خواب میں صندل (چندن) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس صندل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور شاکریں گے اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس صندل سفید ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے عطا پائے اور جس قدر اُس کے پاس صندل زیادہ ہو گا اسی قدر صاحب خواب زیادہ منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صندل دیکھنا چار وجہ پر ہے (۱) تعریف اور شاباش (۲) خیر و برکت (۳) عزت اور مرتبہ (۴) منفعت |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں صندل (چندن) کی تعبیر ۔ Khwab main Sandal, Chandan dekhny ki tabeer
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Chanbaili, Naseern, Jasmine ka phool dekhny ki tabeer
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہو گی ، اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش ہو گایا اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ |
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر - Khwab main Chatai, Sack, Mat dekhny ki tabeer
خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔ خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔ |
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer
خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔ |
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر - Khwab main Yauz, Leopard, Cheeta dekhny ki tabeer
خواب میں یوز، لیوپرڈ (چیتا) دیکھنےکی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زیعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا، تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے ، اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطبع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہو دیں۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ڈالاتود ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آکر بلند آوازیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو کہ بقدر ان چیتوں اور اُن کی آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہو دے ۔ آگے: واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَابَ وَالْحَمْدُ لِلهِ أَوَّلَا وَ آخِرًا وَالصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجَمْ |
خواب میں المص, چوسنا کی تعبیر - Khwab main Sucking , Sucks, Suck, Chosny ki tabeer
خواب میں المص, چوسنا کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) جو شخص خواب میں دیکھے کہ کوئی انسان اس کو چوستا ہے تو وہ اس سے مال اخذ کرتا ہے۔ (۲) اگر اس کی چھاتی چوستا ہے تو وہ اس کی بیوی سے مال لیتا ہے ۔ (۳) اگر اس نے اس کا ناک چوسا ہے تو اس کے دوست سے مال لے گا۔ (۴) اگر اس کی ران اس نے چوسی ہے تو اس کے خاندان سے مال حاصل کرتا ہے۔ |
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر - Khwab main Cheenk, Sneezing dekhny ki tabeer
خواب میں عطسہ، چھینک کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے اگر
بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہوگی اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد
پوری ہو گی اور اس پر احسان رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں تو خوشی
اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی
مراد مشکل سے پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے دلیل
ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کو چھینک آئی ہے اور رینٹ
ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے اور
اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کو ہے اور کوئی چیز کود کر باہر نکلی ہے کود کر
باہر نکلی ہے دلیل ہے کہ اُس چیز دینے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا
جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے
گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گے۔ |
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر - Khwab main Rice, Chawal, Arz, Branj Dekhny ki tabeer
خواب برنج، ارز، چاول کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد
پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ
بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے اور اگر دیکھے
کہ دہی چاول کھاتا ہے تو اس سے غم واندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) اول مال و دولت (۲) دوم مراد کا حاصل ہونا
(۳)
سوم خیر و منفعت ہے جو
اُس کو پہنچے گی۔ ارز (چاول) خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر محنت و مشقت سے
حاصل شدہ مال سے کی جاتی ہے اور پکا ہوا چاول دیکھنا منافع ملنے کی علامت ہے۔ |
خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer
خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں مقعد یا
پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر بیوی اور مال سے کی جاتی ہے، خواب میں د بر کا بند ہو
نا مر جانے کی علامت ہے۔ (۲) مقعد یا پچھواڑے کی
دلالت ذلیل قسم کے آدمی پر بھی ہوتی ہے اور بعض علمائے تعبیر کی رائے ہے کہ اس کی
دلالت ڈھول بجانے والے پر ہوتی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد بعض محارم ہیں
اور بعض کا خیال ہے کہ اس کی دلالت رازوں کو پوشیدہ رکھنے والے آدمی پر ہوتی ہے۔ (۳) خواب میں کسی مرد کا
مقعد با پچھواڑا دیکھا اگر وہ مرد جوان ہے تو اس سے ادبار ملنے کی علامت ہے، اگر
بوڑھا جان پہچان والا ہے تو وہ اس کو اس عمل میں واقع کرے گا، اگر غیر معروف ہے
