Posts

Showing posts with the label پرندہ

خواب میں لقلق ( ایک پرندہ ہے) دیکھنا - Khwab main Laqlaq, Stork Dekhna

Image
لقلق ( ایک پرندہ ہے) خـوابــوں کـی ســر زمین   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق یا حسب و نسب آزاد اور عاقبت اندیش مرد ہے اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کی مذکورہ بالا صفت کے آدمی سے صحبت ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے دلیل ہے بڑا دشمن اس کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کے گھر میں آئے گا اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ اس قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔   حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے ( ۱) مرد دهقان ( ۲) بادشاه ضعیف ( ۳) پاسبان ( ۴) مسافر اور درویش  

خواب میں طوطی, طوطا ,ببغاء دیکھنا - Khwab main Parrot, Tota, Toti Babga dekhna

Image
  خـوابــوں کـی ســر زمین   طوطی , طوطا , ببغا   حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا فرزند یا غلام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ سے طوطا اڑا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا۔   اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لوگ تعجب کریں گے اور مادہ یا مادہ طوطا دو شیزہ لڑکی ہے اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر دلیل ہے یا پارسا غلام ہو گا۔ زمردین رنگ کا طوطا دین   اور اگر دیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے منہ یا مقعد سے طوطا نکلا ہے دلیل ہے کہ اُس کے فرزند ہو گا جو اس کی شان میں بری باتیں کہا کرے گا۔   حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے ( ۱) فرزند اور غلام ( ۲) کنواری لڑکی ( ۳) پارسا شاگرد   ( ۱) طوطا چو پایا فروش، ظالم اور جھوٹے شخص کی علامت ہے ۔ ( ۲) بعض...

خواب مین فاختہ دیکھنا - Khawab main fakhta dekhna

Image
خـوابــوں کـی ســر زمین فاختہ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ ناقص دین اور بد مصر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی. اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے دلیل ہے کہ اس طرح کی بددین عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پڑا ہے دلیل ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے اگر دیکھے کہ فاختہ نے اُس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبار بولی ہے تو بہتر ہے اور اگر تین بار بولی ہے تو نہایت بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کو دونوں اُس کے گھر میں آئے ہیں دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ( ۱) عورت ( ۲) فرزند ( ۳) خادم       فاختہ کی دلالت جھوٹے لڑک...