خواب میں بوریا,حصیر, چٹائی کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (۲۳۹) اور خسیس مرد ہے۔ اور بے اصل اور ضعیف ابن سیرین رحمہ اللہ کہ حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس بو ریا ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا تین وجہ پر ہے- اول منفعت دوم نکاح کرنا سوم اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہوتا۔ خواب میں چٹائی دیکھنا خادم یا بادشاہ کی مجلس دیکھنا ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی پر بیٹھا دیکھے تو ایسے مشکل کام میں مبتلاء ہوگا جس کے سبب اسے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ اگر کوئی شخص خود کو چٹائی میں لپٹا دیکھے تو اسے تنگی یا پیشاب میں رکاوٹ پیش آئے گی کبھی چٹائی سے مراد بستر بھی ہوتا ہے۔ |
Comments
Post a Comment