تو اسی طرح غیر معروف ادبار ملے کی دلیل ہے۔ (۴) خواب میں مقعد با
پچھواڑے کا قطعی ہونا قطع رحمی کی علامت ہے۔ (۵) حج کا ارادہ کرنے والے
آدمی کا خواب میں اپنی والدہ کا مقعد با پچھواڑا دیکھنا حج کے باطل ہونے پر
دلالت کرتا ہے، اگر حج کا ارادہ نہیں ہے تو یہ خواب معیشت کے ٹھپ ہونے اور
کاروبار کے بند ہو جانے کی دلیل ہے۔ (۶) کبھی کسی انسان کا مقعد
با پچھواڑا دیکھنا کسی ترش چہرہ دیکھنے پر دلالت
کرتا ہے۔ (۷) خواب میں مقعد یا
پچھواڑے سے خون یا پاخانہ نکلنا اس کے بمقدار مال ہاتھ سے نکلنے کی علامت ہے۔ (۸) مقعد یا پچھواڑے سے
پاخانہ نکلنا کسی ضرورت میں مال خرچ کرنے کی دلیل ہے اور غیر مخرج معتاد میں
پاخانہ نکلتا غیر ضرورت میں مال خرچ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) بعض علمائے تعبیر کی
رائے ہے کہ مقعد یا پچھواڑے کی تعبیر بے وقوف آدمی ہے۔ (۱۰) غير معروف عورت کا مقعد
با پچھواڑا دیکھنا صاحب خواب کے دنیا سے پیچھے رہ جانے کی دلیل ہے، بعض اہل تعبیر
کے قول کے مطابق دیر کی دلالت دبر راہب پر ہوتی ہے اور اس میں وطی کرنا گندگی کو
جھاڑو سے دور کرنے کی علامت ہے۔ (۱۱) اپنے مقعد یا پچھواڑے
سے پانی پینا، پچکاری کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) خواب میں مقعد یا
پچھواڑے سے کپڑا نکلنا اہل وعیال سے جدا ہونے کی علامت ہے۔ (۱۳) مقعد با پچھواڑے سے خون
نکلنا اولاد کی اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۴) مقعد با پچھواڑے سے
نکلے ہوئے خون میں آلودہ ہونا مال حرام میں ملوث ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۵) پیٹ یا دیر سے کپڑے کا
ٹکڑا نکلنا ایسی قوم کو جدا کرنے کی علامت ہے جو اس کے عیال کے نفقہ میں سے کھاتی
ہو۔ (۱۶) خواب میں عورت کے مقعد یا
پچھواڑے میں جماع کرنا کسی کام کو غیر طبعی طریقے سے طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۷) کبھی مقعد با پچھواڑے کی
دلالت مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی ہوتی ہے بٹوہ، صندوق مستور بيت المال، دکان، مجلس
و غیره، چنانچه دیر میں حادثہ ہونا مذکورہ چیزوں میں حادثہ ہونے کی طرف اشارہ
ہے۔ (۱۸) کبھی مقعد با پچھواڑے کی
دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے لیٹنے والا کیڑا، شلوار، بیٹھنے کا کپڑا یا
چٹانی، سواری گھوڑے وغیرہ کی زین اور کبھی اس کی دلالت مار پیٹ اور بیماری پر بھی
ہوتی ہے۔ (۱۹) بڑے بڑے کاموں کی طرف
متوجہ ہونے اور ان سے پیچھے بٹنے کی بھی دلیل ہے۔ (۲۰) کبھی مقعد یا پچھواڑے کی
دلالت اپنے ساتھی کی اطاعت اور کبھی اس کی معصیت پر بھی ہوتی ہے۔ (۲۱) گند صاف کرنے والے خادم
پر بھی ہوتا ہے۔ (۲۲) کبھی اس کی تعبیر لوہار
کی بھٹی اور کبھی بگل بجانے والے کے بگل سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی ان سے سرزد
ہونے والے کلام حسن یا کلام قبیح سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔ (۲۳) کبھی مقعد یا پچھواڑے
گھر کی گندگیوں کو دور کرنے والے پرنالے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۲۴) کبھی اس کی دلالت ایسے
گھر پر بھی ہوتی ہے جس میں کوئی رہائش اختیار نہیں کرتا اور ایسی زمین پر بھی
دلالت کرتی ہے جس میں نہ کوئی کاشت کرتا ہے اور نہ ہی اس میں فصل ہوسکتی ہے۔ (۲۵) کبھی مقعد با پچھواڑے کی
تعبیر ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے جس کی شرارت و جہالت کی وجہ سے اس سے دوری اختیار
کی جائے اور اس کی دلالت فسق و فجور اور بدعات کے مقامات پر بھی ہوتی ہے۔ (۲۶) کبھی اس کی تعبیر گندہ
دینی سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی فرحت و مسرت پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ (۲۷) خواب میں مقعد یا
پچھواڑے سے بہت چیزیں نکلنا میدان جنگ سے پیٹ پھیرنے یا اپنی رائے سے پھر جانے کی
علامت ہے۔ (۲۸) کبھی اس خواب سے کام میں
حرج ورکاوٹ پڑ جانے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۲۹) کبھی اس خواب کی تعبیر
اپنی مصلحت کے لئے راستہ کھولنا اور پھر ضرورت کے وقت اس حد تک پہنچنے کا دشوار
ہوتا ہے اور کبھی سفر نہ کر سکنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۳۰) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس کی دیر سے مور نکلا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت بیٹی پیدا ہوگی۔ (۳۱) دیر سے مچھلی نکلنا
بدصورت بچی کی پیدائش کی طرف اشارہ ہے۔ (۳۲) پیٹ میں رہنے والا یا دیگر
قسم کا کیڑا قریبی رشتہ داروں سے جدائی پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۳) سانپ وغیره نکلنا دور
کے مسافر رشتہ دراروں پر دلالت ہے۔ |
خواب میں چیتا (پلنگ) فہد دیکھنا - Khawab main Tiger ya cheeta dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
چیتا (پلنگ) /فہد |
اور اگر خواب میں دیکھے
کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اُس نے لئے ہیں۔ یا کسی نے اور اُس کو دیئے ہیں
تو دلیل ہے کہ اس قدر دشمن و کا مال پائے گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے
کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اُس کو کچھ خیر نہ ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) قوی دشمن (۲) دوم دشمن سے مال پانا (۳) سوم بادشاہ کا خوف خواب میں چیتا دیکھنا
عزت اور رفعت کی دلیل ہے باوجو د غصہ اور جھگڑے کے ۔ خواب میں چیتا دیکھنا ایسے
دشمن کی دلیل ہے جو مذبذب ہوا اور نہ دشمنی کو ظاہر کر سکتا ہو نہ سچائی کو ۔
اور اگر کسی نے اسکے ساتھ لڑائی کی مذکورہ صفات سے متصف انسان کے ساتھ لڑائی کرے
گا۔ اس طرح کسی کے پاس خواب میں چیتا ہو اور اس کے ذریعہ شکار کر رہا ہو تو یہ
رزق اور عزت ہے۔ |