Posts

Showing posts from January, 2025

خواب میں آم دیکھنا - Khawab main Aam Dekhna

Image
خـوابــوں کـی ســر زمین آم خواب میں آم دیکھنا فرزند پیداہونے اورخوشی حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ آم کھاتے دیکھنا. روزگار میں ترقی ہوگی،غیر سے مدد ملے گی اور پریشانی دور ہو گی۔ آم کا درخت دیکھے تو مالدار ہو گا،نعمت ہاتھ آئے گی، اولاد زیادہ ہو گی، سفر اختیار کرےگا۔ آم کا درخت سوکھا دیکھتاہے تو باعث پریشانی ہو تمام امیدوں پر پانی پھر جائے۔

اچھا خواب نعمت خدا وندی - Good Dreams

Image
  خـوابــوں کـی ســر زمین   اچھا خواب نعمت خدا وندی   حضورﷺ نے ارشاد فرمایا " بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب صحیح بخاری عن ابي هریره بخاری و مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاء کرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔   خواب کی اقسام امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ 1- مبشرات خداوندی- 2 تخويف شيطان شیطان کے زیر اثر - 3- حديث نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس -   اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابل تعبیر اور در خور اعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔ علم تعبیر ...