برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی اور وزاراء ہیں، اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اُس کا کام با حشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا، اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اُس اسکا کا کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی، اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اُس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور اور تو حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہو گی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اُس کو پورا کرے گا اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور لوگ اُس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غریب سادہ دل نیک رائے مہربان اور کم سخن سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Brooj, Astrology Signs Dekhny ki tabeer
خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Candel, Shama, Moombati dekhny ki tabeer
خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس روشن شمع ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کر کے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے اور تمام گھر اس سے روشن ہے دلیل ہے کہ اس سال میں اس پر ہے اور اس سے نعمت فراخ ہو گی اور اُس کی تجارت جاری ہوگی اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اُس کی عورت با جمال اور خوب صورت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کر کے کے دی ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ کہ عزت اور اور دولت پائے پائے گا اور اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے دلیل ہے کہ بڑوں کی اصل سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اُس کے ہاتھ پر رکھی ہے اور اچانک گل ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ روشن شمع اُس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اُس کو بجھا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس پر کوئی شخص حسد کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی کم ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے دلیل ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اُس کے لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصف ہو گا اور قاضی منصف اور زاہد دانشمند ہے اور اس شہر میں بہت خوشی ہوگی اور اگر مسجد میں بہت سی شمعیں دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرحسے مشغول ہوں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے۔ (۱) بادشاہ (۲) قاضی (۳) فرزند (۴) دلین (۵) حکومت (۶) سرداری (۷) سرائے (۸) شادی (۹) توانگری (۱۰) علم (۱۳) کنیز (۱۳) عورت (۱۴) دیکھنے والے پر دلیل ہے۔ |
خواب میں باغ دیدن (باغ دیکھنا) - Khwab main BAGH (Garden) dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
|
باغ دیدن (باغ دیکھنا) / بستان
|
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کی عورت طالب جماع ہے۔
خواب میں باغ کی تعبیر استغفار سے اور استغفار کی باغ سے کی جاتی ہے ۔ (1)
کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے باغ کو پانی دے رہا ہے تو
تعبیر ہے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس جائیگا ۔ |
خواب میں آب (پانی) دیکھنا - Khwab men Aab (Pani) dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
آب (پانی) |
تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے۔ فرمان حق
تعالیٰ ہے: |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا
پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے اور اگر صاف اور خوش گوار
پانی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر
گندلا یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ
دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہوگا اور
بعض کہتے ہیں کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزرگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا
اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اور خوف اور
دہشت پہنچے گی ۔ |
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے
کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ۔ ہا ہے اور اس کو خبر نہیں
ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پانی
میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہوگا اور اگر پانی پیالے میں
اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہوگا اور اگر کانچ کے پیالے میں
اپنی عورت کو پانی دیا ( اور کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے
ہیں اور پانی جو کا نچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو
ماں کے پیٹ میں ہے ) اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے۔ تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر
پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرے گا اور عورت بیچ رہے گی۔ اور
اگر دیکھا کہ بے وجہ لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں
لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا۔ اور اگر خواب میں
دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ
غمگین اور متفکر ہوگا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے
تو دلیل ہے کہ عیش اور عشرت سے زندگی گزارے گا۔ لیکن ایسا کام کرے گا کہ بلا اور
فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑ ا تھوڑا کر کے لوگوں کو بخشے گا اورخیرات میں
خرچ کرے گا۔ |
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی
ہو گی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو
سلامتی کی عافیت حاصل ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وقبل يا ارض ابلعي ماء ك ويا
سماء اقلعي و غيض الماء۔ (اور کہا گیا کہ اے زمین! اپنے پانی کو نگل جا اور اے
آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر
چڑھا جاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سال اس ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ |
اگر دیکھے کہ اس گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے
کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو
پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ |
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ
اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی
دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر
دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا جسم مضبوط ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی
سخت کام میں مشغول ہو گا اور اس کا قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول
