خواب مین فاختہ دیکھنا - Khawab main fakhta dekhna

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

فاختہ


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ ناقص دین اور بد مصر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی.
اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے دلیل ہے کہ اس طرح کی بددین عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پڑا ہے دلیل ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے اگر دیکھے کہ فاختہ نے اُس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبار بولی ہے تو بہتر ہے اور اگر تین بار بولی ہے تو نہایت بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کو دونوں اُس کے گھر میں آئے ہیں دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے

(۱) عورت (۲) فرزند (۳) خادم   

 

فاختہ کی دلالت جھوٹے لڑکے پر ہوتی ہے۔ بعض حضرات کے نزد یک فاختہ محبت نہ کرنے والی غیر صالح، جھوٹی زبان دراز بکواس کرنے والی اور دین میں ناقص عورت پر دلالت کرتی ہے۔ فاختہ گھر کے مالک پر یا آداب نفسانیہ اور ناز و انداز رکھنے ی والی عورت پر دلالت کرتی ہے۔

Comments