شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں کا نشا دیکھنا مکر وفریب کی دلیل ہے۔ نیز یہی تعبیر دوسرے آلات شکار کو خواب میں دیکھنے کی ہے۔ اور تعبیری نقطہ نگاہ سے افضل یہ ہے کہ انسان خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کانٹا پکڑا ہوا ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Shass, Machli Pakrny ka kanta, Fishing Hook dekhny ki tabeer
خواب میں شیرینیاں (مٹھائیاں) دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Sherenian, Mithayiyan, Sweets dekhny ki tabeer
خواب میں شیرینیاں (مٹھائیاں) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیرینی شادی اور خوشی اور حلال کی روزی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شیرینی دی ہے دلیل ہے کہ اس سے روزی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے شیرینی کھائی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیرینی خوب صورت کنیز ہے اور اگر دیکھے کہ شیرینی سفید ہے دلیل ہے کہ پار سا ہو گا اور اگر شیرینی سرخ ہے دلیل ہے کہ بد مست اور عیش پسند ہو گا اور اگر زرد ہے تو بیمار صفت کنیز پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیرینی چار وجہ پر ہے (۱) منفعت (۲) مال حلال (۳) علم و ادب اور دانائی و حکمت (۴) خوب رو کنیز |
خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Candel, Shama, Moombati dekhny ki tabeer
خواب میں شمع، موم بتی دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس روشن شمع ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کر کے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے اور تمام گھر اس سے روشن ہے دلیل ہے کہ اس سال میں اس پر ہے اور اس سے نعمت فراخ ہو گی اور اُس کی تجارت جاری ہوگی اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اُس کی عورت با جمال اور خوب صورت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کر کے کے دی ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ کہ عزت اور اور دولت پائے پائے گا اور اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے دلیل ہے کہ بڑوں کی اصل سے عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اُس کے ہاتھ پر رکھی ہے اور اچانک گل ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ روشن شمع اُس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اُس کو بجھا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس پر کوئی شخص حسد کرے گا اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی کم ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے دلیل ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اُس کے لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصف ہو گا اور قاضی منصف اور زاہد دانشمند ہے اور اس شہر میں بہت خوشی ہوگی اور اگر مسجد میں بہت سی شمعیں دیکھے دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرحسے مشغول ہوں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے۔ (۱) بادشاہ (۲) قاضی (۳) فرزند (۴) دلین (۵) حکومت (۶) سرداری (۷) سرائے (۸) شادی (۹) توانگری (۱۰) علم (۱۳) کنیز (۱۳) عورت (۱۴) دیکھنے والے پر دلیل ہے۔ |
خواب میں نحل (شہد کی مکھی) کی تعبیر ۔ Khwab main Bee, Nahal, Shehad ki makhi dekhny ki tabeer
خواب میں نحل (شہد کی مکھی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں خطرے کے ساتھ شہد حاصل کرنا امیری اور خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) خواب میں شہد کی مکھیوں کا چھتہ دیکھنا اور اس سے شہد نکالنا حلال مال نصیب ہونے کی بشارت ہے۔ (۳) چھتے سے سارا شہد نکالنا اور چھتے میں کچھ بھی باقی نہ بچانا کسی قوم پر ظلم کرنے کی علامت ہے۔ (۴) اگر صاحب خواب حکمران ہو اور کچھ شہد اس چھتے میں باقی رکھا ہے تو یہ عدل سے کام لینے کی دلیل ہے۔ (۵) خواب دیکھا کہ اس کے سر پر شہد کی مکھیاں گر رہی ہیں تو ریاست ملنے کی بشارت ہے۔ (۶) اگر کوئی بادشاہ یہ خواب دیکھے تو مزید ملک ملنے کی بشارت ہے۔ (۷) اسی طرح ہاتھ میں شہد کی مکھی اتر نازمینداروں کے لئے خوشی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۸) فوجی وغیرہ کے لئے دلیل خصومت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت فوج اور فوجی پر بھی ہوتی ہے۔ اس لئے کہ شہد کی مکھی فوجی کی طرح اپنے آمر کی تابعداری کرتی ہے۔ (۹) شہد کی مکھی مار ڈالنا دشمن پر غالب آنے کئی دلیل ہے۔ (۱۰) زمینداروں کے لئے اس کی تعبیر میں کوئی خیر نہیں ہے۔ اس لئے کہ اس کا رزق اور معاش اسی سے ہے کبھی شہد کی مکھی کی دلالت علماء مصنفین ، تکلیف دہ کمائی وغیرہ پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت اپنے دوستوں کے لئے کثیر نفع والا خوب کمائی کرنے والا با برکت شخص پر بھی ہوتی ہے۔ (۱۱) اگر بادشاہ شہد کی مکھی کی جگہ کو پکڑے تو یہ کثیر المنفعت آباد شہر حلال آمدنی ماہر ہوشیار مالدار قوم گنوانے کی دلیل ہے۔ (۱۲) خواب میں شہد کے چھتے میں داخل ہونا بیداری میں چھتے سے فائدہ حاصل کرنے اور اس کے ذریعے سے کامیاب ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۳) خواب میں دیکھا کہ شہد کی مکھیاں جمع ہو کر اس کو ڈس رہی ہیں تو دلیل ہے کہ کوئی قوم آپس میں تعاون کر کے اس کو نقصان پہنچا ئیں گی ۔ (۱۴) اگر مکھیوں کو مارا تو دلیل ہے وہ قوم اس کو نکالے گی ۔ (۱۵) خواب دیکھا گویا شہد کی مکھیاں کسی شہر کی طرف کوچ کر رہی ہیں تو دلیل ہے۔ اس شہر پر ایسی فوج حملہ آور ہوگی جن میں کوئی بھلائی نہیں ہوگی ۔ (۱۶) کبھی اس کی دلالت گرمی کی وجہ سے چلنے اور کبھی شہد کی وجہ سے مرض میں مبتلا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی شہد کی مکھی کی رویت ریاست اور منفعت ملنے کی دلیل ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت دیہاتیوں اور کبھی اسلامی لشکر پر بھی ہوتی ہے جس طرح ٹڈیوں کی دلالت کفار کی فوج یا خوارج پر ہوتی ہے۔ بھڑوں اور بھی ہے منڈیوں کی دلالت بھی فوج پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں شاخ، ٹہنی دیکھنا - Khwab main Tree Branch, Branch, Tehni, Shakh dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
شاخ، ٹہنی
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب خواب کے بھائیوں اور فرزندوں اور خویشوں پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخیں بہت اور گھنی
ہیں دلیل ہے کہ اس کے خویش اور اہل بیت بہت ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو
تاویل بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے درخت سے شاخ کاٹی ہے دلیل ہے کہ اپنے
اہل بیت سے کسی کو جدا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کے درخت کی شاخ خشک ہو گئی
ہے دلیل ہے کہ اُس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ درخت اور اگر
دیکھے کہ اس کے درخت کی شاخ دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دوسروں کی طرف رجوع کرے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اُس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا
کسی نے اس کو دی ہے پائی یا دلیل ہے کہ اُس کے ہاں فرزند آئے گا اور اگر دیکھے
کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر فرزند کا مال کھائے گا۔ |
خواب میں شاعر دیکھنا - Kwab main Poet , Shair dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
شاعر
|
(۱) خواب میں شاعر دیکھنا دلیل ہے عام طور پر کلام میں خلط ملط کرنے امر بالمنکر، نہی عن المعروف کی ۔ نیز یہ شخص جھوٹا دعوی ۔ یہ کرے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر زنا' شراب نوشی اور مال میں تاوان ہوتی ہے۔ (۲) اگر صاحب خواب نے خواب ہی میں شعر سن کر یاد کر لیا تو دیکھا جائے کہ وہ شعر کیسا ہے؟ اگر حکمت توحید یا نبی کریم ﷺ کی مدح پر مشتمل ہے تو علم ہدایت اور منصب جلیل حاصل ہوگا۔ یہی تعبیر اس صورت میں ہے جب رائی خواب میں شاعر بن گیا۔ (۳) خواب میں شاعر دیکھنا ایسے گمراہ شخص کی دلیل ہے جو ایسی باتیں کہتا ہے جن پر خود اس کا عمل نہیں ۔ |