ہوگا اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور توکل بر
خدا اور استقامت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے، عورت یا
گولی ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ
اس سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے
نقصان پانے کی دلیل ہے۔ |
حضرت جعفر صادق
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ |
یا درکھو کہ تعبیر باران
حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمہ ۔ آب چاہ اور آب جوئے حرف ج میں بیان کریں
گے اور آب دریا حرف دمیں اور آب رود حرف رمیں اور آب کاریز حرف ک میں ۔ اسی
ترتیب پر دوسرے خوابوں کو ہر ایک چیز کی ترتیب پر اس کی جگہ پر ذکر کریں گے۔ |
باران (بارش) - Baran (Barish)
خـوابــوں کـی ســر زمین |
باران (بارش) |
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بارش
میں حق تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر رحمت اور برکت ہے۔ جب عام بارش ہو اور سب جگہ
پہنچے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وهو الذي ينزل الغيث من بعد ما قنطوا وينشر رحمتہ ۔
(اس کی ذات پاک ہے جو ناامیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا
ہے )۔ |
اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خاص کر
جب لوگ بارش کو چاہیں تو نہایت نیک ہے۔ لیکن اگر خاص سخت بارش صرف اپنے کوچہ میں
دیکھے کہ اس کے سوا اور کہیں نہیں برسی ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی
دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تو اہل موضع پر خیر اور
برکت کی دلیل ہے۔ |
اور اگر دیکھے کہ اول سال یا اول ماہ بارش برسی
ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اور اس ماہ میں فراخی نعمت زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ
بارش سخت اور سیاہ ہے تو دلیل بیماری پر ہے کہ اس میں ہلاک ہو گا۔ |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر برسی ہے تو دلیل ہے کہ ان دنوں میں رنج و بلا کا شکر آئے گا۔ |
اور اگر دیکھے کہ آب باراں سے مسح کرتا ہے تو اس
امر کی دلیل ہے کہ خوف و غم سے امن میں رہے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بارش
اس کے سر برستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا اور خیر و نفع کے ساتھ واپس
آئے گا۔ |
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بارش لوگوں
کے سروں پر طوفان کی طرح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدا
نخواستہ ناگہانی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطرے سے آواز آتی
ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور عزت کی آواز زیادہ ہوگی۔ |
اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ صبح کرتا
ہے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت
بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہریں جاری ہوگئی ہیں اور اس کو نقصان نہیں پہنچا
ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بختی کرے گا اور صاحب خواب اس کے شرست سے محفوظ رہے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ان نہروں سے گزرنہیں ہو سکتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی شرارت
کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔ |
اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طرح آتی
ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کا عذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہوگی۔ |
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بارش کی جگہ شہد کو برستا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور غنیمت اس ملک میں بہت ہو گی اور جو چیز کہ آسمان سے برستی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس سے ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی پیتا ہے تو اور وہ پانی صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور راحت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی سیاہ اور بے مزہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بیماری اور رنج اٹھائے گا۔ |
Khawab men REHAN / NIAZBO dekhna kesa - خواب میں ریحان(نیازبو) دیکھنا
ریحان(نیازبو)
· حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر ریحان کو اپنی جگہ پر دیکھے دلیل ہے
کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا۔
·
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرہ دیکھے
تو دلیل ہے کہ صاحب خواب بہت سے نیک کام کرے گا اور نیک کام کی توفیق پائے گا۔
·
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحان بیچنے والا نہایت
نیک ہے۔
·
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریحان
کو دیکھنا سات وجہ پر ہے۔
(۱) عورت (۲) کنیز (۳) دوست (۴) فرزند
(۵) نیک بات (۶) مجلس علم (۷) نیک کام
اور اگر دیکھے
کہ اُس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔
اچھا خواب نعمت خدا وندی - Good Dreams
خـوابــوں کـی ســر زمین |
اچھا خواب نعمت خدا وندی
|
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
" بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول الله بشارتوں سے کیا
مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب صحیح بخاری عن ابي هریره
بخاری و مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت
کا چھیاسواں حصہ ہے ۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب
رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاء کرام کی
آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔ خواب کی اقسام امام محمد بن سیرین
ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ 1- مبشرات خداوندی- 2 تخويف شيطان شیطان کے
زیر اثر - 3- حديث نفس یعنی ذہنی
اور دماغی خیلات کا عکس - اس تقسیم سے ظاہر ہوتا
ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابل تعبیر اور در خور اعتناء نہیں ہوتے تعبیر
اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام
پر مبنی ہوں۔ علم تعبیر کے چھ مشہور
امام علم تعبیر میں درج ذیل
چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے 1 حضرت دانیال علیہ اسلام 3 حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ 4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ 5 حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ 6 حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ تعبیر بیان کرنے کیلئے
ضروری علوم 1. علم تفسير 2. علم ضرب الامثال 3. علم حدیث 4. اشعار عرب 5 علم اشتقاق (صرف) 6. نوادر 7. علم الغات 8. علم لفظ متد آوله چنانچہ ایسے علماء ہے
تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں- |