Khachar Dekhny ki tabeer
خچر( بغل ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
بغل/خچر دیکھنا سفر اور ولد زنا احمق آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ اس کا باپ ماں کی غیر جنس سے ہوتا ہے۔ (۱) کسی نے دیکھا کہ وہ سفید پیشانی اور سفید پاؤں والا خچر پر سوار ہو کر قبلہ کی طرف چلا ہے تو یہ صاحب خواب کے حج کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر قبلہ کے علاوہ کسی دوسرے سمت کو چلا تو یہ شرف کے ساتھ سفر کرنے کی دلیل ہے۔ (۲) خچر پر ا ستارہ ہے۔ اور الرو سواری طول عمر اور بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔ (۳) زین اور اس کے متعلقات سمیت خچر دیکھنا ۔ خوبصورت اور ادیبہ عورت کی علامت ہے اور اس کو مذکورہ اشیاء سے خالی دیکھنا فائدہ مند سفر کی دلیل ہے۔ (۴) خواب دیکھا گو یا کسی دوسرے کے خچر پر سوار ہے تو اشارہ ہے کہ صاحب خواب مالک خچر کی بیوی سے غلط کاری کریگا ۔ (۵) خچر پر الٹا بیٹھنا زنا کی علامت اور ایسا ہو کر سفر کر رہا ہے تو یہ قطع وہم کی دلیل ہے ۔ (۶) کسی نے خچر دیکھا مگر اس پر سواری دشوار ہوئی تو اپنے سے کمتر کی طرف سے سازش میں مبتلا ہونے کی دلیل اور مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ ( ۷ ) کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خچروں کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ بہت سے غلاموں کا مالک بنے گا ۔ (۸) کسی نے خواب میں خود کو نچر پر سوار ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شدید مخالف اور مکار دشمن پر کامیابی حاصل کر یگا ۔ (۹) یہی خواب عورت دیکھے تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔ (۱۰) کسی نے خواب میں بچہ جننے والی خچرنی کا مالک ہوا تو یہ مال کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر بچہ جن نے تو مال کی زیادتی یقینی ہو جاتی ہے۔ (۱۱) خچر پر لدے ہوئے بوجھ کے اوپر بیٹھنا را کب کے لئے بہتری کی علامت ہے ۔ (۱۲) نامعلوم و بے مالک خچر کمینے خبیث اور ذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے ۔ (۱۳) کالے رنگ کے بغل پر سوار ہونا بانجھ مالدار عورت کی علامت ہے ۔ (۱۴) اگر خواب میں خچر کو کسی انسان سے منازعت کرتے ہوئے دیکھے تو یہ نشانی ہے کہ صاحب منازعت ولد الزنا ہے ۔ (۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ خچر بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی معیشت سفر پر چلے گی ۔ (۱۲) خچر سے گرنا مرتبہ سے گرنے کی دلیل ہے۔ (۱۷) خواب میں خچرنی کا دودھ پینا بقدر شرب لبن غم واندوہ پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خچر کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی کی جاتی ہے۔ غلام انتہائی محنتی منتفع النسل ، عزت و شرف قید و بند كثير النفع اسفار ۔ (۱۹) حضور ﷺ کی خچر کو دیکھنا صاحب امر کے عہد کی تجدید رزق میں برکت رفعت و عزت کے حصول لوگوں کے اس سے مشفع ہونے کے لئے قریب ہونے وغیرہ کی دلیل ہے۔ |
خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Khargosh, Alarnb, Khargoor, Goorkhar, Rabit dekhny ki tabeer
خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
گور خر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اُس کے پاس گور خر ہے دلیل ہے کہ اُس کو غنیمت ملے گی اور اگر دیکھے کہ گور خر بیٹھا ہوا ہے اور اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ وہ نافرمان اور گنہگار ہو گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اُس کو پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کاشکار کیا تو گور خیر خیر و منفعت پر دلیل ہے کہ اور اگر دیکھے کہ دو گور خر آپس میں لڑتے ہیں دلیل ہے کہ دو تابکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ گور خر کو گھر میں لایا ہے دلیل ہے کہ بد کار آدمی کو گھر میں لائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کو دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے فرمان حق تعالیٰ ہے أُولَئِكَ كَالَا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ( وہ لوگ چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں) اور اگر دیکھے کہ گور خر کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر پر بیٹھا اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گور خر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اندازہ مال پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کا چمڑا اور گوشت دیکھنا مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ گور خر کا مغز پایا ہے دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا اور اُس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے خیر اور منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا۔ مرا ہے یا اُس نے مار ڈالا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت ہلاک ہوگی یا اُس کو عیال کی طرف سے زحمت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے خرگوش کی گردن پیچھے کو مروڑ ڈالی جیسے کہ اس کا گلا گھونٹ دیا دلیل ہے کہ اپنی عورت کے ساتھ دوسری طرف سے جماع کرے گا۔ الارنب (خرگوش) (۱) خواب میں خرگوش دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ جس نے خواب میں خرگوش پکڑا تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے ۔ (۲) خواب میں خرگوش ذبح کرنا بیوی کے باقی نہ رہنے کی دلیل ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کی رائے یہ ہے کہ خرگوش بزدل مرد پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) اور بعض کہتے ہیں کہ خرگوش کی تعبیر بری عورت ہے کہ خواب میں جیسا خرگوش دیکھے اس سے اس جیسی عورت مراد ہوگی ۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ خرگوش کا گوشت یا اس کی کھال میں سے کچھ لیا تو کسی عورت سے کچھ ملنے کی نشانی ہے ۔ (۶) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کو خر گوش مل گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو عورت مل جائے گی ۔ (۷) کسی نے خرگوش کا بچہ حاصل کیا تو اس کو مصیبت، غم اور تکلیف پہنچے گی۔ |
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔ |
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آکر بلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور اُن کی آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو دے ۔ آگے: واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَابَ وَالْحَمْدُ لِلهِ أَوَّلَا وَ آخِرًا وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجَمْ |
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Baby Deer, Hiran ka bacha dekhny ki tabeer
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔ (۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیر کثیر حاصل ہو گی۔ (۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی تمام چیزوں میں اس کی نافرمانی کرتی ہے۔ (۹) خواب میں اگر ہرن کا مالک ہوا بیداری میں حلال مال کا مالک ہو گا یا پھر آزاد شریفہ عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ |
خواب میں ہرنی دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Hirni, Deer dekhny ki tabeer
خواب میں ہرنی دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں اس کو دیکھنے کی دلالت عربی نژاد خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔ (۲) خواب دیکھا کہ شکار کے ذریعہ ہرنی کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی باندی یالڑکی کے ساتھ سازش کرے گا یا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب میں برنی کو پتھر مارنا کسی لڑکی کے ساتھ جماع کرنے یا عورت کو طلاق دینے اور مارنے کے معاملے میں غلطی کرنے کی علامت ہے۔ (۴) شکار کی غرض سے برنی کو مارنا مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) تیر سے اس کو مارنا کسی لڑکی پر تہمت لگانے کی دلیل ہے۔ (۶) اس طرح اس کو ذبح کرنا اور اس سے خون بہنا کسی لڑکی کی بکارت کو چاک کرنے کی دلیل ہے۔ (۷) خواب دیکھا کہ وہ برنی بن گیا تو تعبیر ہے کہ دنیا کے مزے چکھے گا۔ (۸) اگر دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑ لیا ہے تو تعبیر ہے کہ خیر کثیر پائے گا اور ہرن پکڑنا بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) ہرنی کا خواب میں گھر کے اندر داخل ہونا بچے کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۰) خواب میں ہرنی کی کھال اتارنا کسی عربی عورت سے زنا کرنے کی علامت ہے۔ (۱۱) خواب دیکھا کہ ہرن کا بچہ اس پر حملہ آور ہوا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی ہر معاملے میں اس کی نافرمانی کرے گی۔ (۱۲) خواب میں ہرن کے نشانات قدم پر بھاگنا قوت ملنے کی علامت ہے۔ (۱۳) خواب میں ہرن بن جانا جانی و مالی زیادتی کی دلیل ہے۔ (۱۴) خواب میں ہرن کا مالک بننا مال حلال کے مالک بننے، ایک شریفہ معزز عورت سے نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۵) خواب میں ہرنی کے ساتھ نکاح کرنا کسی عورت کے ساتھ زبردستی زنا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۶) ہرن کا گوشت کھانا کسی خوبصورت کی طرف سے مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۷) خواب میں ہرنی کا بچہ پانا خوبصورت عورت کے بطن سے بیٹا پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۸) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں ہے ہرن بننا مسلمانوں کی جماعت سے نکلنے کی علامت ہے۔ (۱۹) خواب دیکھا کہ اس نے ہرن کو مار دیا یا خود اس کے ہاتھوں مر گیا تو دلیل ہے اس کو عورت کی طرف سے غم و تکلیف پہنچے گی۔ خواب میں ہرنی کا حصول کبھی کبھار موٹی ہرنیاں امیری کمزور ہرنیاں فقیری کی علامت ہیں۔ (۱) عموماً ہرنی سے مراد تر وتازگی اور خیریت ہے، خواب میں ہرنی ملنا وسعت رزق تر و تازگی اور خیریت کی دلیل ہے۔ (۲) اگر عورت خواب میں ہرنی کو اپنے گھر میں آتے دیکھے تو اس کے گھر میں ایک سال فقر گھسا رہے گا۔ (۳) ہرنی سے مراد ذلیل عاجز اور نکمی عورت ہے۔ |
خواب میں وطواط, خفاش, چمگادڑ کی تعبیر - Khwab main Chamkadar, Chamgadar, Bat dekhny ki tabeer
خواب وطواط, خفاش, چمگادڑ کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں اس کی رویت نابینا ہونے یا دین کے لحاظ
سے گمراہی میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت ولد اور ولد الزنا
پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ اس کی خلقت مٹی سے ہے اور وہ بھی اپنے بچے کو انسان کی
طرح دودھ پلاتا ہے۔ (۲) کبھی اس کو دیکھنا برے کام کر کے خود کو چھپانے
پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی رویت نعمتوں کے زائل ہونے اور اپنے می اس کو
برے کرکے خود کو پر کرتا ہے اور رویت کے اور مالوف چیزوں سے دور ہونے کی علامت
ہوتی ہے۔ اور کبھی خواب میں اس کو دیکھنا سنتوں کو قائم کرنے اور محبتوں کو ظاہر
کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے بارے میں باقی تعبیریں باب الخاء خطاف“ کے تحت گذر
چکی ہیں ۔ (۳) چمگادڑ عبادت گزار شخص کی علامت ہے کبھی چمگادڑ
قوت اور خوف کے دور ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) رسی فروش کے لئے اسکی تعبیر اچھی ہے اور مسافر کے لئے اسے دیکھنا کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ (۵) کبھی اسکی دلالت گھر کے ویران اسے دیکھنا کوئی اچھا کون ہیں ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۶) بعض اہل تعبیر کی رائے کے مطابق چمگاڈر عبادت میں سحر کرنے والی عورت کی علامت ہے۔ ہونے کبھی اہل کی ڈر ۔ (۷)
کبھی اسکی دلالت ظالم
قسم کے حرمان والے آدمی پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں مور دیکھنا - Khab main Peacook, Moor Dekhny ki tabeer
خواب میں مور دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۲) مور کا جمال اس عورت کا
رنگ اور اس کے مال پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) اس کا ذبح کرنا عورت کی
موت اور اس کو کھانا میراث حاصل ہونے کی علامت ہے۔ مور کی تعبیر عجمی بادشاہ بھی (۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ
مور سے دوستی کر رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ عجمی بادشاہوں سے دوستی کرے گا، روشن
ومسکراتے چہروں پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بعض حضرات نے مور دیکھنے کی تعبیر غیر
مسلم عجمی عورت بتلائی ہے۔ (۵) جس شخص نے دیکھا کہ اسے
مور ملا ہے یا وہ مور کا مالک بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عجمی بادشاہ سے
سلطنت حاصل کرے گا۔ (۶) مور اور کبوتر کو اکٹھا
کرنے والا مرد وعورتوں کا قائد ہونا (۷) جو شخص مورتی کا مالک
ہوا تو دلیل ہے کہ اسے مال و اولاد ملے گی، مور عجب خود پسندی اور جمال پر بھی
دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ چغلی غرور، جھوٹ، دشمنوں کی طرف میلان نعمتوں کے
زوال نعمتوں سے نکل کر بدبختی کی زندگی پر کشادگی سے تنگی پر زیورات، نئے کپڑوں،
تاج خوبصورت عورتوں، سیاه و سفید اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ
مور کا گوشت کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیوی کی موت واقع ہو گی اور وہ اس کی
میراث پائے گا اور بعض حضرات نے فرمایا کہ وہ کسی عجمی عورت سے مال حاصل کرے گا۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ اسے
کسی مور کا پر ملا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے یا کسی عورت کے سبب سے مال
پائے گا۔ (۱۰) اور جس شخص کو مور کا بچہ ملا تو دلیل ہے کہ وہ
اس عورت کی اولاد سے مال پائے گا اور بعض حضرات نے جواب مذکور کی تعبیر یہ بیان
فرمائی ہے کہ اس کے ہاں اولا د ہو گی۔ |
خواب میں لقلق ( ایک پرندہ ہے) دیکھنا - Khwab main Laqlaq, Stork Dekhna
لقلق ( ایک پرندہ ہے) |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق یا حسب و نسب آزاد اور عاقبت اندیش مرد
ہے اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کی
مذکورہ بالا صفت کے آدمی سے صحبت ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے دلیل ہے بڑا دشمن اس
کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے
کہ ایسا کام کرے گا جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت
حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ کوئی
سردار اس کے گھر میں آئے گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے
کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا
ہے دلیل ہے کہ اس قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے (۱) مرد دهقان (۲) بادشاه ضعیف (۳) پاسبان (۴) مسافر اور درویش |
خواب میں شغال، گیڈر، ابن اولی دیکھنا - Khwab main Jackle, Gedar dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
شغال، گیڈر، ابن اولی |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
اگر دیکھے کہ گیڈر کی طلب میں پھرتا ہے اور حیران ہے اور پکڑ نہیں سکتا ہے دلیل
ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گیڈر
اس کے ساتھ کھیلتا ہے دلیل ہے کہ کسی عورت پر عاشق ہو گا اور اگر دیکھے کہ گیڈر
کا گوشت کھاتا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا اگر قرض دار ہے تو اس
کا قرض ادا ہو گا اور گیڈر کے بال اور چمڑا اور ہڈی سب کچھ خواب میں مال ہے۔
(۱) اس کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جو لوگوں
کو ان کا حق دینے سے روکتا ہے ۔ (۲) اور کبھی اس کی دلالت شر اور ا جھگڑے پر اصرار کرنے والے شخص پر ہوتی ہے ۔ (۳) اور کبھی اس کی تعبیر
لہو لعب کے اجتماع پر اور کبھی الفت پر بھی ہوتی ہے۔ |