اچھا خواب نعمت خدا وندی - Good Dreams

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

اچھا خواب نعمت خدا وندی

 

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا " بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب

صحیح بخاری عن ابي هریره بخاری و مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاء کرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

 

خواب کی اقسام

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

1- مبشرات خداوندی-

2 تخويف شيطان شیطان کے زیر اثر -

3- حديث نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس -

 

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابل تعبیر اور در خور اعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔


علم تعبیر کے چھ مشہور امام

 

علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے


1 حضرت دانیال علیہ اسلام

 2 حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

3 حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ

4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ

5 حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ

6 حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ


تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

 

1. علم تفسير

2. علم ضرب الامثال

3. علم حدیث

4. اشعار عرب

5 علم اشتقاق (صرف)

6. نوادر

7. علم الغات

8. علم لفظ متد آوله

 

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں-


Comments