خواب میں چیتا (پلنگ) فہد دیکھنا - Khawab main Tiger ya cheeta dekhna

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

چیتا (پلنگ)  /فہد


 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اور دُشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی۔ یعنی اگر چیتا اُس پر غالب رہا تو دشمن غالب ہو گا اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یاب ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ جنگ اور کا جھگڑوں میں پڑے گا، لیکن آخر کار فتح یاب ہو گا اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہو گا۔

 

اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اُس نے لئے ہیں۔ یا کسی نے اور اُس کو دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر دشمن و کا مال پائے گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اُس کو کچھ خیر نہ ہوگی۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

(۱) قوی دشمن (۲) دوم دشمن سے مال پانا (۳) سوم بادشاہ کا خوف

 

خواب میں چیتا دیکھنا عزت اور رفعت کی دلیل ہے باوجو د غصہ اور جھگڑے کے ۔ خواب میں چیتا دیکھنا ایسے دشمن کی دلیل ہے جو مذبذب ہوا اور نہ دشمنی کو ظاہر کر سکتا ہو نہ سچائی کو ۔ اور اگر کسی نے اسکے ساتھ لڑائی کی مذکورہ صفات سے متصف انسان کے ساتھ لڑائی کرے گا۔ اس طرح کسی کے پاس خواب میں چیتا ہو اور اس کے ذریعہ شکار کر رہا ہو تو یہ رزق اور عزت ہے۔


Comments