وعل ( پہاڑی بکرا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت کسی خارجی آدمی پر ہوتی ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کو کسی پہاڑ پر پہاڑی بکرا مینڈ حا مل گیا تو یہ کسی مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ پہاڑ کی تعبیر سخت بادشاہ ہے۔ اور وحشی جانوروں کا شکار کرنے کی تعبیر غنیمت ہے۔ (۲) کبھی پہاڑ پر پہاڑی بکرا دیکھنا بادشاہ کے متصل شخص پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔ اور کبھی پہاڑی بکر املنا کسی نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور پہاڑی بکرے کا گوشت تناول کر ناسخت مضبوط قسم کے بادشاہ سے مال ملنے کی دلیل ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
وعل ( پہاڑی بکرا) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ The Silent Message of the Mountain Goat, Wael, Pahari Bakra in Dreams
وزیر خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab mian Wazeer, Wazir, Minister ko dekhny ki tabeer
وزیر خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس دریر کا کام نیک ہو گیا اور اس کی دولت زیادہ ہوگی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے، اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اورنعمت اور رزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہوگی اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے، اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ ایک یہ کہ اگر دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب کی آنکھ ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ وہ دجلہ یا فرات ہوا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پا اس کی کمر پر باندھا ہے۔ چوتھے یہ ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں۔ وزیر (۱) خواب میں وزیر کو دیکھنا بھی عزت وقوت اور نفاذ حکم پر اور کبھی اقتدار والوں سے اپنی ضروریات پوری کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ وزیر بنا تو دلیل ہے وہ اپنے ماتحتوں پر حکم چلائے گا اور اس کو عزت و رفعت اور حکومت ملیگی اور گمراہی کے بعد ہدایت پائے گا اور اس کی توبہ قبول ہوگی ۔ (۳) اگر صاحب خواب صفات مذکورہ کا حامل نہ ہو تو وہ اپنے اقارب اور قوم والوں سے تکلیف پایگا اور گناہوں کا بوجھ اپنے سر لیگا اور اگر وزارت کا خواہشمند ہو تو اس پر کامیابی نہیں ہو گی فرمان الہی ہے ﴿كَلَّا لَا وَزَرَ الایۃ ) یا تعبیر ہے والدین میں سے کسی ایک یا استاذ یا شریک کار میں سے کسی ایک یا سربراہ کے ساتھ بد تمیزی کریگا ۔ (۴) خواب میں خود کو حکومت وقت میں وزیر بنتا دیکھنا حکومت کے باقی رہنے حکومت کے مطابق کام کرنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔ |
خواب میں وحش, وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wehash, Wehshi Janwar, Wild Animals Dekhny ki tabeer
خواب میں وحش, وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں اس کی رویت پہاڑی لوگوں، دیہاتیوں اور مسلمان کی جماعت سے جدا بدعت میں مبتلا قوموں کی علامت ہے۔ |
خواب میں ویرانی دیکھنا - Khawab main Verani , Desolation dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
ویرانی
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گھر اور دکان وغیرہ کی ویرانی دین کی گمراہی پر دلیل
ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو اس کی تاویل بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آباد جگہ خراب ہو گئی ہے۔ دلیل ہے
کہ وہاں کے لوگ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس ویرانے کو
آباد کیا ہے تو صاحب خواب کے کام کی درستی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ویرانی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب
خواب کو نفع ہو گا اور اگر ویرانی مخلوق کے فعل سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے - اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسہ ویران کیا ہے تو اس
کے کام کے نقصان پر دلیل ہے۔ |