برج (باره بروج) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Brooj, Astrology Signs Dekhny ki tabeer

برج (باره بروج) 

خواب میں دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی اور وزاراء ہیں، اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اُس کا کام با حشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا، اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اُس اسکا کا کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی، اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اُس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور اور تو حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہو گی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اُس کو پورا کرے گا اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور لوگ اُس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غریب سادہ دل نیک رائے مہربان اور کم سخن سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔


Comments

Popular posts from this blog

جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer

خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer

خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna