ماہی (مچھلی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مچھلی گرم دریا میں دیکھنا بلا اور سختی ہے اور سرد دریا میں دیکھنا فرحت اور خوشی ہے، اور اگر بہت سی تازہ اور بڑی مچھلیاں دیکھے تو مالِ غنیمت پر دلیل ہے، اور اگر چھوٹی دیکھے تو غم واندوہ پائے گا اور اگر مچھلی کے پیٹ کے درمیان سے مروارید پائے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس یا بادشاہ سے نقصان پہنچے گا اور اگر شور مچھلی کھائے۔ دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گا اور بعض نے بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہے جو طلب علم یا کسی مرد کی صحبت کے لئے ہو گا اور چھوٹی مچھلی کا کھانا جھگڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا اور کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہوتا ہے پایا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال اور خیر و برکت ہوگی یا غلام خریدے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں سے بڑی مچھلی کو پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے اہل سے عورت نہایت مالدار کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت ہے ۔ کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے ہے اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کے دستر خوان پر تھی جو اُن کے لئے آسمان سے اترا تھا۔ فرمانِ حق تعالی ہے۔ رہنا انزل علينا مائده من السماء (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما۔) اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام میں جھوٹی بات کہے گا اور اگر خواب میں مچھلی اس کے عضو تناسل سے نکلے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے منہ سے مچھلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اندو بگین ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا سے مچھلی پکڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے تازہ مچھلی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مچھلیاں بیچتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو اور اس کے لوگوں کو خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ حوض یا نہر میں سے مچھلی پکڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں سے مکر اور حیلے کے ساتھ کوئی چیز لے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کی مچھلیاں اس کے ساتھ باتیں کرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا راز ظاہر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) وزیر (۲) شکر، (۳) کنواری لڑکی (۴) غنیمت (۵) غم و اندوه (۱) ہندو کنیز - |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
ماہی (مچھلی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Mahi, Machli, Fish Dekhnby ki tabeer
شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Shass, Machli Pakrny ka kanta, Fishing Hook dekhny ki tabeer
شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں کا نشا دیکھنا مکر وفریب کی دلیل ہے۔ نیز یہی تعبیر دوسرے آلات شکار کو خواب میں دیکھنے کی ہے۔ اور تعبیری نقطہ نگاہ سے افضل یہ ہے کہ انسان خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کانٹا پکڑا ہوا ہے۔ |
سماک (مچھلی فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر۔ Khwab main Samak, Fish Sale, Machli Farosh krna
سماک (مچھلی فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
جو تلی ہوئی مچھلیاں بیچتا ہے (۱) اس کو خواب میں دیکھنا شر اور جھگڑوں پر اور غم پر سختی کے بعد کشادگی پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اور اس کو بھون کر بیچنے والے کو دیکھنا بلندیوں اور غلاموں کا دلال بنے پر اور ہیرے جواھرات کے بیچنے والے پر اور رزق اور حلال مال پر اور علم اور محنت پر اور دھو کے بازی اور رازوں کو ظاہر کرنے پر دلالت کرتا ہے (۳) اور جس نے مچھلی بیچنے والے سے مچھلی خریدی تو وہ باندی خریدے گا یا کسی باندی اور عورت کی طرف رہنمائی چاہے گا تا کہ اس سے شادی کر سکے۔ |
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Chanbaili, Naseern, Jasmine ka phool dekhny ki tabeer
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہو گی ، اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش ہو گایا اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ |
خواب میں لحس الاصابع (انگلیوں کا چاٹنا، پونچھنا) کی تعبیر ۔ Khwab main Lahs AlaSabe, Unglioun ka chatna, Poonchna, Finger Cleaning, Finger licking dekhny ki tabeer
خواب میں لحس الاصابع (انگلیوں کا چاٹنا، پونچھنا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
خواب میں جس چیز کو چاٹا ہے اس قسم کے رزق کے آسان ہونے کی علامت ہے۔ |
خواب میں موٹا ہونے کی تعبیر - Khwab main Chubby, Fat Moty Insan ko dekhny ki tabeer
خواب میں موٹا ہونے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ موٹا ہے تو اس کا
مال بڑھے گا اور اگر موٹا ہے کے ساتھ اس پر زرد کپڑے ہوں تو وہ بیمار ہو گا اور
پھر بری ہو گا اور کہا گیا کہ جسم کا موٹا ہونا عزت پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا
کہ جسم میں چربی اور طاقت کا ہونا دین اور ایمان میں طاقت کی علامت ہے اور کہا گیا
کہ انتخاب اور غلط شان کی دلیل ہے۔ |
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا - Khwab main Gondha Hua Aata dekhna
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں گوندھا ہوا
آنا کاموں کے ہوتے، راحت کے قریب آنے اور قیدی کے لئے قید سے رہائی یا حمل کی پیدائش
کی علامت ہے، گوندھا ہوا آتا وہ مال ہے جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔ (۲) گھر میں گوندها آنا دیکھنا
مال تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) اگر گوندھا ہوا آنا حمیرہ
اور ترش ہو تو تجارت میں خسارہ کی علامت ہے۔ (۴) جو شخص خواب میں آٹا
گوندھے اس کے ہاں کوئی مہمان آئے گا۔ (۵) تنگ جگہ میں آٹا
گوندھنا لواطت کرنے کی دلیل ہے۔ (۶) کشادہ مکان میں آٹا
گوندھنا شادی کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حلال محل کو کشادہ اور حرام محل کو
تنگ رکھا ہے۔ (۷) آئے کا خمیرہ ہونا مال
کی تنگی کی دلیل ہے۔ (۸) جو کا آٹا گوندھنے والا
کامل مومن ہے اسے ولایت اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ خواب میں آٹا گوندھنے والا دیکھنا
خواب میں آٹا گوندھنے
والے کو دیکھنا رزق اور رفایی کاموں میں مشغولیت ہے یا ایسے بادشاہ کی خدمت گزاری
کی دلیل ہے جو اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے
محبت کرتے ہیں، خواب میں عنبر گوندھنا اچھی تعریف اور عمدہ انجینئرنگ کی علامت ہے۔ |
خواب میں چیتا (پلنگ) فہد دیکھنا - Khawab main Tiger ya cheeta dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
چیتا (پلنگ) /فہد |
اور اگر خواب میں دیکھے
کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اُس نے لئے ہیں۔ یا کسی نے اور اُس کو دیئے ہیں
تو دلیل ہے کہ اس قدر دشمن و کا مال پائے گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے
کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اُس کو کچھ خیر نہ ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ
اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) قوی دشمن (۲) دوم دشمن سے مال پانا (۳) سوم بادشاہ کا خوف خواب میں چیتا دیکھنا
عزت اور رفعت کی دلیل ہے باوجو د غصہ اور جھگڑے کے ۔ خواب میں چیتا دیکھنا ایسے
دشمن کی دلیل ہے جو مذبذب ہوا اور نہ دشمنی کو ظاہر کر سکتا ہو نہ سچائی کو ۔
اور اگر کسی نے اسکے ساتھ لڑائی کی مذکورہ صفات سے متصف انسان کے ساتھ لڑائی کرے
گا۔ اس طرح کسی کے پاس خواب میں چیتا ہو اور اس کے ذریعہ شکار کر رہا ہو تو یہ
رزق اور عزت ہے۔ |