خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer
|
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آکر بلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور اُن کی آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو دے ۔ آگے: واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَابَ وَالْحَمْدُ لِلهِ أَوَّلَا وَ آخِرًا وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجَمْ |

Comments
Post a Comment